سبق ۴ : ایس پی ایس معاہدے کا اطلاق
موضوع ۲ : استعداد کی تعمیر ( Capacity Building )
اس موضوع میں آپ سیکھیں گے کہ ڈبلیو ٹی او کے ارکان بین لاقوامی زرعی تجارت کے عمل میں تکنیکی معاونت اور استعداد کی تعمیر ( Capacity Building ) جیسے طریقوں کے ذریعے کس طرح ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ۔
مقاصد :
- وضاحت کرنا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کس طرح انسانی وسائل کو ترقی دیتا ہے اور ادارہ جاتی استعداد کی تعمیر کرتا ہے
- ان مختلف شعبہ جات کی وضاحت کرنا کہ جن میں تکنیکی معاونت فراہم کی جاسکتی ہے
یو ایس ڈی اے کے ثانوی کاموں میں سے ایک بین الاقوامی سطح پراستعداد کار کی تعمیر میں مدد کرنا ہے ۔ استعداد کی تعمیر ایس پی ایس معاہدے میں بیان کردہ ایک واضح ذمہ داری ہے ۔ ڈبلیو ٹی او کے ایک رکن ملک کے طور پر ، ریاستہائے متحدہ امریکہ ، ترقی پذیر ممالک کی تجارتی استعداد میں اضافے میں مدد کے لئے استعداد کی تعمیر کی حمایت کرتا ہے ، تاکہ وہ عالمی تجارت کے نظام میں بھر پور حصہ لے سکیں ۔ تجارتی استعداد کی تعمیر بہت اہم ہے کیونکہ بہت سے ممالک کے پاس بین الاقوامی تجارت میں موثر شرکت کے لئے انسانی ، ادارہ جاتی ، اور بنیادی ڈھانچے کی استعداد نہیں ہے ۔ تجارت کی استعداد کی بنیادی معلومات کے بغیر ، ممالک زرعی کموڈٹیز کی مقدار اور معیار بڑھانے کے قابل نہیں ہوتے جسے وہ ایک مسابقتی قیمت پر برآمد کر سکتے ہوں ۔ وہ سرگرمیاں جو لوگوں کو ڈبلیو ٹی او کے پیچیدہ قوانین کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں ، معاہدات کے نفاذ کو بڑھاتی ہیں جیسے کی ایس پی ایس معاہدہ اور نمائندہ گان کی انکے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ زیادہ موثر مذاکرات میں مدد دیتی ہیں ۔
ایس پی ایس معاہدے کا آرٹیکل ۹ تکنیکی معاونت کی فراہمی اور شمولیت کے لئے ارکان کی ذمہ داری پر خصوصی زرو دیتا ہے ۔ معاہدے کی رو سے :
- ارکان ، دوسرے ارکان خاص طور پر ترقی پذیر رکن ممالک کو تکنیکی معاونت کی سہولت ، چاہے دوطرفہ طریقے سے یا موزوں بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے فراہم کرنے پر اتفاق کرتے ہیں ۔ اس طرح کی مدد، درحقیقت ، پرسیسسنگ ٹیکنالوجیز کے شعبہ جات میں ، تحقیق اور بنیادی ڈھانچے ، بشمول قومی ریگولیٹری اداروں کے قیام میں ، اور یہ مشورہ، قرضوں ، عطیات اور امداد کی شکل میں ہو سکتی ہیں، بشمول تکنیکی مہارت ، تربیت ، اور آلات کے حصول کے لئے ، تاکہ ایسے ممالک کو اپنی برآمد کی مارکیٹوں میں حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے تحفظ کے لئے ضروری موزوں سطح حاصل کرنے کے لئے حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات سے ہم آہنگ ہونے اور عمل کرنے کا موقع ملے ۔
- ایک برآمد کرنے والے ترقی پذیر ملک کو ایک درآمد کرنے والے رکن ملک کی حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کی شرائط پوری کرنے کے لئے ، جہاں ایک آرڈر میں کافی سرمایوں کی ضرورت پڑ جاتی ہے ، تو موخرالذکر اس طرح تکنیکی مدد فراہم کرنے پر غور کرے گا جب وہ ترقی پذیر رکن ملک کو ملوث پروڈکٹ کے لئے اس کی مارکیٹ تک رسائی کے مواقعوں کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کی اجازت دے گا ۔
حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے اطلاق کے لئے معاہدہ
