سبق ۵: بین الاقوامی معیارات اور تنظیمیں
موضوع ۲ : ایس پی ایس معاہدہ او داخلی مفادات
ایس پی ایس معاہدہ بین الاقوامی تجارت میں ایس پی ایس اقدامات کے اطلاق کےلئے راہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ اس موضوع میں ، آپ جانیں گے کہ ایس پی ایس معاہدہ داخلی اور بین الاقوامی مفادات میں توازن کے قیام میں کس طرح مدد کرتا ہے ۔
مقاصد :
- وضاحت کرنا کہ داخلی سٹیک ہولڈرزکے حوالے سے ذمہ داریاں کس طرح بین الاقوامی ذمہ داریوں کے ساتھ تناؤ کا سبب بن سکتی ہیں ۔
- بیان کرنا کہ ایس پی ایس معاہدہ تجارتی رکاوٹوں میں کمی لاتے ہوئے کس طرح ممالک کو اپنےتحفظ کی اجازت دیتا ہے
- واقف ہونا کہ تمام تجارتی تعلقات میں ایس پی ایس معاہدے کی مسلسل پاسداری کیوں اہم ہے
ایس پی ایس معاہدہ کثیر طرفہ ہے ، جس کا مطلب ہے کہ یہ تمام ارکان پر مساوی طور پر لاگو ہوتا ہے ۔ ہر رکن کے یکساں حقوق اور ذمہ داریاں ہیں جب وہ دوسرے ارکان کے ساتھ تجارت کررہے ہوں ۔ بین الاقوامی معیارات مقرر کرنے کی تنظیمیں (آئی پی پی سی ، او آئی ای ، اور کوڈیکس ) ، ہم آہنگی کے اقدامات کے ذریعے جو تجارتی رکاوٹوں میں کمی لاتے ہیں ، ارکان کی ایک دوسرے کے ساتھ تجارت میں مدد کرتی ہیں ، یہ یقینی بناتے ہوئے کہ تجارت محفوظ رہے ۔ تاہم ، ارکان کے ڈبلیو ٹی او کے فریم ورک سے باہر دوسرے ممالک کے ساتھ مختلف اقسام کے تعلقات ہیں ۔ اس کے علاوہ ، ارکان کی مختلف داخلی سٹیک ہولڈر گروپس کے لئے کئی ذمہ داریاں ہیں ۔ کیا ایس پی ایس معاہدے کے ساتھ ہم آہنگ رہتے ہوئے ان تمام تعلقات کو برقرار رکھنا ممکن ہے ؟ جی ہاں ، لیکن اس کے لئے کام کرنا پڑتا ہے ۔ ایس پی ایس معاہدے میں شامل کی گئی شرائط محفوظ تجارت کو یقینی بناتے ہوئے تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے کے لئے تشکیل دی گئیں تھیں ۔ بین الاقوامی تجارتی شراکت داروں کی اکثر دلچسپی تجارتی رکاوٹوں میں کمی میں ہوتی ہے ، جب کہ داخلی سٹیک ہولڈرزاس فکر میں مبتلا کر دیئےجاتے ہیں کہ تجارت پیسٹس کی ترویج کے ذریعے ان کی صنعتوں کے لئے خطرہ پیدا کردے گی ۔ ممالک کے پاس ایسے داخلی قوانین ہو سکتے ہیں جو بہت سے اقسام کے خطرات سے آگے بڑھ کر ، جن پر ایس پی ایس معاہدے میں بات چیت کی گئی ہے ، داخلی پیدا کنندہ گان کو تحفظ دینے کے لئے حکومت کو ہدایت دیں ۔ یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ ڈبلیو ٹی او کا تنازع کے تصفیئے کا عمل پابند بناتا ہے اور پابندیوں اور رعایتوں کے امکان پر لے جاتا ہے ۔ ایسا معاملہ تقریباً کسی بھی دوسری قسم کے بین الاقوامی معاہدے کے ساتھ نہیں ہے ۔
