سبق ۵ : بین الاقوامی معیارات اور تنظیمیں
موضوع ۱ : بین الاقوامی معیارات مقرر کرنے کی تنظیمیں ( او آئی ای ، کوڈیکس ایلی مینٹیریس ، اور آئی پی پی سی )
ایس پی ایس معاہدے میں تین معیارات مقرر کرنے کی تنظیموں کے نام دیئے گئے ہیں : جانوروں کی صحت کی عالمی تنظیم (او آئی ای ) [ World Organization for Animal Health (OIE) ] ، کوڈیکس ایلی مینٹیریس کمیشن (Codex Alimentarius Commission ) ، اور نباتاتی تحفظ کا بین الاقوامی کنوینشن ( آئی پی پی سی ) [ International Plant Protection Convention (IPPC). ] ۔ اس موضوع میں ، آپ ان تنظیموں اور انکی ذمہ داریوں کے بارے میں جانیں گے ۔
مقاصد :
- معیار مقرر کرنے والی ہرا یک تنظیم کا مقصد بیان کرنا
- جانوروں کی صحت کی عالمی تنظیم (او آئی ای ) [ World Organization for Animal Health (OIE) ] ، کوڈیکس ایلی مینٹیریس کمیشن (Codex Alimentarius Commission ) ، اور نباتاتی تحفظ کا بین الاقوامی کنوینشن ( آئی پی پی سی ) [ International Plant Protection Convention (IPPC). ] کی معیار مقرر کرنے کی ذمہ داریاں بیان کرنا ۔
- معیارات مقرر کرنے کی تنظیموں کے درمیان بنیادی فرق کی وضاحت کرنا ، اور ڈبلیو ٹی او کے ساتھ ان کا تعلق بیان کرنا
ایس پی ایس معاہدے (SPS Agreement) کا آرٹیکل ۳ ہم آہنگی (harmonization) کی وضاحت کرتا ہے ۔ یہ ارکان کو " حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت تمام تمام پہلوؤں کے حوالے سے معیارات ، راہنمائیوں ، اور سفارشات کی تشکیل اور معیارات کے وقتاً فوقتا جائزے “ کے فروغ کے لئے جانوروں کی صحت کی عالمی تنظیم (او آئی ای ) ، کوڈیکس ایلی مینٹیریس کمیشن (Codex Alimentarius Commission ) ، اور نباتاتی تحفظ کا بین الاقوامی کنوینشن ( آئی پی پی سی ) میں شریک ہونے کی ہدایت کرتا ہے ۔ ان تینوں بین الاقوامی تنظیموں پر درجہ ذیل بات چیت کی گئی ہے ۔
جانوروں کی صحت کی عالمی تنظیم (او آئی ای )(OIE)
جانوروں کی صحت کی عالمی تنظیم ( جسے پہلے انٹرنیشنل آفس آف ایپی زوٹکس ( International Office of Epizootics ) کہا جاتا تھا ، جس سے اصطلاح او آئی ای OIE نکالی گئی ہے ) ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں جانوروں کی صحت بہتر بنانے کی ذمہ دار ہے ۔ ایس پی ایس معاہدہ ، او آئی ای کو جانوروں کی صحت کے لئےبین الاقوامی معیار بنانے والی تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے ۔ او آئی ای دو دوسری بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے جن کے نام ایس پی ایس معاہدے میں دیئے گئے ہیں : آئی پی پی سی ، نباتاتی صحت کے لئے اور کوڈیکس ایلی مینٹیریس کمیشن (Codex Alimentarius Commission ) خوراک کے تحفظ کے لئے ۔ او آئی ای کے رکن ممالک سائنسی بنیاد پر رسک انالیسیز کے ذریعے جانوروں سے حاصل کی جانے والی محفوظ خوراک فراہم کرنے کے لئے کام کرتے ہیں ۔ اپنے قیام کے بعد سے ، او آئی ای نے جانوروں کی صحت کے لئے بین الاقومی سطح پر بنیادی حوالہ جاتی تنظیم کے طور پر کام کیا ہے اور جانوروں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک سرکردہ بین الاقوامی تنظیم بن گئی ہے ۔
جانوروں کی صحت کی عالمی تنظیم جانوروںکی عالمی بیماریوں کی شفاف حیثیت کو یقینی بنانے کے لئے کام کرتی ہے ۔ ہر رکن ملک جانوروں کی ان بیماریوں کی اطلاع دینے کا ذمہ دار ہے جن کا وہ اپنے علاقے میں پتہ چلاتا ہے ۔ او آئی ای اس معلومات کا تبادلہ دوسرے ممالک کے ساتھ کرتا ہے تاکہ وہ اپنی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات کرسکیں ۔ اس معلومات میں وہ بیماریاں جو انسانوں کو منتقل ہو سکتی ہیں اور پیتھوجنز کا بین الاقوامی سطح پر ترویج بھی شامل ہوتے ہیں ۔
