اصطلاحات کی لغت

ہم آہنگی ( Harmonization) – مختلف ممالک کی جانب سے مشترکہ معیارات کی بنیاد پر نباتاتی حفظانِ صحت کا تدابیر کا قیام،تسلیم کرنا اور اطلاق کر نا۔(ماخذ:آئی ایس پی ایم ۵)

حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کی تدابیر کے اطلاق کا معاہد ہ   ( ( Agreement on the Application of Sanitary and Phytosanitary Measures (SPS Agreement ) – یہ معاہدہ غذائی تحفظ اور حیوانی اور نباتا تی صحت افزائی کے معیارات کے لیے بنیادی ضابطوں کا تعین کرتا ہے۔یہ یکم جنوری ۱۹۹۵سے نا فذالعمل ہے۔

حیوانی ونباتاتی صحت کے معائنہ کی خدمات (Animal & Plant Health Inspection Service) – امریکہ کے زرعی وسائل کوکیڑوں اور بیماریو ں سے بچانے،جنگلی حیات کو پہنچنے والے نقصان میں کمی لانے، جنیاتی انجینرنگ سے پیوند کاری کو با ضابطہ بنا نے اور جنگلی حیات کی بہو د کے قانو ن پر عمل درآمد کے حوالے سے قوم کی غذائی فراہمی میں اس کا کردار نہایت اہم ہے۔ اے پی ایچ آئی ایس پروگرام پودوں اور جانو روں میں بیماریو ں پر نظر رکھنے، وبائی امراض، ہنگامی اقدامات اور معلو مات کی ترسیل میں ربط لاتا ہے تا کہ امر یکی زرعی مضوعات کی مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنا یا جا سکے۔ یہ جانوروں کی صحت سے متعلق تجارتی معاملات سے متعلق مسائل کو حل کر نے اور انتطام کر نے کے لیے بھی کا م کرتاہے۔ (ماخذ:یوایس ڈی اے)

اپیل سننے والا ادارہ ( Appellate Body ) – عالمی تجارتی تنظیم کے تنازعات کے سلسلے میں اپیلو ں پر غور کے لیے یہ ایک سات رکنی آزاد ادارہ ہے۔ جب ایک یااس سے زائد فریق کسی تنازع میں اپیل کر یں تویہ ادارہ پینل رپورٹو ں کے نتا ئج کا جائزہ لیتا ہے۔(ماخذ:ڈبلیوٹی او)

موزوں سطحء تحفظ ( Appropriate Level of protection) – ایس پی ایس معاہد ہ رکن ملک کی طرف سے اپنے علاقے میں انسان،حیوان یا پو دوں کی زندگی یا صحت کی حفاظت کے لئے مو زوں سمجھی جانے والی حفاظت کی سطح کی وضاحت حفظان صحت اور نباتا تی حفظان صحت کی موزوں سطح کے طور پر کرتا ہے۔یہ تصور رسک کی قابل قبول سطح کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔(ما خذ:ایس پی ایس معاہدہ)

باہمی معاہد ہ (Bilateral Agreement ) – یہ دو فر یقین کے درمیا ن باہمی رضامندی سے وقابل قبول شرائط پر کیا جانے والا ایک معاہد ہ ہے۔

پابند کو ٹہ ( Bound Quotas ) – کسی خاص مصنوعا ت کی ایک محدود مقدار جو سرکاری کنٹرول میں پیدا،برآمدیا درآمد کی جا سکتی ہے۔

پا بند محصولات ( Bound Tariffs ) – اس بات کی پابندی کہ ایک متفقہ سطح سے زیادہ شرح سے ڈیو ٹی نہیں بڑھائی جائے گی۔جب ایک بار ڈیوٹی طے کر دی جائے تو متا ثرہ فر یقین کو زرتلافی کی ادائیگی کئے بغیر اس میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔(ماخذ:ڈبلیوٹی او)

استعدادی تعمیر ( Capacity Building ) – ترقیاتی نو عیت کا ایک تصوراتی طرز عمل جو لوگو ں، حکومتوں، بین الاقوامی تنظیمو ں اور غیر سرکاری تنظیمو ں کو ان کے ترقیاتی اہداف حاصل کرنے میں حائل رکاوٹوں کو سمجھنے اور ان کی استعداد بڑھا کر انہیں قابل پیما اور پائیدار نتائج کے حصول میں مدددیتا ہے۔

شہادت یا تصدیق (Certification) – ایک سرکار ی دستاویز جس میں نباتاتی حفظان صحت کے قو عد و ضوابط سے متاثرہ کسی کھیپ کی نباتاتی حفظا ن صحت کے درجہ یاحیثیت کی تصدیق کی جا ئے۔ (ماخذ:آئی ایس پی ایم ۵) 