رضاکارانہ طور پر کئے گئے وعدوں، جیسے کہ وہ جو عام طور پر دو طرفہ مذاکرات کے دوران کئے جاتے ہیں ، اور ڈبلیو ٹی او کے تحت بنائی گئی قانونی طور پر پابند بنانے والی ذمہ داریوں کے درمیان فرق سے ذہنی الجھاؤ نہیں ہونا چاہیئے ۔ ایس پی ایس معاہدے سے مستثنٰی تعلقات کے حوالے سے ، جیسے کہ آزاد تجارتی علاقے اور کسٹمز یونینز (custom unions) ، یہ اہم ہے کہ ایس پی ایس اقدامات کے نفاذ کی بنیاد تکنیکی جواز پر ہو ۔ اقدامات کے لئے جواز کے بغیر ، ممالک کے لئے بین الاقوامی تجارتی کمیونٹی کے ذمہ دار ارکان کے طور پر ساکھ کھو دینے کا خطرہ ہے ۔ اس کے علاوہ ، بلا جواز اقدامات کے جاری نفاذ کا نتیجہ ، داخلی پیدا کنندہ گان کی جانب سے غیر حقیقی توقعات کے پیدا ہونے کی صورت میں سامنے آسکتا ہے ، جو مستقبل میں ایس پی ایس معاہدے کے ساتھ ہم آہنگ طریقے سے کثیر طرفہ تجارت کے میدان میں مصروف عمل ہونے کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیں گے ۔ چیلنج کرتے ہوئے ، طویل عرصے تک یہ ایک ملک کے بہترین مفاد میں ہے کہ بین الاقوامی اور داخلی دونوں سٹیک ہولڈرز کے مفادات کے درمیان توازن برقرار رکھے ۔
ایس پی ایس معاہدہ ، درآمد اور برآمد کرنے والے دونوں ممالک کی مدد کے ذریعے بین الاقوامی تجارت میں سہولت کی فراہمی کے لئے تشکیل دیا گیا ہے ۔ اگرچہ یہ پالیسی انفرادی ممالک کو شاید پابندیوں والی نطر آئے ، لیکن جب بین الاقوامی تناظرمیں دیکھا جائے ، تو اسکے فوائد واضح ہیں ۔
مندرجی ذیل چارٹ ایس پی ایس معاہدے سے وابستگی سے حاصل ہونے والے واضح فوائد پر روشنی ڈالتا ہے۔ ہر ذمہ داری کا فائدہ جاننے کے لئے ۔ اپنا ماؤس اس کے باکس پر رکھیں ۔
ایس پی ایس معاہدے کو صحیح طور پر سمجھنے اور نفاذ کرنے کے لئے کوشش کرنی پڑتی ہے ، لیکن اسکے نفاذ اور بین الاقوامی تجارتی کمیونٹی میں بھر پور شرکت کے فوائد ایک خود مختار ریاست سے بہت آگے کے ہیں ۔
ایس پی ایس معاہدہ بین الاقوامی تجارت میں ایس پی ایس اقدامات کے نفاذ کے لئے راہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ کبھی کبھار ایس پی ایس معاہدے کا نفاذ کرنا ، داخلی پیدا کنندہ گان کو تحفظ دینے کی ذمہ داری کے لئے اسے چیلنجنگ بنا دیتا ہے ۔ تاہم ، ایک ملک کے لئے، قانونی طور پر پابند کرنے والے ممکنہ نتائج ہیں جو ایس پی ایس معاہدے کی ذمہ داریوں کی پاسداری نہیں کرتا ۔ ایس پی ایس معاہدہ تجارت میں رکاوٹیں کم کرنے اور محفوظ تجارت کو یقینی بنانے ، دونوں کے لئے ممالک کو راہنمائی فراہم کرتا ہے ، لیکن یہ داخلی اور بین الاقوامی مفادات کے درمیان مسابقت میں مناسب توازن قائم رکھنے کے لئے کام لیتا ہے ۔
جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے سبق کے خلاصے کا انتخاب کریں ، یا یہاں پر کلک کریں ۔