سبق ۳ : ایس پی ایس معاہدے کے اصول

موضوع ۷ : شفافیت

مستحکم بین الاقوامی تجارت میں ایک اہم عنصر تجارتی شراکت داروں کے درمیان اوپن کمیونیکیشن ہے ۔ اوپن کمیونیکیشن اس وقت خصوصی اہمیت رکھتی ہے جب نئے قوانین کی اطلاع دے رہے ہوں یا موجودہ پالیسیوں کے بارے میں سوالات پوچھ رہے ہوں ۔ اس موضوع میں ، آپ جانیں گے کہ ایس پی ایس معاہدہ کمیونیکیشن اور شفافیت کو کیسے فروغ دیتا ہے ۔

مقاصد :

  • ایس پی ایس معاہدے کے تحت احاطہ کی گئی شفافیت کے لئے شرائط بیان کرنا
  • اطلاع دینے والی اتھارٹی اور انکوائری پوائنٹ کے درمیان فرق کرنا

ایس پی ایس معاہدے کی شفافیت کی شرائط اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تشکیل دی گئی ہیں کہ عام عوام سے لے کر تجارتی شراکت داروں تک ، دلچسپی رکھنے والی تمام ممکنہ پارٹیوں کو ایس پی ایس اقدامات سے روشناس کرا دیا جائے ۔ نئی اور تبدیل شدہ شرائط کی فوری اشاعت کے علاوہ ، اگر دوسرا ملک درخواست کرتا ہے تو ممالک اپنے مخصوص ایس پی ایس اقدامات کے نفاذ کے لئے ایک وضاحت فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں ۔

آرٹیکل ۷شفافیت سے متعلق ارکان کے فرائض کا احاطہ کرتا ہے ۔ معاہدہ صاف طور پر بیان کرتا ہے کہ “ ارکان اپنے حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات میں تبدیلیوں کا اعلان کریں گے اور انیکس بی ( Annex B ) کی شرائط کے مطابق اپنے حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے “ ۔ انیکس بی ( Annex B ) حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے قواعد و ضوابط کی شفافیت کو اس طرح پڑھتا ہے :

قواعد و ضوابط کی اشاعت
  1. ارکان یہ یقینی بنائیں گے کہ حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے قواعد و ضوابط (۵ ) ، جو اختیار کئے گئے ہیں ، اس طریقے سے فوری شائع کئے جاتے ہیں کہ دلچسپی رکھنے والے تمام ارکان ان سے واقف ہوجائیں ۔
  2. ما سوائے ہنگامی حالات کے ، ارکان حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے قواعد و ضوابط اور ان کے نفاذ کے درمیان ایک مناسب وقفہ دیں گے تاکہ برآمد کرنے والے ملک کے ارکان ، اور بالخصوص ترقی پذیر ملک کے ارکان میں پیدا کنندہ گان کے لئے اپنی پروڈکٹس اور پیداوار کے طریقوں کو درآمد کرنے والے ملک کی شرائط کے مطابق بنانے کے لئے وقت مل سکے ۔  
انکوائری پوائنٹ
  1. ہر رکن یہ یقینی بنائے گا کہ ایک انکوائری پوئنٹ موجود ہے جو دلچسپی رکھنے والے ارکان کی جانب سے تمام مناسب سوالات کے جوابات دینے کے لئے سہولت فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے ، اس کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل متعلقہ دستاویزات کے حوالے سے سہولت دیتا ہو :

    a) اپنے علاقے کے اندر اختیار کئے گئے یا تجویز کئے گئے کوئی حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے قواعد و ضوابط ;

    b) کوئی کنٹرول اور معائنے کے طریقہ کار ، پیداوار اور قرنطینہ میں رکھنے کا علاج ، کیڑے مار ادویات کی برداشت اور خوارک میں شامل کئے جانے والے اضافی اجزا کی منظوری کے طریقہ کار ، جن پر اس کے علاقے کے اندر کار فرما ہیں ;