ضابطہء اخلاق کمیشن ( Code Commission) – یہ کمیشن ارضی حیوانی صحت کا ضابطہ ء اخلاق (ارضی ضابطہ ء اخلاق) مو جودہ سا ئنسی معلوما ت کی عکاسی کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہے۔ ارضی ضابطہ ء اخلاق ارضی جانوور ں اور ان کی مصنوعات کے تجارتی معیارات پر مشتمل ہو تا ہے۔

غذابخش ضابطو ں کا مجمو عہ (Codex Alimentarius) ذ( Codex) –  بین الاقوامی غذائی تجارت میں تحفظ،معیار اور شفافیت کو فروع دینے کے لیے بین الاقوامی غذائی معیارات،رہنمااصول اور ضوابط کا مجموعہ۔

غذابخش ضابطو ں کے مجمو عے کا کمیشن ( Codex Alimentarius Commission ) – ایف اے او / ڈبلیو ایچ او ادارہ خوراک و زراعت اور عالمی ادارہ صحت کا کمیشن جو غذائی تحفظ کے بین الاقو می معیارات سے نمٹتا ہے۔ (ماخذ: ڈبلیو ایچ او)

نبا تا تی حفظانِ صحت کے اقدامات کا کمیشن ( Commission on Phytosanitary Measures ) – اس کمیشن کے ارکا ن آئی پی پی سی کے فر یق معاہد ہ ہیں اور جو معیارات کی تر قی، معلو ما ت کے تبادلوں اور استعد اد بڑھا نے کے عملی پروگرام پر عمل دارآمد کے ذمہ دار ہیں۔

محصولی اتحاد ( Customs Unios ) – ارکان ایک مشترد پیرونی محصول کا اطلاق کرتے ہیں مثلاََ یورپی یو نین [(ماخذ: ڈبلیوٹی او)

ترقی پذیر ممالک ( Developing Countries) – (کم ترقی کے حامل ملکو ں کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں)۔ عالمی تجارتی تنطیم اُن ملکو ں کو کم ترقی کے حامل ملکوں (ایل ڈی سی)کے طور تسلیم کرتی ہے جن کو اقوام متحدہ نے اِس درجہ بندی میں رکھا ہے۔ 

تنا زع ( Dispute) – تنا زع اس وقت پید ا ہو تا ہے جب ایک رکن ملک کی حکو مت یہ سمجھتی ہے کہ کوئی دوسرا رکن عالمی تجارتی تنظیم میں کئے گئے کسی معاہدے یا وعد ے کی خلا ف ورزی کر رہا ہے۔ ان معاہدون کی خالق خود رکن حکومتیں ہی ہو تی ہیں کیونکہ یہ معاہد ے ان رکن ملکوں کے مذاکرات کا نتیجہ ہوتے ہیں۔(ماخذ:ڈبلیوٹی او)

تنازعات کا تصفیہ ( Dispute Settlement ) – ایک ایسا نظام جس میں رکن ممالک متفق ہوتے ہیں کہ اگر فریق ممالک نے عالمی تجارتی تنظیم کی خلاف ورزی کی تووہ یک طرفہ کاروائی کی بجائے ایک کثیر جہتی نظام کے تحت تنازعات طے کریں گے۔ اس نظام میں ڈبلیو ٹی او کے تسلیم شدہ طر یقہ کار اور بنیادی طور تنارعات کا تصفیہ کرنے والے ادارے کے فیصلو ں کا لازمی احترام شامل ہے۔ (ماخذ:ڈی ایس بی)

تنازعات کا تصفیہ کر نے والا ادارہ ( Dispute Settlement Body ) – یہ ادارہ تمام رکن ملکوں پر مشتمل ہے۔ جس میں عام طور پر سفیر یا مساوی عہدیدار جو تجا رتی تنارع حل کرنے کے لیے ملاقا ت کرتے ہیں۔(ماخذ:ڈبلیوایچ او)

اثرانگیزی ( Efficacy ) – ایک واضح کیا گیا،قابل پیمائش اور دوبارہ پید ا کیا جا سکنے والا۔ جو کہ مجو زہ علا ج سے حاصل ہو۔ (ماخذ:آئی ایس پی ایم۵)

مر کز معلو ما ت (Enquiry Point) –  کسی رکن حکومت میں ایک نامز د اہلکار یا دفتر جہاں تجارت میں حائل تکنیکی رکاوٹو ں یا حفظان صحت /نباتاتی حفطا ن صحت کی تدابیر جیسے مو ضو عات کے حوالے سے عالمی تجارتی تنظیم کے دیگر رکن ملکو ں اور عام لوگو ں کے سوالا ت کو نمٹا یا جاتا ہو۔ (ما خذ ڈبلیوٹی او)

مساوات ( Equivalence ) – حفظانِ صحت اور نبا تاتی حفظانِ صحت کی تدابیر (ایس پی ایس) کے سلسلے میں حکومیتں دوسرے رکن ملکوں تدابیرکو قابل قبول تسلیم کرتی ہیں چاہے یہ تدابیران کی تدابیرسے مختلف ہی کیوں نہ ہو ں؛ جب تک کہ سب کو تحفظ کی مساوی سطح فراہم کی جائے۔(ماخذ:ڈبلیوٹی او)