او آئی ای (OIE) کا ایک اور مقصد جانوروں کی بیماریوں پر قابو پانے کے بارے میں تازہ ترین سائنسی معلومات اکھٹی کرنا ، تجزیہ کرنا ، اور پھیلانا ہے ۔ پھر یہ معلومات ، ان بیماریوں پر قابو پانے اور ان کے انسداد کے لئے استعمال کئے جانے والے طریقوں کو بہتر بنانے میں مدد دینے کی خاطر رکن ممالک کے لئے دستیاب بنا دی جاتی ہے ۔ جانوروں کی بیماری کے بارے میں راہنمائی ، دنیا بھر میں موجود تقریباً ۲۰۰ او آئی ای تعاون مراکز اور حوالہ جاتی لیبارٹریوں کے نیٹ ورک کے ذریعے تیار کی جاتی ہیں ۔ سائنسی معلومات او آئی ای کی جانب سے اشاعتوں اور روزناموں اور رسائل کے ذریعے بھی پھیلائی جاتی ہے ۔
او آئی ای (OIE) رکن ممالک کو تکنیکی معاونت کی فراہمی کے ذریعے بین الاقوامی ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو جانوروں کی بیماریوں پر قابو پانے اور ان کے انسداد کے آپریشنز ، جن میں انسانوں کو منتقل ہوجانے والی بیماریاں بھی شامل ہیں ، کے لئے مدد کی درخوست کرتے ہیں ۔ جانوروں اور جانوروں کی پروڈکٹس میں بین الاقوامی تجارت کے لئے او آئی ای کی طرف سے شائعکئے جانے والے صحت کے معیارات عالمی تجارت کو تحفظ دینے میں مدد دیتے ہیں ۔ او آئی ای معیارات تشکیل دیتی ہے جو رکن ممالک ، حفظان صحت کی غیر منصفانہ رکاوٹیں کھڑی کئے بغیر، بیماریوں اور پیتھوجنز کی ترویج سے اپنے آپ کو محفوظ بنانے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں ۔
کوڈیکس ایلی مینٹیریس کمیشن (Codex Alimentarius Commission)
کوڈیکس ایلی مینٹیریس کمیشن ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو ایف اے او / ڈبیلو ایچ او کے خوراک کے معیارات کے مشترکہ پروگرام کے اطلاق سے متعلق تمام معاملات پر تجاویز اور مشاورتوں کے لئے ذمہ دار ہے ۔ ایس پی ایس معاہدہ کوڈیکس ایلی مینٹیریس کمیشن کو خوراک کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی معیارات بنانے والی تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے ۔ کوڈیکس ایلی مینٹیریس کمیشن دوسری دو بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے : آئی پی پی سی ، نباتاتی صحت کے لئے اور او آئی ای ، جانوروں کی صحت کے لئے
کوڈیکس سسٹم کے مقاصد :
- صارفین کی صحت کا تحفظ کرنا
- خوراک کی تجارت میں منصفانہ طریقوں کو یقینی بنانا
- بین الاقوامی سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے شروع کئے گئے خوراک کے معیارات کے تمام کام کی کو آرڈینیشن کو فروغ دینا
- موزوں تنظیموں کی مدد سے معیارات کے مسودے تیار کرنا
- معیارات کو حتمی شکل دینا
- کوڈیکس ایلی مینٹیریس میں معیارات شائع کرنا ، چاہے علاقائی یا عالمی معیارات کے طور پر
- شائع شدہ معیارات میں ، جب ضروری ہو ترمیم کرنا
کوڈیکس ایلی مینٹیریس ( کوڈیکس ) خوراک کے بین الاقوامی معیارات کا ایک مجموعہ ہے جو کوڈیکس ایلی مینٹیریس کمیشن کی جانب سے اپنایا گیا ہے ۔ کوڈیکس کے معیارات پروسیسڈ ، سیمی پروسیسڈ ، اور خام خوراک کا احاطہ کرتے ہیں ۔ یہ معیارات صارفین کی صحت کا تحفظ کرتے ہیں اور خوراک کی تجارت میں منصفانہ طریقے مہیا کرتے ہیں ۔
