سبق ۳ : ایس پی ایس معاہدے کے اصول
موضوع ۵ : علاقائیت
اس سبق میں ، آپ جانیں گے کہ ایس پی ایس اقدامات کس طرح علاقائی حالات پر توجہ دینے کے لئے اپنائے جا سکتے ہیں ، اور تجارت میں سہولت کے لئے پیسٹ اور بیماری سے پاک علاقوں کی نشاندہی کے لئے استعمال کئے جا سکتے ہیں ۔
مقاصد :
- بیان کرنا کہ تجارت پر اثرات میں کمی کی خاطر مخصوص علاقوں کے لئے ایس پی ایس اقدامات کیسے اپنائے جا سکتے ہیں
- پیسٹ / بیماری سے پاک علاقوں اور پیسٹ / بیماری کے کم غلبے والے علاقوں کے درمیان فرق کی وضاحت کرنا
خوراک کے تحفظ اور جانوروں اور پودوں کی صحت عامہ کے لئے خطرات کو کبھی کبھار ہی سیاسی سرحدوں کے ذریعے محدود کیا جاتا ہے ۔ کئی صورتوں میں جب پیسٹ کی موجودگی یا غیر موجودگی کا تعین کر رہے ہو ں تو ایک جغرافیائی علاقے پر غور کرنا سمجھ میں آتا ہے جو ایک انفرادی ملک کے مقابلے میں بڑا ہو یا چھوٹا ہو ۔ پیسٹ کی موجودگی یا غیر موجودگی کی علاقائی نشاندہی کم خطرے کو برقرار رکھتے ہوئے تجارت کو آسان بنا سکتی ہیں ۔
آرٹیکل ۶کا موضوع علاقائییت ، یا علاقائی حالات سے موافقت ہے ، اور یہ پیسٹ یا بیماری سے پاک علاقوں اور پیسٹ یا بیماری کے کم غلبے والے علاقوں کے تصور سے متعارف کراتا ہے ۔ معا ہدے کے مطابق :
- ارکان یہ یقینی بنائیں گے کہ ان کے حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات علاقے کی حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کی خصوصیات سے موافقت کے مطابق اختیار کئے گئے ہیں – علاقہ چاہے ایک پورا ملک ، ایک ملک کا حصہ ، یا کئی ممالک کے تمام علاقے یا ان کے کچھ حصے ہوں – جہاں سے پروڈکٹ کا آغاز ہوا اور جہاں تک پروڈکٹ پہنچائی جاتی ہے ۔ ایک علاقے کی حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کی خصوصیات کا اندازہ لگاتے ہوئے ، درحقیقت ، ارکان کو مخصوص بیماریوں یا پیسٹس کے غلبے کی سطح ، خاتمے یا قابو پانے کے پروگراموں ، اور موزوں اہلیت یا راہنما اصول جو متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے بنائے گئے ہو سکتے ہیں پر توجہ دینی ہوگی ۔
- ارکان خاص طور پر ، پیسٹ یا بیماری سے پاک علاقوں اور پیسٹ یا بیماری کے کم غلبے والے علاقوں کے تصورات کی پہچان کریں گے ۔ ایسے علاقوں کا تعین جغرافی ، ماحولیاتی نظام ، وبائی امراض کی نگرانی ( Epidemiological )اور حفظان صحت ےا نباتاتی حفظان صحت جیسے عوامل پر مشتمل ہو گا۔
- برآمد کرنے والے ارکان ، جو دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کی علاقائی حدود کے اندر علاقے ، پیسٹ یا بیماری سے پاک علاقے یا پیسٹ یا بیماری کے کم غلبے والے علاقے ہیں ، درآمد کرنے والے ملک کو معروضی طور پر مظاہرے کے لئے ضروری معلومات فراہم کریں گے کہ ان کے اس طرح کے علاقے ہیں ، اور بالترتیب وہ ممکنہ طور پر پیسٹ یا بیماری سے پاک علاقے یا پیسٹ یا بیماری کے کم غلبے والے علاقے برقرار رہیں گے ۔ اس مقصد کے لئے ، درآمد کرنے والے ملک کو اس کی درخواست پر ، معائنہ کرنے ، ٹیسٹ کرنے ، اور متعلقہ کارروائیوں کے لئے مناسب رسائی دی جائے گی ۔
حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے نفاذ پر معاہدہ ۔
اوپر دئیے گئے آرٹیکل ۶ کے علاوہ ، ڈبلیو ٹی او (WTO) ایس پی ایس کمیٹی نے پیسٹ یا بیماری سے پاک علاقے یا پیسٹ یا بیماری کے کم غلبے والے علاقوں کی پہچان میں آسانی کے لئے غیر پابند ایس پی ایس معاہدے کے آرٹیکل 6 کے مزید آگے عملی نفاذ کے لئے راہنما اصولوں ( مئی ، 2008 ) کو اپنایا ہے ۔ ان راہنما اصولوں کا مقصد درآمد کرنےوالے اور برآمد کرنے والے ارکان کے درمیان ، شفافیت ، معلومات کے تبادلے ، پیشین گوئیاں ، اعتماد ، اور ساکھ کو بہتر بنانے کے ذریعے ڈبلیو ٹی او کے ارکان کو ، آرٹیکل ۶ کے عملی نفاذ میں سہولت فراہم کرنا ہے ۔ یہ ہدایات علاقائیت کی منظوری اور ایک برآمد یا درآمد کرنے والے ملک کیلئے ضروری انتظامی اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں .
پیسٹ سے پاک علاقہ ، پیداوار کا مقام ، یا پیداوار کا علاقہ ؟
آئی پی پی سی ( IPPC ) نے بہت سے بین الاقوامی معیار تشکیل دیئے ہیں جو علاقائیت کے تصور کا احاطہ کرتے ہیں ۔ خاص طور پر ، نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے لئے بین الاقوامی معیارات ، یا آئی ایس پی ایم ز ، ( International Standards for Phytosanitary Measures , or ISPMs ) راہنمائی فراہم کرتے ہیں جو پیسٹ سے پاک علاقوں ، پیسٹ سے پاک پیداوار کا مقام ، اور پیسٹ سے پاک پیداوار کے علاقوں کا احاطہ کرتی ہیں ۔
ایک پیسٹ سے پاک علاقہ ( آئی ایس پی ایم 5 ) کی اس طرح تشریح کی گئی ہے ، " ایک علاقہ جس میں پیسٹ نہیں پایا جاتا جسے سائنسی شواہد سے ظاہر کیا جاتا ہے اور جس میں ، جہاں مناسب ہو ، یہ صورت حال سرکاری طور پر برقرار رکھی جاتی ہے ۔ "
سرکاری طور پر بحال رکھنا ، یا کنٹرول ، نباتاتی حفظان صحت کے لازم قوانین کا فعال نفاذ اور نباتاتی حفظان صحت کے لازم طریقہ کار کا اطلاق ہے ۔ سرکاری کنٹرول کا مقصد قرنطینہ میں رکھے گئے پیسٹس کا خاتمہ یا روک تھام یا قرنطینہ میں نہ رکھے گئے ریگولیٹڈ پیسٹس کی مینیجمنٹ ہے ۔ یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ پیسٹ کی آبادیوں کو دبانے کے لئے کی جانے والی کارروائیاں سرکاری کنٹرول کا قیام نہیں ہیں ۔ پیسٹ سے پاک حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئے پیسٹ کو دبانے کی سرگرمیاں تنہا استعمال نہیں کی جا سکتیں ۔ اضافی اقدامات جیسے کہ ٹریپپنگ ( Trapping ) اور نگرانی کو یہ ضرور ظاہر کرنا چاہیئے کہ پیسٹ علاقے میں موجود نہیں ہے ۔ پیسٹ سے پاک علاقے عام طور پر بڑے جغرافیائی علاقے ہیں ۔ مثالوں میں ایک پورا ملک ، محدود پیمانے پر متاثر شدہ علاقے کے ساتھ ایک ملک کا غیر متاثرہ حصہ ، یا عام طور پر متاثرہ علاقے کے ساتھ ایک ملک کا ایک غیر متاثرہ حصہ شامل ہیں ۔
پیداوار کا ایک پیسٹ سے پاک مقام ( آئی ایس پی ایم ۵ ) ایک ایسی مقام ہے ، " جس میں پیسٹ نہیں پایا جاتا جسے سائنسی شواہد سے ظاہر کیا جاتا ہے اور جس میں ، جہاں مناسب ہو ، یہ صورت حال سرکاری طور پر ایک معینہ عرصے کے لئے برقرار رکھی جاتی ہے ۔ "
پیداوار کا ایک پیسٹ سے پاک مقام ، پیسٹ سے پاک علاقے کے مقابلے میں پیمائش میں بہت کم ہوتا ہے ۔ عام طور پر پیداوار کا ایک پیسٹ سے پاک مقام ، پیداوار کے بہت سے یا کئی انفرادی مقامات پر مشتمل ہوناہے ، جن تمام کی ایک پیسٹ سے پاک حیثیت سے شمولیت ہوتی ہے ۔ مثال کے طور پر ، ایک قریبی باغات کا ایک گروپ جو موثر طور پر ایک قرنطینہ میں رکھے گئے پیسٹ کو کنٹرول کرتے ہیں پیداوار کا ایک پیسٹ سے پاک مقام ہوسکتا ہے ۔