ادارہ خوراک و زراعت ( Food and Agriculture Organization) – ادارہ خوراک و زراعت کی کو ششو ں میں سب سے غذائی تحفظ کے حصول کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ جس میں اس بات کو یقینی بنا یا جاتا ہے کہ عوام کو علیٰ معیار کی خوراک تک مسلسل رسائی حا صل رہے تا کہ وہ صحت مند اور فعال زندگی کزارسکیں۔(ماخذ:ایف اے او)

بیرونی زرعی خدمات (ایف اے ایس) ( Foreign Agriculture Service ) – یہ ادارہ امر یکی مصنوعات کی بیرونی منڈیوں تک رسائی بڑھانے کے لیے کام کرتا ہے اورمنڈیو ں کی ترقی اور بر آمدات کے لیے مالی اعانت کے پروگرامو کا انتظام کرتا ہے۔ ایف اے ایس امریکی خوراک اور زرعی مصنوعات کے امر یکی برآمد کنند گان کے لئے بیرونی منڈیو ں کی نمواور بر قرار رکھنے میں مد د کرتاہے۔ یہ ادارہ تر قی پذیر ملکوں کو اپنے زرعی نظامو ں میں بہتری اور اپنی تجارتی استعدادبڑھانے میں بھی مدد فراہم کرتاہے۔

آزاد تجارت کا معاہد ہ ( Free Trade Agreements ) – دو یااس سے زائد ممالک کے درمیان ایک ایسا معاہد ہ جس کے تحت وہ اپنی سرحد پر آزادتجاتی علاقہ قائم کرتے ہیں جہا ں سامان اور خدمات کا لین دین بغیر کسی محصول اور رکا وٹ کے ہوتا ہے۔

آزاد تجارتی علاقہ ( Free Trade Areas) – گروپ کے اند ر تجارت ڈیوٹی فر ی ہوتی ہے تا ہم رکن ممالک غیر رکن ملکوں سے درآمدات پر اپنے متعین کردہ محصولات وصول کرتے ہیں۔]مثلاََ این اے ایف ٹی اے [ما خذ: ڈبلیوٹی او)

محصولات و تجارت کا عمومی سمجھوتہ ( General Agreement on Tariffs and Trade ) – اس سمجھوتہ پر دوسری جنگ عظیم کے بعد سے عمل درآمد کیا گیا تا کہ عالمی تجارت کو مز ید با ضابطہ بنانے اور معاشی بحالی کے لیے امداددی جا سکے۔ جی اے ٹی ٹی کا بنیادی مقصد محصولات، کو ٹے اور رعاتیوں میں کمی لاتے ہوئے بین الاقوامی تجارت میں حائل رکاوٹیں کم کی جا ئیں۔ عالمی تجارتی تنظیم کے ایس پی ایس معاہدہ نے ۱۹۹۵ میں جی اے ٹی ٹی کی جگہ لی۔

عمو می اجلاس ( General Session ) – اوآئی ای کا علیٰ ترین اختیا ر جو رکن ملکوں کے دفود پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس اسمبلی کا ایک اجلاس ہر سال مئی میں عمو می اجلاس کے دوران ہو تا ہے (ما خذ:اوآئی ای)

جرم ما یہ ( Germplasm) – پودے جن کو افزائش نسل یا تحفظ کے پروگرامو ں میں استعمال کا ارادہ ہو۔

ہم آہنگی ( Harmonization) – مختلف ممالک کی جانب سے مشترکہ معیارات کی بنیاد پر نباتاتی حفظانِ صحت کا تدابیر کا قیام،تسلیم کرنا اور اطلاق کر نا۔(ماخذ:آئی ایس پی ایم ۵)

درآمد ی کوٹہ جات (شر ح محا صل کو ٹہ) ( (Import Quotas (Tariff Quotas ) – درآمد ی اشیا پر جو کہ کو ٹہ کی مقدار کے اندر ہیں، کم شر ح سے ڈیوٹی عائد کی جائے بہ نسبت اُس مقدار پو جو کہ کو ٹہ کی مقدار سے زیادہ ہو ں۔(جن پر شرح ڈیوٹی زیادہ ہو سکتی ہے۔)(ما خذ:ڈبلیوٹی او)

دیگر امور کے ساتھ ساتھ (Inter Alia) – لا طینی زبان میں یہ لفظ " دوسری باتوں کے درمیان " کے لئے ہے۔یہ جملہ اکثر کانونی سماعتوں اور تحریروں میں کئی امکانات میں سے ایک مثال کی وضاحت کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

