سبق ۵ : بین الاقوامی معیارات اور تنظیمیں
ایس پی ایس معاہدہ ارکان کو اپنے اقدامات بین الاقوامی معیارات کی بنیاد پر ہم آہنگ کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ اس سبق میں ، آپ کو ان تین تنظیموں سے متعارف کرایا جائے گا جن کا ایس پی ایس معاہدے میں حوالہ دیا گیا ہے ، اور جانیں گے ان میں سے ہر ایک تنظیم کس طرح معیارات تشکیل دیتی ہے ۔ ایس پی ایس معاہدے میں حوالہ دیئے جانے کے باوجود ، یہ معیار مقرر کرنے والی تنظیمیں خود مختار ہیں اور ایس پی ایس کمیٹی یا ڈبلیو ٹی او کے ماتحت کام نہیں کرتیں ۔
- رابرٹ جی۔ آہرن ، پی ایچ ڈی
سبق ۵ کے اختتام پر ، طالب علم معیارات مقرر کرنے والی ان تین تنظیموں کے بارے میں جان لیں گے جن کے نام ایس پی ایس معاہدے میں دیئے گئے ہیں ۔
- موضوع ۱: بین الاقوامی معیارات مقرر کرنے کی تنظیمیں ( او آئی ای ، کوڈیکس ایلی مینٹیریس ، اور آئی پی پی سی )
- موضوع ۲: ایس پی ایس معاہدہ اور داخلی مفادات
جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۱ کا انتخاب کریں ، یا یہاں پر کلک کریں ۔