پیسٹ سے پاک پیداوار کا علاقہ ( آئی ایس پی ایم ۵ ، آئی ایس پی ایم ۱۰ ) " پیداوار کے مقام کا ایک متعین شدہ حصہ ہے جس میں سائنسی شواہد میں ظاہر کیا گیا ایک مخصوص پیسٹ نہیں پایا جاتا اور جس میں ، جہاں مناسب ہو ، یہ صورت حال ایک معینہ عرصے کے لئے سرکاری طور پر برقرار رکھی جارہی ہو اور جس کا انتظام پیداوار کے ایک علیحدہ یونٹ کے طور پر اسی طرح کیا جارہا ہو جیسے کہ ایک پیسٹ سے پاک علاقے کا کیا جاتا ہے " ۔
مثال کے طور پر ، ایک گرین ہاؤس جہاں پیسٹس کو رہنے نہیں دیا جاتا پیداوار کا ایک پیسٹ سے پاک علاقہ ہو سکتا ہے ۔ پیداوار کا ایک پیسٹ سے پاک مقام یا پیداوار کا پیسٹ سے پاک علاقے کے قیام اور اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئے راہنمائی آئی ایس پی ایم ۱۰ ( ۱۹۹۹ ) میں فراہم کی گئی ہے ۔
مینجمنٹ کی کون سی آپشن موزوں ہے ؟
پیسٹ یا بیماری سے پاک علاقوں کی حیثیتیں نباتاتی حفظان صحت کی سلامتی اور تجارت میں سہولت کے فروغ کے لئے استعمال کی جاتی ہیں ۔ مینیجمنٹ کی تینوں آپشنز میں سے ہر ایک مناسب سلامتی فراہم کر سکتی ہے ، تاہم ، جب مناسب حیثیت کا اطلاق کیا جارہا ہو تو ایسے کئی عوامل ہیں جن پر غور کرنا ہوتا ہے ۔
ایک مینیجمنٹ آپشن کے طور پر پیداوار کا ایک پیسٹ سے پاک مقام یا پیداوار کا پیسٹ سے پاک علاقے کا انتخاب بنیادی طور پر برآمد کرنے والے ملک میں تشویش کے باعث پیسٹ کے پھیلاؤ اور بائیولوجی پر منحصر ہوتا ہے ۔ دونوں نظام مناسب نباتاتی حفظان صحت کی سلامتی دے سکتے ہیں ۔ پیداوار کے پیسٹ سے پاک علاقے کی بنیادی سلامتی ، پیداوار کی کئی مقاموں کا احاطہ کرنے والے ایک علاقے پر اقدامات کے عام نفاذ میں ہے ۔ پیداوار کے ایک پیسٹ سے پاک مقام کی بنیادی سلامتی اس حقیقت سے پیدا ہوتی ہے کہ مینیجمنٹ کے طریقہ کار ، سروے ، اور معائنے بہت زیادہ نافذ کئے جاتے ہیں اور پیداوار کی خاص مقامات کے لئے تیار کئے جاتے ہیں ۔ تاہم ، پیداوار کے ایک پیسٹ سے پاک مقام کے ذریعے فراہم کی گئی نباتاتی حفظان صحت کی سلامتی کا اطلاق پیکنگ یا نقل و حمل جیسی سرگرمیوں پر نہیں ہوتا جو پیداوار کے ایک پیسٹ سے پاک مقام سے باہر ہوتی ہیں ۔ ان سرگرمیوں کے لئے نباتاتی حفظان صحت کی سلامتی فراہم کرنا مشکل یا مہنگا ہو سکتا ہے ۔
پیسٹ سے پاک علاقہ
- ایک پیسٹ سے پاک علاقہ ، پیداوار کے ایک پیسٹ سے پاک مقام کے مقابلے میں کافی زیادہ بڑا ہوتا ہے ۔
- ایک پیسٹ سے پاک علاقے میں پیداوار کی پیسٹ سے پاک مقامیں شامل ہوسکتی ہیں ۔
- ایک پیسٹ سے پاک علاقہ ایک پورے ملک یا ممالک کے بہت سے حصوں تک پھیلا ہوا ہو سکتا ہے ۔
