سبق ۲ : ایس پی ایس معاہدہ
موضوع ۱ : ایس پی ایس معاہدہ میں کیا شامل ہے
اس موضوع میں آپ دریافت کریں گے کہ ایس پی ایس معاہدہ کیوں تخلیق کیا گیا ۔ آپ یہ بھی سیکھیں گے کہ ایس پی ایس معاہدہ کس قسم کے اقدامات کا احاطہ کرتا ہے اور کیسے ان اقدامات کا نفاذ ایک ایسے طریقے سے کیا جاسکتا ہے جو تجارت کو غیرمنصفانہ طریقے سے محدود نہیں کرتے ۔
مقاصد :
- ایس پی ایس معاہدے کے مقاصد کی وضاحت کرنا
- "ایس پی ایس اقدام" کی اصلاح کی تشریح کرنا
- ایسے ایس پی ایس اقدامات کی وضاحت کرنا جو شاید ، بلا واسطہ یا با لواسطہ ، بین الاقوامی تجارت کو متاثر کرتے ہیں
- وضاحت کرنا کہ ایک ایس پی ایس اقدام میں کیا شامل ہے اور کیا شامل نہیں ہے۔
- ڈبلیو ٹی او ( عالمی تجارتی تنظیم ) کے ارکان کے حقوق اور ذمہ داریوں کی وضاحت کرنا جو انسانوں ، حیوانات ، اور نباتات کی زندگی اور صحت کے تحفظ کی خاطر درآمدات کو با ضابطہ بنانے کے لئے کارروائی کرنا چاہتے ہیں ۔
ایس پی ایس معاہدے کا مقصد کیا ہے ؟
ممالک اپنے آپ اور اپنے صارفین کا تحفظ کرنے کے ذمہ دار ہیں ، لیکن کیا ہوتا ہے جب مقامی پیدا کنندہ گان کو تحفظ دینے کے لئے ایک بہانے کے طور پر سخت قوائد و ضوابط کا استعمال کیا جاتا ہے ؟ اس سوال سے نمٹنے کے لئے حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے اطلاق کا معاہدہ ( ایس پی ایس معاہدہ ) ( SPS Agreement )( Agreement on the Application of Sanitary and Phytosanitary Measures ) تشکیل دیا گیا ۔ ایس پی ایس اقدامات خوراک سے لاحق ہونے والے خطرات سے انسانی یا حیواناتی صحت عامہ کو تحفظ دیتے ہیں ، حیوانات اور نباتات کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں سے انسانی صحت عامہ کو تحفظ دیتے ہیں ، پیسٹس اور بیماریوں سے حیوانات اور نباتات کو تحفظ دیتے ہیں ، اور پیسٹس کے داخلے ، ترویج اور پھیلاؤ کی روک تھام یا نقصان کو محدود کرتے ہیں ۔ آئیے ایس پی ایس معاہدے میں استعمال ہونے والی خاص زبان پر نطر ڈالتے ہیں جو اس مسئلے سے نمٹتی ہے ۔
ایس پی ایس معاہدے کے انیکس A سے :
- "حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات میں تمام متعلقہ قوانین ، فیصلے ، قوائد و ضوابط ، شرائط اور طریقہ کار بشمول ، دوسری باتوں کے علاوہ ، حتمی پروڈکٹ کا معیار : عمل اور پروڈکشن کے طریقے : ٹیسٹنگ ، تصدیق اور منظوری کے عمل : قرنطینہ میں رکھنے کے ٹریٹمینٹس بشمول حیوانات اور نباتات کی نقل و حمل سے یا نقل و حمل کے دوران انکی بقا کے لئے ضروری مٹیریلز سے منسلک متعلقہ ضروریات : متعلقہ شماریاتی طریقوں کی شرائط ، سیمپلنگ کے عمل اور رسکی کے تشخیص کے طریقے : اور پیکجنگ اور لیبلنگ کی ضروریات کا براہ راست تعلق خوراک کے تحفظ سے ہے ۔
ایس پی ایس ڈبلیو ٹی او (SPS WTO) ۔ ۱۹۹۵ ۔
صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے اطلاق پر ڈبلیو ٹی معاہدہ اور ( ایس پی ایس معاہدہ ) ۔ عالمی تجارتی تنظیم ، جنیوا ، سوئٹزر لینڈ ۔ (World Trade Organization, Geneva, Switzerland)