بین الاقوامی کنونشن برائے تحفظ نباتات (International Plant Protection Convention - IPPC) – نباتات کی صحت کا بین الاقوامی سمجھوتہ جس کا مقصد کاشت شدہ اور خودرہ پودوں کو ضرر رساں جانداروں کے داخلہ اور پھیلا ۓؤ سے بچاتے ہوئے تحفظ کرنا ہے۔

بین الاقومی خدمات (International Services - IS) – یہ ادارہ بین الاقومی طور پر موجود حیوانی اور نباتا تی صحت کی مہارتو ں کے ذریعے اے پی ایچ آئی ایس کے بین الاقومی دفد کی امر یکی زرعی صحت کے تحفظ اور تروتج میں مد د کرتا ہے۔

بین الاقوامی معیارات (International Standards) – آئی پی پی سی کے آرٹیکل ۱۰ کے پیراگراف ایک اور دو کے عین مطابق قائم کئے گئے بین الاقوامی معیارات- ( ماخذ: آئی ایس پی ایم- ۵)

نبا تاتی حفظان صحت کی تدابیر کے لئے بین الاقومی معیارات (International Standard for Phytosanitary Measures - ISPM) – حفظان صحت اور نباتاتی حفظانِ صحت کی تدابیر کے اطلاق کے معاہدے کے تحت عالمی تجارتی تنظیم کے ارکان معیارات، رہنما اصولوں اور سفار شات کو نباتاتی حفظانِ صحت کی تدابیر کی بنیاد تسلیم کر تے ہیں۔ (ما خذ:آئی پی پی سی)

حملہ آور اجنبی انواع (Invasive Alien Species) – انواع جن کے گذشتہ یاموجودہ قدرتی تقسیم کے باہر داخلہ اور پھیلاؤ سے حیا تیاتی تنو ع کو خطرہ ہو۔

بین الاقومی تحفظ نبا تات کنو نشن سیکرٹیریٹ(IPPC Secretariat) – س سیکرٹیر یٹ پر آئی پی پی سی کے عمل پروگرام جس میں معیارات کے تعین، معلومات کے تبادلہ اور تکنیکی معاونت شامل ہیں،میں رابط کاری کی ذمہ داری عائد ہے۔

لیبارٹر یز کمیشن (Laboratories Commission) – یہ کمیشن او آئی ای کی فہر ست میں شامل ممالیہ جانور وں، پرند وں اور شہد کی مکھیوں کی بیماریو ں کے لیے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ معیارات برائے لیبارٹری تشخیصی ٹیسٹس اور ویکسینزکی ترقی کا ذمہ دار ہے۔(ما خذ:او آئی ای)

زندہ تغیر شدہ عَضویہ (Living Modified Organism - LMO) – کو ئی بھی جاندار عضویہ جو جدید بایوٹیکنالو جی کے استعمال کے ذریعے حاصل کردہ جنیاتی مواد کے اختر اعی اشتراک کا حامل ہو، (ما خذ:آئی ایس پی ایم ۵)

تدبیر (Measure) – دیکھئے نباتا تی حفظانِ صحت کی تدبیر

تخفیف کر نا (Mitigate) – طاقت یا شدت کو معتد ل کرنا (معیا ر یا حالت) ختم کرنا.

پسندیدہ ترین قوم قراردینے کا ضابط (Most-Favored Nation Rule - MFN) – پسند یدہ ترین ملک کا سلو ک (جی اے ٹی ٹی آرٹیکلI ،جی اے ٹی ایس آرٹیکل II- اورٹی آر آئی پی ایس آرٹیکل ۴)اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ امتیازی سلو ک نہ کر نے کا اصول۔(ماخذ:ڈبلیوٹی او) 

کثیر جہتی تجارتی سمجھوتہ (Multilateral Trade Agreement) – کئی اقوام کے درمیان ایک ہی وقت میں سمجھوتہ۔ اسی وجہ سے ایسے سمجھوتے کے فریقین میں مذاکرات بہت پیچیدہ ہوتے ہیں۔ تاہم جب ایک با ر سمجھوتے پر دستخط کر دیتے ہیں تو یہ سمجھو تے طاقتورہو تے ہیں۔ کثیر جہتی سمجھو توں کا بنیادی فائد ہ یہ ہے کہ تما م قومو ں سے یکسا ں سلو ک کیا جاتا ہے اور اس لئے غریب اقوام جو فطری طور پر مقابلے کی کم سکت رکھتی ہیں اُن کو بھی ایسے سمجھوتوں کا بنیادی فائد ہ پہنچتا ہے۔

قومی تدابیر ( National Measures) – کسی ملک کے حفظا نِ صحت یا نبا تا تی حفظانِ صحت سے متعلق معیارات۔

قومی اختیار اتی تحر یر نامہ ( National Notification Authority ) – ایک واحد مرکز ی حکومتی اتھارٹی جو قومی سطح پر ایس پی ایس معاہدے کے نوٹیفکیشن کی ضروریات کے اطلاق کی ذمہ دارہے۔