    c) خطرے کی تشخیص کے طریقہ کار ، غور طلب عناصر ، ساتھ ساتھ حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے تحفظ کی مناسب سطح کا تعین ;

    d) اپنے علاقے کے اندر بین الاقوامی اور علاقائی حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کی تنظیموں اور نظاموں ، ساتھ ساتھ اس معاہدے کے دائرہ کار کے اندر اردگرداور کثیر طرفہ معاہدات اور انتظامات ، اور اس طرح کے معاہدات اور انتظامات کے نصابات میں رکن یا متعلقہ باڈیز کی رکنیت یا شرکت ;

  2. ارکان یہ یقینی بنائیں گے کہ جہاں دلچسپی رکھنے والے ارکان کی جانب سے دستاویزات کی کاپیوں کی درخواست کی جاتی ہے ، تو وہ ترسیل کے اخراجات سے ہٹ کر ، اسی قیمت ( اگر کوئی ہو ) پر مہیا کی جاتی ہے ، جیسے کہ متعلقہ ملک کے شہریوں ( ۶ ) کو دی جاتی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے طریقہ کار
  1. جب کبھی ایک بین الاقوامی معیار ، راہنما اصول یا سفارش موجود نہیں ہوتی ، یا ایک تجویز کردہ حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے قواعد و ضوابط کے مندرجات کافی حد تک بین الاقوامی معیار ، راہنما اصول یا سفارش کے مندرجات جیسے نہیں ہوتے ، اور اگر دوسرے ارکان کی تجارت پر قواعد و ضوابط ، ایک نمایاں اثر ڈال سکتی ہوں ، تو ارکان :

    a) ایک ابتدائی مرحلے پر ایک نوٹس اس طریقے سے شائع کریں گے کہ جو ایک خاص قواعد وضوابط کو متعارف کرانے کے لئےتجویز کے ساتھ دلچسپی رکھنے والے ارکان کو واقفیت حاصل کرنے کے قابل بنا سکے گا ۔  

    b) قواعد و ضوابط کے ذریعے احاطہ کی جانے والی پروڈکٹس کے بارے میں تجویز کردہ قواعد و ضوابط کے مقصد اور منطقی وجوہات کی مختصر نشاندہی کے ساتھ سیکریٹیریٹ کے ذریعے دوسرے ارکان کو مطلع کریں گے ۔ ایسے نوٹیفکیشنز ایک ابتدائی مرحلے پر جاری کئے جائیں گے کہ جب ترامیم متعارف کرائی جاسکتی ہوں اور تبصروں پر توجہ دی جاسکتی ہو ۔

    c) درخواست کئے جانے پر دوسرے ارکان کو تجویز کردہ قواعد و ضوابط کی کاپیاں فراہم کرے گا اور ، جب بھی ممکن ہو ، ان حصوں کی شناخت کریں گے جو در حقیقت بین الاقوامی معیارات ، راہنما اصولوں یا سفارشات سے انحراف کرتے ہیں ۔

    d) بغیر کسی امتیاز کے ، دوسرے ارکان کو تحریری شکل میں تبصرے کرنے ، درخواست کرنے پر ان تبصروں پر بات چیت کرنے ، اور تبصروں اور بات چیت کے نتائج پر توجہ دینے کے لئے مناسب وقت دے گا ۔  