- ایک پیسٹ سے پاک علاقہ ایک قدرتی رکاوٹ کے ذریعے یا ایک بڑے بفر زون کے ذریعے الگ تھلگ کیا جا سکتا ہے ۔
- ایک پیسٹ سے پاک علاقہ بلا رکاوٹ کئی سالوں کے لئے عام طور پر برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔
- ایک پیسٹ سے پاک علاقے کا مکمل طور پرانتظام برآمد کرنے والے ملک کی این پی پی او کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔
- ایک پیسٹ سے پاک علاقے کی حیثیت پر سوال اٹھا دیا جاتا ہے اگر وہاں ایک پیسٹ تلاش کرلیا جائے ۔
پیداوار کا پیسٹ سے پاک مقام
- پیداوار کاپیسٹ سے پاک مقام ایک ایسا علاقہ ہو سکتا ہے جہاں پیسٹ کے بارے میں تشویش پھیلی ہو لیکن جہاں پیسٹ کو متصل علاقوں میں ایک بفر زون تخلیق کر کے علیحدہ رکھا جاتا ہے ۔
- پیداوار کےپیسٹ سے پاک مقام کو صرف ایک یا چند کاشت کے موسموں کے لئے برقرار رکھا جاسکتا ہے ۔
- پیداوار کے پیسٹ سے پاک مقام کا انتظام این پی پی او کی نگرانی اور ذمہ داری کے تحت پیدا کنندہ کے ذریعے انفرادی طور پر برقرار رکھا جاتا ہے ۔
- پیداوار کے پیسٹ سے پاک مقام اپنی حیثیت کھو دیتا ہے اگر ایک پیسٹ تلاش کر لیا جاتا ہے ، لیکن اس علاقے میں کام کرنے والے پیداوار کے دوسرے مقامات اور اسی طرح کے نظام پر عمل کرنے والے براہ راست متاثر نہیں ہوتے ۔
علاقائیت تجارت کو فروغ دیتی ہے
علاقائیت ، ممالک کو تجارت برقرار رکھنے کی اجازت دیتی ہے ، خاص طور پر ان کو جو بڑے ہیں یا جن کے پاس وسیع اقسام کے موسمی علاقے ہیں اگر پیسٹس یا بیماریاں پورے ملک میں کہیں بھی نہیں ہوتیں ۔ اس طریقے سے ، ایک برآمد کرنے والا ملک پیسٹس اور بیماریوں کے پھیلاؤ کی وضاحت کے لئے وسائل کو ایک طرف رکھ سکتا ہے ۔ یہ معلومات خطرے کے بارے میں پریشانیوں سے نمٹنے کے لئے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ شیئر کی جاسکتی ہے ۔ چاہے پیمانہ وسیع ہو ( ریاستیں ، زونز ) یا نسبتاً چھوٹا ( پیداوار کے علاقے ، فارمز ) ، ایک ملک کی پیسٹ سے پاک حیثیت تجارت کے لئے غیر ضروری رکاوٹوں سے بچنے یا کمی میں اس کی مدد کرسکتی ہے ۔ جب پیسٹس یا بیماریاں وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی نہ ہوں تو مارکیٹ تک رسائی کو برقرار رکھنے کا موقع تجارت پر منفی اثرات کو کم کر دیتا ہے ۔
نیچے دی گئی وڈیو علاقائیت کے تصور کی وضاحت میں مدد دے گی ۔
اس موضوع میں ، آپ نے سیکھا کہ علاقائی صورتحلوں پر توجہ دینے کے لئے کس طرح ایس پی ایس اقدامات اپنائے جا سکتے ہیں ، خاص طور پر ، آپ نے سیکھا کہ پیسٹ یا بیماری سے پاک علاقوں کی حیثیتوں کو تجارت میں سہولت کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۶ کا انتخاب کریں ، یا یہاں پر کلک کریں ۔