قومی ادارہ بر ائے تحفظ نباتات ( National Plant Protection Organization - NPPO) – یہ حکو متی خدمات ہیں جو کوئی بھی حکو مت بین الاقوای کنو نشن برائے تحفظ نباتات میں مخصو ص ذمہ داریو ں کی انجا م دہی کے لیے قا ئم کرتی ہے۔ (ماخذ:آئی ایس پی ایم۵)

قومی جدول ( National Schedules ) – دیکھئے قو می محاصل۔

قومی محا صل (قومی جدول) (( National Tariffs (National Schedules) – خدمات کے شعبے میں، جی اے ٹی ٹی (GATT)سمجھوتے کے تحت محصو ل جدول، جن میں عالمی تجارتی تنظیم کے ارکان کی تسلیم شدہ یقین دہانیوں کا احاطہ کیا جاتا ہے چا ہے یہ رضا کا رانہ ہو یا مذاکرات کے ذریعے ہو۔(ماخذ:ڈبلیو ٹی او)

قومی سلوک ( National Treament) – دوسر ملکو ں کے عوام کے ساتھ اپنے ملک کے شہریو ں جیسا سلوک کر نے کا اصول۔ جی اے ٹی ٹی (GATT) آرٹیکل ۳کا تقاضہ ہے کہ کسٹمز سے پا س ہونے کے بعد درآمدی سامان کے ساتھ بھی وہی سلو ک کیا جائے جو اسی نوعیت کے مقا می طو ر پر تیا ر کر دہ سامان کے ساتھ کیا جائے۔جی اے ٹی ایس ( GATS)آرٹیکل ۱۷اور ٹی آر آئی پی ایس (TRIPS) آرٹیکل ۳بھی خدمات اور حقوق دانش کے تخفط کے لیے قومی سلو ک کے بارے میں ہے۔

سرکاری کنڑول(Official Control) – لازمی نباتاتی حفظانِ صحت کے ضوابط اور اس کے طریقہ کا رکے اطلا ق پر فعا ل عمل درآمد یا جس کا مقصد ضرررسان جانداروں کا خاتمہ یا قر نطینہ یاغیر قر نطینی پیسٹ کو حدود میں رکھنے کا انتظام کرنا ہے۔ (ماخذ: آئی ایس پی ایم۵)

ضابطے میں لائے گئے پیسٹ کا سرکاری کنٹرول (Official Control for Regulated Pests) – سرکاری کنٹرول دیکھئے۔

ادارہ برائے صحت حیوانا ت ( Organization for Animal Health) – ایک بین الحکومتی تنظیم جسے ڈبلیوٹی اونے تسلیم کیا ہے اور دنیا بھر میں حیو انات کی صحت بہتر بنا نے کا ذمہ دارہے۔

پیسٹ سے پاک علاقہ ( Pest Free Area) – ایسا علاقہ جہاں ایک مخصو ص قسم کے پیسٹ نہ واقع ہو ں جیسا کہ سائنسی ثبوتوں سے ظاہر ہو، اور وہاں، جہاں تک مناسب ہو اسی حالت کو سرکاری طور پر برقرار رکھا جاتاہو۔ (ماخذ:آئی ایس پی ایم۵)

پیسٹ  سے پا ک پید اواری مقام ( Pest Free Place of Production) – ایسا پیداواری مقام جہاں ایک مخصوص قسم کے پیسٹ نہ واقع ہو ں جیسا کہ سائنسی ثبوتوں سے ظاہر ہو،اوروہا ں، جہاں تک مناسب ہو،اسی حالت کو سرکاری طور پر ایک معین کی گئی مد ت کے لیے برقرار رکھاجاتا ہو۔ (ماخذ:آئی ایس پی ایم۵)

پیسٹ  سے پا ک پیداوری جگہ ( Pest Free Production Sites ) – ایسی معین کی گئی پیداوری جگہ کا حصہ جہاں ایک مخصوص قسم کے پیسٹ واقع نہ ہو ں جیسا کہ سائنسی ثبو تو ں سے ظاہر ہو، اور وہاں،جہاں تک مناسب ہو، اسی حالت کو سرکاری طور پر ایک معین کی گئی مدت کے لیے برقرار رکھا جاتا ہو اور ایک الگ اکائی ے طو ر اس کا اسی طر ح انتظام کیا جاتا ہے۔(ماخذ:آئی ایس پی ایم۵)

پیسٹ رسک اسیسمنٹ( Pest Risk Assessment) – پیسٹ کے داخلہ اور پھیلاؤ ے کے امکانا ت اور اس سے لا حق ممکنہ معا شی نقصانات کے حجم کا تعین کرنا۔(ماخذ:آئی ایس پی ایم۵)

نباتاتی حفظانِ صحت کی تدابیر (Phytosanitary Measure ) – کسی قسم کی قانون سازی،ضوابط کی تیا ری یا سرکاری طریقہ،کار جس کا مقصد قر نطینی پیسٹ کے داخلہ اور پھیلاؤ کور وکنا ہو یا غیر قر نطینی پیسٹ کے اقتصادی اَثرات کو محددوکرناہو۔(ماخذ: آئی ایس پی ایم۵)