مختصراً یہ کہ ، ایس پی ایس معاہدہ ممالک کو اپنے آپ کو نا پسندیدہ پیسٹس سے بچانے کی اجازت دیتا ہے جو انسانی ، حیواناتی ، اور نباتاتی صحت عامہ کے لئے نقصاندہ ہو سکتے ہیں ، لیکن ایسے غیر منصفانہ طریقوں سے نہیں کہ جو تجارت کو متاثر کرتے ہوں ۔
ایس پی ایس معاہدہ خود مختاری اور سالمیت کو فروغ دیتا ہے
صارفین کے لئے خوراک محفوظ بنانے اور حیوانات اور نباتات میں پیسٹس یا بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممالک کو ضرور کوشش کرنی چاہیئے ۔ ایک ملک کا اپنے تحفظ کا حق ، ایس پی ایس معاہدے کا ایک بنیادی اصول ہے ۔مثال کے طور پر ، ممالک خاص ٹریٹمنٹس یا پروسیسنگ کی ضرورت کے لئے ، یا کیڑے مار ادویات کے باقی رہ جانے کی سطح کے تعین کے لئے پروڈکٹس کا معائنہ کر سکتے ہیں ۔ ان اقدامات کی ضرورت اور استعمال کا اطلاق ، مقامی طور پر تیار کی گئی پروڈکٹس اور دوسرے ممالک سے درآمد کی گئی پروڈکٹس ، دونوں پر مساوی طور پر ہونا ضروری ہے ۔ ایس پی ایس اقدامات کے یکساں اطلاق کی نگرانی کے قوانین کے بغیر ، مقامی پیدا کنندہ گان ، درآمد کی گئی پروڈکٹس پر صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے استعمال کے لئے دباؤ ڈال سکتا ہے ، اور ہو سکتا ہے کہ یہ اقدامات صحت یا پیسٹ کے خطرات کی بنیاد پر نہ ہوں ، اور شاید یہ اسکے بجائے مسابقت کم کرنے کا کام کریں ۔ ایس پی ایس معاہدہ ، یہ بیان کرتے ہوئے اس سے نمٹتا ہےکہ قوائد و ضوابط سائنسی بنیاد پر ہونے چاہیئں اور ان کا اطلاق صرف اس وقت ہونا چاہیئے کہ جب انسانی ، حیواناتی یا نباتاتی صحت کے تحفظ کے لئے یہ ضروری ہوں ۔ ایس پی ایس اقدامات کا اطلاق تسلسل سے ہونا چاہیئے ، یہ یقینی بناتے ہوئے کہ ان ممالک کے ساتھ جہاں ایسی صورتحالیں پیدا ہوتی ہیں ، ایک جیسا برتاؤ کیا جائے ۔ ایس پی ایس معاہدہ ، تحفظ کے تعین اور تحفظ کی ایک سطح کی فراہمی کے لئے جسے وہ موزوں خیال کرتے ہیں ، حکومتوں کے حق خود مختاری کو برقرار رکھتا ہے ، یہ یقینی بناتے ہوئے کہ ان حقوق کا ، معاشی تحفظ کے مقاصد کے تحت غلط استعمال نہ کیا جائے ۔
ایس پی ایس معاہدے میں کیا شامل ہے
ایس پی ایس معاہدہ مخصوص راہنمائی مہیا کرتا ہے ، جو ممالک کو وسیع اقسام کی مہلک حیاتیات ( organisms ) سے اپنے تحفظ کی اجازت دیتا ہے ۔ ایس پی ایس معاہدے کے تحت شامل کئے گئے اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ خوراک کے ذریعے پھیلنے والے خطرات سے انسانوں یا حیوانات کی حفاظت کے لئے ان کا اطلاق کیا جاسکے ۔ ان خطرات میں خوراک میں پائے جانے والی اضافی اشیا ( additives ) ، آلودگیاں ( contaminants )، نامیاتی زہریں ( toxins ) ، یا بیماری کا سبب بننے والے دوسرے ایجنٹس کی شمولیت سے پیدا ہوتے ہیں ۔ ایس پی ایس اقدامات ، بیماریاں لئے حیوانوں یا نباتات سے انسانی صحت کی حفاظت کے لئے بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں ، مثال کے طور پر، وہ بیماریاں جو مال مویشیوں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہیں ۔ ان اقدامات کا احاطہ بھی ایس پی ایس معاہدے میں کیا گیا ہے جو پیسٹس یا بیماریوں سے حیوانات اور نباتات کی حفاظت کرتے ہیں ۔ یہ اقدامات حیوان اورپودے کی درآمد کے لئے ضروریات کی بنیاد وضع کرتے ہیں ۔ آخر میں ، ایس پی ایس معاہدہ ، پیسٹس کے داخلے ، ترویج ۔ اور پھیلاؤ کی روک تھام یا نقصان کو محدود کرنے کے لئے استعمال کئے جانے والے اقدامات کا احاطہ کرتا ہے ۔