  2. تاہم ، جہاں ایک رکن کے لئے صحت عامہ کے تحفظ کے ہنگامی مسائل درپیش ہوں یا درپیش ہونے کا خطرہ پیدا ہو جائے ، تو وہ رکن ، جب ضروری سمجھے، اس Annex  کے پیرا گراف 5 میں مقرر کردہ اقدامات کو خارج کر سکتا ہے ، بشرطیکہ رکن :

    a) قواعد و ضوابط کے ذریعے احاطہ کی جانے والی پروڈکٹس کے بارے میں تجویز کردہ قواعد و ضوابط کے مقصد اور منطقی وجوہات کی مختصر نشاندہی ،  بشمول ہنگامی مسئلے ( مسائل ) کی نوعیت کے ساتھ سیکریٹیریٹ کے ذریعے دوسرے ارکان کو فوری مطلع کرے۔

    b) درخواست کرنے پر دوسرے ارکان کو قواعد و ضوابط کی کاپیاں فراہم کرے ۔

    c) دوسرے ارکان کو تحریری شکل میں تبصرے کرنے ، درخواست کرنے پر ان تبصروں پر بات چیت کرنے ، اور تبصروں اور بات چیت کے نتائج پر توجہ دینے کے لئے مناسب وقت دے۔

  3. سیکریٹیریٹ کے لئے نوٹیفکیشنز انگریزی ، فرایسیسی یا ہسپانوی زبانوں میں ہوں گے ۔
  4. اگر دوسرے ارکان کی جانب سے درخواست کی جاتی ہے تو ترقی یافتہ ملککے ارکان ، دستاویزات کی کاپیاں فراہم کریں گے ، دستاویزات کا حجم بہت زیادہ ہونے کی صورت میں ، ایک خاص نوٹیفکیشن کے ذریعے احاطہ کی گئی دستاویزات کے خلاصے انگریزی ، فرانسیسی یا ہسپانوی زبانوں میں فراہم کریں گے ۔
  5. سیکریٹیریٹ نوٹیفکیشن کی کاپیاں فوری طور پر تمام ارکان اور دلچسپی رکھنے والی بین الاقوامی تنظیموں میں تقسیم کرے گا اور ترقی پذیر ممالک کی خاص دلچسپی کی کسی پروڈکٹ سے متعلقہ کسی نوٹیفکیشن پر ان کی توجہ مبذول کرائے گا ۔
  6. اراکین ، اس انیکس کے پیراگرافس ۵ ، ۶ ، ۷ ، اور ۸ کے مطابق نوٹیفکیشن کے طریقہ کاروں کے حوالے سے شرائط کے قومی سطح پر نفاذ کے لئے ذمہ دار ایک واحد مرکزی حکومت کی اتھارٹی کو نامزد کریں گے ۔
تحفظات
  1.  اس معاہدے میں ایس کچھ نہیں ہے جسے ضروری کے طور پر سمجھا جائے :

    a) تفصیلات کی شرائط یا مسودات کی کاپیاں یا رکن کی زبان کے علاوہ کسی اور زبان میں متن کی اشاعت ماسوائے جیسے کہ اس انیکس کے آرٹیکل ۸ میں بیان کیا گیا ہے ، یا

    b) ارکان کا خفیہ معلومات افشا کرنا جس سے حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کی قانون سازی کے نفاذ میں رکاوٹ پیدا ہوجائے گی ، یا خاص کاروباری ادارے کے قانونی تجارتی مفادات کو متعصب بنائے گا ۔

حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے نفاذ پر معاہدہ ۔

ارکان کے لئے قواعد و ضوابط عام کرنا اور دوسرے ارکان کو مطلع کرنا ضروری ہے جب وہ ایک قواعد و ضوبط رائج کرنے یا اس میں کافی حفد تک تبدیلی کا ارادہ کررہے ہوں ۔ بہت سی صورتوں میں ، نوٹیفکیشن اتھارٹی ایک موجودہ حکومتی ادارہ یا ایجنسی ہے جو ان شعبہ جات کے لئے ذمہ دار ہے جن کا ایس پی ایس معاہدے میں احاطہ کیا گیا ہے ۔ ایس پی ایس نوٹیفکیشن اتھارٹی صرف ایک ہونی چاہیئے ، چاہے ایس پی ایس افعال کی انجام دہی ایک سے زائد حکومتی ایجنسیوں کی ذمہ داری کیوں نہ ہو ۔ ارکان کو ایک انکوائری پوائنٹ بھی قائم کرنا چاہیئے ۔ انکوائری پوائنٹ عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او (WTO) کے دوسرے ارکان اور عوام کی جانب سے استفسارات کے جوابات دینے کے لئے نامزد ایک سرکاری اہلکار یا آفس ہے ۔ انکوائری پوائنٹ کے نظام سے ممالک ، ایک اور ملک میں کسی دئیے گئے کام کے لئے ذمہ دار انفرادی ایجنسیز کی شناخت اور براہ راست رابطہ کئے بغیر ایس پی ایس ، اور اس سے متعلقہ معاملات کے بارے میں با آسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ انکوائری پوائنٹ واحد رابطہ مرکز ہے جہاں سے کوئی متعلقہ استفسارات کئے جا سکتے ہیں ۔ یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ متعلقہ قومی باڈیز سے جوابات حاصل کریں اور استفسار کرنے والے ملک کو جواب دیں ۔

جب ایک رکن کی نوٹیفکیشن اتھارٹی یا انکوائری پوائنٹ قائم کردیا جاتا ہے تو اس سے عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او ) کو مطلع کیا جانا چاہیئے ۔ اگر نوٹیفکیشن اتھارٹی یا انکوائری پوائنٹ تبدیل کیا جاتا ہے تو اس کی اطلاع بھی ڈبلیو ٹی او سیکریٹیریٹ (WTO Secretariat) کو دی جانی ضروری ہے ۔ ڈبلیو ٹی او سیکریٹیریٹ تمام رکن مماک کے نوٹیفکیشن اتھارٹیز اور انکوائری پوائنٹس کی ایک فہرست باقاعدگی سے جاری کرتا ہے ۔ یہ فہرست ایک سال میں تین یا چار مرتبہ اپ ڈیٹ کی جاتی ہے ۔

شفافیت کے کیا فوائد ہیں ؟ قواعد و ضوابط کی اشاعت کی ضرورت کے ذریعے ، تجارتی شراکت داروں کو پہلے سے معلوم ہوجاتا ہے کہ ایک مخصوص ملک میں ان کی اشیا کے داخلے کے لئے کیا چاہیئے ۔ اگر ایک قواعد و ضوابط کے بارے میں ایک برآمد کرنے والے ملک کے پاس سوالات ہیں یا وضاحت کی ضرورت ہے ، تو سرکاری انکوائری پوائنٹ اس عمل کے لئے سہولت دیتا ہے اور ، اس کے بدلے ، تجارت میں سہولت فراہم کرتا ہے ۔ آخر میں ، نئے قواعد و ضوابط یا حقیقی تبدیلیوں سے ارکان کو مطلع کرنے کی ذمہ داری یہ یقینی بناتے ہوئے کہ قواعد و ضوابط انتبہاہ کے بغیر تبدیل نہیں ہوتے ، منڈی اور برآمد کنندہ گان کے لئے استحکام فراہم کرتے ہیں ۔

نیچے دی گئی وڈیو شفافیت کےتصور کی وضاحت میں مد دے گی ۔

اس موضوع میں ، آپ نے نوٹیفیکیشن جاری کرنے والی اتھارٹی اور انکوائری پوائنٹ کے بارے میں سیکھایا۔ آپ نے جانا کہ ارکان کو نشاندہی کرنی چاہیئے کہ جہاں ایس پی ایس کے معاملات پر راہنمائی کی جاسکتی ہے ۔ ارکان جب قواعد و ضوابط کو تبدیل یا نئے قواعد وضوابط وضع کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس کی اطلاع بھی بین الاقوامی تجارتی کمیونیٹی کو دی جانی ضروری ہے ۔

 جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع   ۸   کا انتخاب کریں ، یا یہاں پر کلک کریں ۔