تحفظ نباتات اور قرنطینہ (Plant Protection and Quarantine) – یہ ریا ست متحد ہ امریکہ کی زراعت اور قدرتی وسائل کو حیوانی اور نباتاتی پیسٹ اور مضر جڑی بوٹیو ں کے داخلے،قیام اور پھیلاؤ سے تحفظ کے ساتھ ساتھ امریکہ کی زرعی مصنوعات کی تجارت اور برآمد ات کو فروغ دیتاہے۔

قومی محصول میں کمی اور پا بندی کا اصول (Principle of Reduction and Binding of National Tariffs) – رکن ممالک مخصو ص قسم کی اشیاء کی درآمد پر زیادہ سے زیادہ سطح تک درآمدی محصول یا دیگر اخراجات یا پابندی لا گو کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔(ماخذ:ڈبلیو ٹی او)

تحفظ کی تدابیر (Protective Measures) – وہ اقتصادی پالیسی جس کے تحت مقامی طور پر پیدا کر دہ اشیاء اور خدمات کے لیے مقابلے کو کم کرنے کے لئے قومو ں کے درمیان تجارت کو قابو میں رکھا جا سکے۔

عبوری تدبیر (Provisional Measure) – نبا تاتی حفظانِ صحت کے ضابطے یا طریقے جو مکمل تکنیکی جواز کے بغیر نا کافی معلومات کے با عث تشکیل دیئے جا ئیں۔ کو ئی بھی عبوری تدبیر جتنا جلد ممکمن ہو سکے مد تی بنیادوں پر نظر ثانی اور تکنیکی جواز سے مشروط ہوتی ہے۔

عبوری (عارضی) (Provisionally) – دیکھئے عبو ری تدبیر

مقداری پا بندیاں (Quantitative Restriction ) – کسی شے یا خدمت کی ایک تجارتی حد جو کسی ملک میں درآمد کی جا سکے۔ یہ پا بندیاں اندرونِ ملک تیار کردہ اشیا ء کی قیمتو ں کو تحفظ دینے یا تجا رتی خسا رہ کم کرنے یا ختم کرنے کے لیے با ر بار لا گو کی جا تی ہیں۔ اسے تجارتی کو ٹہ بھی کہتے ہیں۔

قرنطینہ میں رکھا گیا پیسٹ (Quarantine Pest) – ممکنہ معاشی اہمیت کا حامل وہ پیسٹ جو کہ علا قے میں موجو د نہ ہو یا مو جود تو ہو لیکن زیادہ پھیلاہو ا نہ ہو اور سرکاری طور پر کنٹرول کیا جارہا ہو۔(ماخذ: آئی ایس پی ایم۵)

کوٹہ (Quota) – ایک حکو متی طور پر مقدار پر یا غیر معمولی معاملات میں سامان یا خدمات کی قدرو قیمت پر جو کہ درآمد یا بر آمد کی جا ری ہو ں۔ ایک مخصو ص مد ت کے لیے عائد کی گئی حد۔ 

علاقا ئی بنا نے کا عمل (Regionalization) – اس با ت کا تسلیم کرنا کہ فلا ں بر آمد ی خطہ (ملک کا حصہ یا سرحدی پٹی)بیماریوں یا پیسٹ سے پا ک ہے وہاں اس کے اثرات کم ہیں۔ (ماخذ:ڈبلیو ٹی او)

ضبط شدہ غیر قر نطینی پیسٹ (Regulated Non- Qurantine Pest) – ایک غیر قر نطینی پیسٹ جس کی اُگائے جانے والے پو دو ں پر موجودگی اُن پودوں کے استعمال پر (ان کو معاشی طور پر نا قابل قبول بناتے ہوئے)اثر انداز ہو تی ہے۔اور جن درآمد کنندہ فریق کے علاقے میں ہی قابو کیا جاتا ہے۔

قومی سلوک کے ضوابط (Rule of National Treatment) – دیکھئے قوی سلو ک 

سا ئنسی کمیشن (وفد) (Scientific Commission) – یہ کمیشن بیما ریوں اور کنٹرول کے لیے مو زوں ترین حکمت عملی اور اقدامات کی نشاہدہی کر نے میں اعانت کرتاہے۔

خصوصی ما ہر کمیشنز ( Specialist Commissions ) – یہ کمیشن مو جودہ سا ئنسی معلومات کو استعمال کرتے ہو ئے وبائی امراض اور ان سے بچاؤ اور حیوانات میں بیماریوں کی روک تھام کے مسائل کا مطالعہ کرتے ہیں، او آئی ای کے عالمی معیارات کی تشکیل اور اُن پر نظر ثانی کر نے اور رکن ملکو ں کی جانب سے اٹھائے گئے سا ئنسی اور تکنیکی مسائل حل کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