ایس پی ایس معاہدے کے حقوق اور ذمہ داریاں
ایس پی ایس اقدامات سائینس کی بنیاد پر ہونے چاہیئں اور ان کا نفاذ یکساں اور منظم انداز میں کیا جانا چاہیئے ۔ تاہم ، تمام ممالک خود اپنی موزوں خوراک کی حفاظت کی سطحوں اور حیوناتی اور نباتاتی صحت عامہ کے تحفظات کا تعین کرتے ہیں ۔ ڈبلیو ٹی او (WTO)( عالمی تجارتی تنظیم ) اپنے قومی اقدامات کو ان معیارات کے ساتھ ہم آہنگ بنانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جن پر بین الاقوامی طور پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ اس موضوع کا زیادہ تفصیل سے احاطہ بعد میں آنے والے ایک حصے میں کیا جائے گا ۔ ایس پی ایس معاہدے میں شفافیت کی یہ شرائط یقینی بنانے کے لئے وضع کی گئی ہیں کہ مقامی پیدا کنندہ گان اور تجارتی شراکت داروں کی تحفظ نباتات کی قومی تنظیموں ( این پی پی او )((National Plant Protection Organizations (NPPO) کو ان ایس پی ایس اقدامات کے بارے میں علم ہو جو وہ ملک استعمال کر رہا ہے یا استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔
حکومتوں کو فوری طور پر تمام ایس پی ایس قوائد و ضوابط یا اقدامات کو شائع کرنے کی ضرورت ہے ۔ دوسری رکن حکومتیں اقدام کے لئے ایک وضاحت اور جواز کی فراہمی کے لئے درخواست کر سکتی ہیں ۔ ڈبلیو ٹی او ( عالمی تجارتی تنظیم ) کے تمام رکن ممالک کے لئے ایک انکوائری پوائنٹ کا قیام اور اسے برقرار رکھنا ضروری ہے ، جو اس ملک کے ایس پی ایس اقدامات کے حوالے سے تمام درخواستیں وصول کرتا اور ان کا جواب دیتا ہے ۔ ایک ملک ، ایک موجودہ اقدام میں تبدیلیاں لاتا ہے یا ایک نیا اقدام یا ضابطہ نافذ کرتا ہے جس سے تجارت متاثر ہو سکتی ہو ، تو اس ملک کے لئے ضروری ہے کہ وہ ڈبلیو ٹی او ( عالمی تجارتی تنظیم ) کو مطلع کرے ۔ پھر ڈبلیو ٹی او ( عالمی تجارتی تنظیم ) اس اطلاع کوعام کرتی ہے ، اور تجارتی شراکت داروں کو ایک موقع ملتا ہے کہ وہ اس اقدام کے نفاذ سے پہلے اس پر تبصرہ کر سکے ۔ تبصرے کا یہ عمل ہنگامی صورتحالوں میں نظر انداز کیا جاسکتا ہے ، لیکن اقدام تشکیل دینے والے ملک کے لئے نفاذ سے قبل ان اقدامات کے بارے میں دوسرے رکن ممالک کو مطلع کرنا ضروری ہے ۔
اس موضوع میں ، آپ نے ایس پی ایس معاہدے کے مقاصد کے بارے میں جانا اور “ ایس پی ایس اقدام “ اصطلاح کی تشریح کی ۔ آپ نے یہ بھی سیکھا کہ ایک ایس پی ایس اقدام کیا تحفظ دے سکتا ہے ، اور ڈبلیو ٹی او ( عالمی تجارتی تنظیم ) کے رکن ممالک کےکیا حقوق اور ذمہ داریاں ہیں جو اپنے انسانوں ، حیوانات ، یا نباتات کی زندگی اور صحت عامہ کی حفاظت کرنے کی خاطر درآمدات کو ضابطے میں لانا چاہتے ہیں ۔
جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۲ کا انتخاب کریں ، یا یہاں پر کلک کریں ۔