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے پاس بہت سے مختلف پراگرامز ہیں جو ادتعداد کی تعمیر اور تکنیکی معاونت کی فراہمی کے لئے گروپس اور افراد کو فنڈز مہیا کرتے ہیں ۔ مثال کے طور پر ، نارمن ای بورلا گ نیشنل ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیلو شپ ( بورلا گفیلو شپ پروگرام ) [ The Norman E. Borlaug International Agricultural Science and Technology Fellowship Program (Borlaug Fellowship Program) ] ترقی پذیر ممالک کےوزٹنگ ریسرچرز ، پالیسی سازوں ، اور یونیورسٹی فیکلٹی کے لئے سائنسی تربیت اور باہمی تعاون کے ساتھ تحقیق کے مواقع فراہم کرکے پائیدار زرعی طریقوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے . بورلا گفیلو شپ پروگرام دنیا بھر کے 64 ترقی پذیر ممالک کے زرعی ماہرین کے لئے پانچ سو سے زائد فیلو شپس فراہم کر چکا ہے ۔
ترقی پذیر ممالک سے بورلا گفیلوز اور دوسرے وزیٹرز جب امریکہ کا دورہ کرتے ہیں تو وہ وسیع اقسام کی سرگرمیوں میں شامل ہوتے ہیں ۔ ہر سرگرمی میں تحقیق کار یا پالیسی ساز کی ضروریات کے مطابق رد و بدل لایا جا سکتا ہے ۔ مثال کے طور پر ، ایک ملک کی نیشنل پلانٹ پروٹیکشن آرگنائزیشن ( این پی پی او ) سے ایک نمائندہ شاید پیسٹ رسک اینالسس ( پی آر اے ) کے بارے میں مزید سیکھنے کے لیےامریکہ کا دورہ کرتا ہے ۔ افراد کی تربیت کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ، دورہ کرنے والے ایک کموڈٹی کے لئے ایک پی آر اے لکھنے کے لئے امریکی ساتھیوں کے ساتھ کام کر سکتا ہے جو دورہ کرنے والے کا ملک برآمد کرنا چاہتا ہو ۔ پیشہ ورانہ تعلقات پیدا کرتے ہوئے یہ پروگرام ترقی پذیر ممالک کے وزیٹرز کے لئے اہم تکنیکی مہارتیں فراہم کرتا ہے ، جو مستقبل میں تکنیکی اور حکومت سے حکومت کی سطح پر باہمی عمل کی سہولت دے گا ۔ ساتھی رکن ممالک کو تکنیکی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے یہ سرگرمیاں بھی ایس پی ایس معاہدے کے آرٹیکل ۹ کی پیروی ہیں ۔
دورہ کرنے والوں کی میزبانی کرنے کے علاوہ ، یو ایس ڈی اے ممالک کے نباتات کے تحفظ کے سرکاری اہلکاروں کی تربیت کے لئے تکنیکی ماہرین فراہم کرتی ہے جو ریاستہائے متحدہ امریکہ کو برآمد کرتے ہیں یا مسقبل میں ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ اگرچہ ان میں سے کچھ تربیت کے اجلاسوں کے لئے میزبان ملک کی جانب سے مالی مدد کی ضرورت ہوتی ہے ، لیکن یہ عالمی ماہرین سے نباتات کے تحفظ کے بارے میں سیکھنے کا ایک شاندار مواقع فراہم کرتے ہیں ۔
اضافی طور پر صرف چند ایک کےنام دینے کے لئے ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے استعداد کی تعمیر کے پروگراموں میں ایمبیسی سائنس فیلوز پروگرام ، انٹرنیشنل گریجویٹ سٹڈیز پروگرام ، اور فیکلٹی ایکسچینج پروگرام ، شامل ہیں .
ایس پی ایس معاہدہ اور بین الاقوامی تجارت کا نظام صرف اس وقت کام کرتا ہے جب ارکان ایک دوسرے کے ساتھ مشغول ہوتے ہیں ۔ تجارتی شراکت داروں کے درمیان تربیت اور بات چیت ممکنہ غلط فہمیوں اور اختلافات سے بچاتے ہوئے پیداواری ، محفوظ ، اور منصفانہ تعلقات برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں ۔ اقوام کے درمیان استعداد کی تعمیر صحت مند تجارتی روابط کو فروغ دینے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔
اس موضوع میں ، آپ نے ان مختلف شعبہ جات کے بارے میں سیکھا کہ جن کے ذریعے تکنیکی معاونت فراہم کی جا سکتی ہے ۔ آپ نے یہ بھی سیکھا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کس طرح دوسری اقوام کی انسانی ، ادارہ جاتی ، اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد کرتی ہے ، اور یہ سرگرمیاں کس طرح بین الاقوامی زرعی تجارت کی کیمونٹی کے مجموعی سرگرمیوں کو بہتر بناتی ہیں ۔
جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے سبق کے خلاصے کا انتخاب کریں ، یا یہاں پر کلک کریں ۔