ایس پی ایس کمیٹی ( SPS Committee ) – یہ ایس پی ایس سمجھوتے پر عمل درآمد کی نگرانی کرتی ہے۔

معیا رات کمیٹی ( Standards Committee ) – یہ کمیٹی آئی پی پی سی کے معیارات کے تعین کے طریقہ کار کی نگرانی، نباتاتی حفظانِ صحت کے اقدامات کے بین الاقوامی معیارات کی ترقی کا انتطام کرنے کی ذمہ دار ہے۔ اور تکنیکی گروہ اور ماہرین پر مشتمل کام کرنے والے گروپو ں کے کام کے لیے رہنمائی اور اپنی رائے فراہم کرتی ہے۔

معیارات کمیٹی کاکام کرنے والا گروپ نمبر ۷ ( Committee Working Group SC-7) – یہ ورکنگ گروپ آئی ایس پی ایم کے مسودات اور تفصیلا ت پر تفصیلی غور و فکر کر تے ہوئے معیارات کی کمیٹی کے کام میں معاونت کرتی ہے۔

رعایت ( Subsidy ) – عام طور پر دوطر ح کی رعائتیں ہو تی ہیں۔ ایک بر آمد ی اور دوسری داخلی۔ برآمد پر رعا یت کسی بھی فر م کو عطا کیا گیا ایک فائد ہ ہے جو کہ حکومت کی جانب سے برآمد بڑھانے کے لیے دیا جاتا ہے۔ داخلی طور پر دی جانے والی رعایت ایک فائدہ ہے جو کہ براہ راست بر آمد ات سے منسلک نہیں ہو تا۔ (ماخذ:ڈبلیوٹی او)

اہم تشویش پر تا ثراتی مد ت ( Substantial Concerns Commenting Period - SCCP) – جب ایس سی - ۷یا ٹی پی کسی آئی ایس پی ایم مسودہ کو معیارات کی کمیٹی کو پیش کرتی ہے،تو سیکرٹریٹ آئی ایس ایم پی کا مسودہ بین الاقوامی کنو نیشن بر ائے نبا تاتی حفظانِ صحت کے آن لائن نظام رائے دہی پر پو سٹ کر دیتا ہے اور مسودہ ایک خاص مد ت تک اہم تشو یش پر تا ثرات کے لیے موجودہوتا ہے۔

نر خ نا مہء محاصل (Tariffs) – تجارتی درآمد ات پر محصول عام طور پر محصول نحساب قیمت (قیمت کی شرح فیصد) سے یا مخصوص بنیا د (مثلاََ ۱۰۰کلو گرام پر ۷ڈالر)پر عا ئد کی جاتی ہے۔محصول سے اسی نو عیت کی مقامی طورپر تیار کردہ اشیاء کو زیادہ قیمت سے فائدہ پہنچتا ہے اورحکو مت کی آمد نی میں بھی اضافہ ہو تا ہے (ماخذ:ڈبلیوٹی او)

تکنیکی معاونت (Technical Assistance) – ڈبلیوٹی او کی تجارت سے متعلق تکنیکی معاونت (ٹی آر ٹی اے)کی سر گرمیاں اور پروگرامز مستفید ممالک میں پا ئیدار تجارت کے لئے استعدادی تعمیر کے لئے تیار کیے گئے ہیں۔ (ماخذ:ڈبلیوٹی او)

تجارتی معاہدے میں تکنیکی رکاوٹیں (Technical Barriers to Trade Agreement) – ایسے ضابطے، معیارات، جا نچ اور تصدیق کے طر یقہ کا ر جو تجارت میں رکاوٹ ڈال سکیں۔ ڈبلیو ٹی او کے ٹی بی ٹی معا ہدے کا مقصد یہ یقینی بنا نا ہے کہ غیر ضروری رکاوٹیں پیدا نہ کی جا ئیں۔(ماخذ:ڈبلیوٹی او)

 

تکنیکی جواز (Technically Justified) – ایک موزروں پیسٹ رسک انالیسیز کے ذریعے حاصل ہو نے والے نتائج یا جا جہاں قا بل اطلاق ہو، دستیاب سا ئنسی معلومات کے تقا بلی جا ئز ے اور تشخیص کی بنیادپر جواز۔(ماخذ:آئی ایس پی ایم ۵)

تجارتی رکا وٹیں (Trade Barriers) – قوموں کے درمیان تجارت پر حکو مت کی طر ف سے بھی تعداد میں لگا ئی جانے والی رکاوٹیں۔رعائتیں، محصول،کو ٹہ ڈیو ٹیز اور پا بند یا ں سب سے زیادہ عام قسم کی تجارتی رکاوٹیں ہیں۔

