سبق ۴ : ایس پی ایس معاہدے کا اطلاق
اس سبق میں ، آپ جانیں گے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ایس پی ایس معاہدے کے اطلاق کا ذمہ دار کون ہے اور امریکہ کی حکومت کا کونسا حصہ ایس پی ایس کی کمیٹی میٹنگز اور ڈبلیو ٹی او کی تنازعے کے تصفیئے کی باڈی ( WTO Dispute Settlement Body ) میں شرکت کرتا ہے ۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ کا نظام اس بات کی ایک مثال ہے کہ ایس پی ایس معاہدے کا اطلاق کیسے کیا جاتا ہے اور کیسے اس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔ تاہم ، ہر ملک کے پاس اس کا اپنا نظام ہے ، اور ایس پی ایس معاہدے کے اطلاق اور عمل درآمد کے لئے کوئی ایک صحیح طریقہ نہیں ہے ۔ اس سبق کے دوران ، ریاستہائے متحدہ امریکہ کو ایک ماڈل کے طور پر پیش کیا جارہاہے جو ایس پی ایس کے ریگولیٹری نظاموں کی تشکیل کے لئےگراں قدر راہنمائی فراہم کر سکتا ہے ۔آپ ان مختلف طریقوں کے بارے میں بھی سیکھیں گے کہ ایک خاص سرگرمی جسے استعداد کی تعمیر ( capacity building ) کہا جاتا ہے کہ ذریعے بین الاقوامی زرعی تجارت کی کمیونٹی میں ارکان ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ۔
- رابرٹ جی۔ آہرن ، پی ایچ ڈی
اس سبق کے اختتام پر ، طالب علم وضاحت کرنے کے قابل ہو سکیں گے کہ ایک ملک ، ریاستہائے متحدہ امریکہ ، کس طرح ایس پی ایس معاہدے کا اطلاق کرتا ہے ۔
- موضوع ۱ : یو ایس ڈی اے (USDA) کا کردار
- موضوع ۲ : استعداد کی تعمیر (Capacity Building )
جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۱ کا انتخاب کریں ، یا یہاں پر کلک کرکے براہ راست موضوع ۱ پر چلے جائیں ۔