کوڈیکس کے خوارک کی تحفظ کے معیارات کا ایس پی ایس معاہدے میں خاص طور پر حوالہ دیا گیا ہے اور تجارتی تنازعات حل کرنے میں ان کا اطلاق کیا یا حوالہ دیا جاسکتا ہے ۔ ڈبلیو ٹی او کے ارکان جو خوراک کے تحفظ کے لئے کوڈیکس کے مقرر کئے گئے اقدامات سے زیادہ سخت اقدامات کے نفاذ کی خواہش رکھتے ہیں ، انہیں ان اقدامات کے لئے سائنسی طور پر جواز پیش کرنے کی ضرورت ہوگی ۔
کوڈیکس (Codex ) میں شامل کی گئی بڑی کموڈٹیز یہ ہیں :
- دلیے ، پھلیاں ، اور حاصل کی گئی پرڈکٹس ، بشمول سبزی کی پروٹینز
- چربی ، تیل ، اور متعلقہ پروڈکٹس
- مچھلی اور ماہی گیری کی پرودکٹس
- تازہ پھل اور سبزیاں
- پروسیسسڈ اور جلد منجمد ہوجانے والے پھل اور سبزیاں
- پھل کے جوسز
- گوشت اور گوشت کی پروڈکٹس
- یخنیاں اور شوربے
- دودھ اور دودھ کی پروڈکٹس
- چینی ، کوکا پروڈکٹس ، اور چاکلیٹ
نباتاتی تحفظ کا بین الاقوامی کنوینشن [ International Plant Protection Convention ]
نباتاتی تحفظ کا بین الاقوامی کنوینشن ( آئی پی پی سی ) ۱۹۵۲ میں وجود میں آیا ۔ کنوینشن پر۱۹۷۹ میں نظر ثانی کی گئی ، اور عالمی تجارتی تنظیم کے ایس پی ایس معاہدے کے ساتھ ہم آہنگ بنانے کے لئے اس پر ۱۹۹۷میں ایک مرتبہ پھر نظر ثانی کی گئی ۔ آئی پی پی سی ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو ان معیارات کی تشکیل کی ذمہ دار ہے جو نباتاتی صحت عامہ کے تحفظ میں مدد دیتے ہیں ۔ ایس پی یس معاہدہ آئی پی پی سی کو نباتاتی صحت عامہ کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی معیارات بنانے والی تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے ۔ آئی پی پی سی دو دوسری بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے جن کے نام ایس پی ایس معاہدے میں دیئے گئے ہیں : او آئی ای (OIE) ، جانوروں کی صحت عامہ کے لئے اور کوڈیکس ایلی مینٹیریس (Codex Alimentarius ) خوراک کے تحفظ کے لئے ۔
آئی پی پی سی نے ۳۰ سے زائد نباتاتی حفظان صحت کے بین الاقوامی اقدامات ( آئی ایس پی ایم ز ) ( ISPMs ) تشکیل دیئے ہیں ، اور بہت سے اور بھی تشکیل کے مختلف مراحل میں ہیں ۔ یہ معیارات ایس پی ایس معاہدے کے مخصوص عناصر سے متعلق ہیں اور بین الاقوامی اراکین کے لئے ایک عام ذخیرہ الفاظ قائم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔ یہ معیارات ڈبلیو ٹی او کے اراکین کے لئے ایس پی ایس معاہدے کے تحت نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کو سمجھنے اور ان کے نفاذ کے لئے بنیاد کی تشکیل کرتے ہیں ۔ یہ آئی پی پی سی کے تمام رکن ممالک کو نباتات کی صحت عامہ کے اقدامات یا عمل اور کب اور کیسے ان اقدامات کا نفاذ کیا جاتا ہے کی عام سمجھ بوجھ کی بنیاد پر نباتات اور نباتاتی پروڈکٹس کی تجارت کی اجازت دیتا ہے ۔ آئی پی پی سی کے غیر معاہداتی فریقین کی بھی ایسے ہی اقدامات کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔ معیارات انضباطی آلات نہیں ہیں ، لیکن یہ ناٖذ العمل ہوجاتے ہیں جب ممالک انہیں اپنی قومی تجارت کے قوانین یا قانون سازی کے تناظر میں ایک ضرورت یا شرائط کے طور پر رائج کرتے ہیں ۔
اس موضوع میں ، آپ نے تین معیارات مقرر کرنے کی تنظیموں کے بارے میں جانا جن کے نام ایس پی ایس معاہدے میں دیئے گئے ہیں : جانوروں کی صحت کی عالمی تنظیم (او آئی ای )، کوڈیکس ایلی مینٹیریس کمیشن ، اور نباتاتی تحفظ کا بین الاقوامی کنوینشن ( آئی پی پی سی ) ۔ ہر تنظیم کی تاریخ ، ان کا ڈھانچہ کیسا ہے ، اور ہر ایک کس چیز کے لئے ذمہ دار ہے ، کے بارے میں آپ نےجانا ۔
جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۲ کا انتخاب کریں ، یا یہاں پر کلک کریں ۔