آزادانہ تجارت ( Trade Liberalization ) – قوموں کے درمیان اشیاء کے آزادانہ تبادلے میں حائل پابندیوں یا رکاوٹوں کا خاتمہ یا کمی۔اس میں کوٹے کی طرح شر ح محا صل اور غیر شرح محاصل دونو ں طر ح کی رکاوٹوں کا خاتمہ یا کسی کمی شامل۔

شفا فیت ( Transparency ) – بین الاقوامی سطح پر، نبا تا تی حفظانِ صحت کی تدابیر اور ان کے منا طق کی دستیابی کا اصول۔ (ماخذ: آئی ایس پی ایم ۵)

علاج (Treatment) – پیسٹ کو مارنے، غیر متحر ک بنا نے، کمزور کرنے یاختم کرنے یا پیسٹ میں افزائش کی صلاحیت کے خاتمے کا سرکاری طریقہ کار۔ (ماخذ: آئی ایس پی ایم ۵)

امریکی محکمہ زراعت ( United States Department of Agriculture USDA) – یہ امریکی زرعی معیشت کو معا ونت فراہم کرتاہے،دیہی آبادیوں کو مضبو ط بناتا ہے، اور قدرتی وسائل کو بچاتا اور محفوظ بنا تا ہے اور امریکی عوام کے لیے محفوظ، کثیر اور غذائیت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنا تا ہے۔ (ما خذ:یو ایس ڈی اے)

امریکی تجارتی نمائندہ ( United States Trade Representative USTR) – براہ راست غیر ملکی حکو متوں کے ساتھ مذکرات کے ذریعے تجارتی معاہدے تشکیل دیتا ہے، تنا رعات حل کرتا ہے اور عالمی تجارتی پالیسی سازا داروں میں شرکت کرتا ہے۔ یہ حکو متوں، کاروباری گر وپو ں،قانون ساز وں اور عوامی مفاد کے گروپوں سے تجارتی مسائل پر اُن کی آراء اکھٹی کرتا ہے اور امر یکی صدر کی تجارتی پا لیسی پوز یشنز پر بات چیت کرتاہے۔

 

یوراگوئے را ؤنڈ (Uruguay Round ) – ۱۹۸۶میں یورا گو ئے کے شہر Punta del Este میں کثیر فر یقی تجارتی مذاکرات کا آغا ز ہو اور دسمبر ۱۹۹۳میں جنیوا میں یہ تجارتی مذاکرات ختم ہوئے۔ اپر یل ۱۹۹۴میں مراکش کے شہر مراکیِش میں وزراء نے دستخط کئے۔(ما خذ ڈبلیوٹی او)

عالمی ادارہ صحت ( World Health Organization ) – اقوام متحدہ کے نظام کے تحت صحت کی راہیں متعین کر نے اور مر بوط کرنے والی اتھارٹی۔ یہ عالمی صحت کے معاملات پر قیادت فراہم کرنے،صحت کے تحقیقی ایجنڈ ے کی تشکیل کرنا، معیارات اور روایات کا تعین کرنا، شہادتوں کی بنیاد پر پالیسی اختیارات کی ترویج، ممالک کو تکنیکی معاونت فراہم کرنا اور صحت کے رحجانات کی نگرانی اور جائزہ لینے کا ذمہ دار ہے۔

عا لمی تنظیم برائے صحت حیوانات ( World Organization for Animal Health (OIE) – بین الحکومتی ادارہ جو دنیا بھر میں صحت حیوانات کی بہتری کا ذمہ دار ہے۔ (ماخذ:او آئی ای)

عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیوٹی او) ( World Trade Organization ) – ڈبلیو ٹی او واحد بین الااقومی تنظیم ہے جو قومو ں کے درمیان تجارت کے قواعد و ضوابط کو دیکھتی ہے۔ اسکی اہمیت کا با عث ڈبلیو ٹی او کے معاہدے ہیں جن پر دنیا کی بیشتر تجارتی قوموں نے مذاکرات اور دستخط کئے ہیں اور انکی پا رلیمنٹس نے انکی تو ثیق کی ہے۔اس کا مقصد اشیا ء اورخد مات کے پیدا کنندگان، برآمد کنندگان اور درآمد کنند گان کو اُن کے کاروبار میں مدد دیتا ہے۔(ما خذ:ڈبلیو ٹی او)

ڈبلیو ٹی او سیکر ٹریٹ ( WTO Secretariat ) – انتہائی قابل افراد پر مشتمل کثیر الثقافتی ٹیم جو عالمی تنطیم کی رکن حکو متوں کو ان تمام سر گرمیوں کے لیے جو ڈبلیوٹی او کے دائرہ اختیار میں ہیں،آزادانہ مد فراہم کرتی ہے۔ (ماخذ:ڈبلیو ٹی او)


نیچے اس ریسورس کا ڈائون لوڈ کیا جاسکنے والا ورژن ہے ۔ اپنے کمپیوٹر پر اسکی ایک کاپی سیو کرنے کے لئے ڈاکیومنٹ کے نام پر رائٹ کلک کریں۔