سبق ۳ : ایس پی ایس معاہدے کے اصول

موضوع ۳: خطرے کی تشخیص

خطرے کی تشخیص ایس پی ایس معاہدے کا ایک بہت اہم حصہ ہے ۔ اس موضوع میں ، آپ خطرے کی تشخیص کے مختلف حصوں اور خطرے کی تشخیص کے عمل میں سائنسی شواہد کی اہمیت کے بارے میں جانیں گے ۔

مقاصد :

  • خطرے کی تشخیص کے بنیادی حصوں کو بیان کرنا جیسے کہ ایس پی ایس معاہدے میں بیان کئے گئے ہیں
  • خطرے کی تشخیص میں سائنسی شواہد کی اہمیت کی وضاحت کرنا

ایس پی ایس معاہدہ ممالک کو خوراک کے تحفظ اور جانوروں اور پودوں کی صحت عامہ کو تجارت پر ترجیح دینے کی اجازت دیتا ہے ، بشرطیکہ تحفظ اور صحت عامہ کی ضروریات کے لئے ایک قابل ثبوت سائنسی بنیاد ہے ۔ ایس پی ایس اقدامات خطرے کی بنیاد پر ہونے چاہئیں ۔ خطرے کی تشخیص حیاتیاتی اور اقتصادی معلومات اکھٹی اور تجزیہ کے ذریعے کی جاتی ہے ۔

ایس پی ایس معاہدے کے آرٹیکل ۵ میں پہلے تین آئٹمز ، خطرے کی تشخیص کے حوالے سے رکن کے فرائض سے متعلق ہیں ۔

  1.  ارکان بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے بنائی گئی خطرے کی تشخیص کے طریقہ کاروں کا خیال رکھتے ہوئے یقینی بنائیں گے کہ ان کے حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات صورتحال کے مطابق مناسب ، اور انسانی ، حیواناتی یا نباتاتی حیات اور صحت عامہ کے لئے خطرات کی تشخیص کی بنیاد پر ہوں ۔  
  2. خطرات کی تشخیص میں ، ارکان دستیاب سائنسی شواہد کا خیال رکھیں گے ؛ متعلقہ عوامل اور پیداوار کے طریقے ؛ متعلقہ معائنے ، نمونے اکھٹے کرنے ، اور ٹیسٹ کرنے کے طریقے ؛ مخصوص بیماریوں یا پیسٹس کے پھیلاؤ ؛ پیسٹ یا بیماری سے پاک علاقوں کی موجودگی ؛ متعلقہ ایکو لوجی اور ماحولیاتی حالات ؛ اور قرنطینہ میں رکھنے یا دوسرے علاج ۔
  3. جانوروں یا نباتات کی حیات یا صحت عامہ کے لئے خطرات کی تشخیص اور ایسے خطرات سے حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے تحفظ کی موزوں سطح کے حصول کے لئے نافذ کئے جانے والے اقدام کے تعین کرنے کے دوران ، ارکان خیال رکھیں گے جیسے کہ متعلقہ اقتصادی عوامل ؛ ایک پیسٹ یا بیماری کے داخلے ، ترویج یا پھیلاؤ کے واقعات میں پیداوار یا فروخت میں کمی کی صورت میں ممکنہ نقصان ؛ درآمد کرنے والے رکن کے علاقے میں کنٹرول اور خاتمے کے اخراجات ؛ اور خطرات کو محدود کرنے کی متبادل اپروچز کی قیمت کی افادیت کا تقابل ۔

حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے نفاذ پر معاہدہ ۔

اقدامات کا نفاذ خطرے کی ایک تشخیص کی بنیاد پر ہونا چاہیئے ۔ خطرے کی تشخیص کے لئے استعمال کئے جانے والے طریقوں کے لئے معیار بنانے والی بین الاقوامی تنظیموں ( آئی پی پی سی ۔ IPPC ، او آئی ای OIE -  ، ڈبلیو ٹی او ۔ WTO ) کے بنائے گئے طریقوں پر غور کیا جانا چاہیئے ۔

یہ اہم ہے کہ پیسٹ کے خطرے کی تشخیصیں ایسے سائنسی شواہد کی بنیاد پر ہو جو اس وقت دستیاب ہوں ۔ معلومات کی تعداد کے لئے کم از کم کا کوئی معیار نہیں ہے جو خطرے کے ایک تجزیئے کے عمل کے لئے درکار ہو ۔ سائنسی معلومات کا Peer-reviewed journel سے آنا ضروری نہیں ، تاہم ثبوت کا قابل اعتماد ہونا بہت ضروری ہے ۔ ایک ملک کو اس ثبوت کی فراہمی اور دفاع کے لئے تیار رہنا چاہیئے جو اس نے خطرے کی تشخیص کے لئے استعمال کیا ہے ۔ چونکہ ثبوت کے معیار پر سوال اٹھایا جا سکتا ہے ، اس لئے خطرے کی تشخیص کے لئے بہت سی مختلف اقسام کی معلومات استعمال کی جا سکتی ہیں ۔

سائنسی ثبوت کے علاوہ ، خطرے کی تشخیص کے لئے دوسری اقسام کی معلومات بھی استعمال کی جا سکتی ہیں ۔ تمام متعلقہ اور با اعتماد معلومات اکھٹی کرنی چاہئیں اور ان کا جائزہ لیا جانا چاہیئے ۔ متعلقہ معلومات کی مثالوں میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتی ہیں :

  • پیسٹ یا بیماری کے ذریعے ہونے والی براہ راست بربادی سے اقتصادی نقصانات
  • پیسٹس یا بیماریوں ک موجودگی کے باعث مارکیٹوں کا چھن جانا
  • قابو پانے پر اخراجات
  •  مختلف اقدامات کا نفاذ

خطرے کی تشخیصیں ایک حکومتی ایجنسی کے ذریعے انجام دیا جانا ضروری نہیں ہے ۔ مثال کے طور پر ، نجی صنعت ، یونیورسٹیز ، اور ذیلی قومی حکومتیں خطرے کی تشخیصوں کا عمل کر سکتی ہیں ، لیکن خطرے کی تشخیص کے نتیجے میں کئے گئے فیصلوں یا اٹھائے گئے اقدامت کے لئے درآمد کرنے والے ملک کے ضابطوں کا کام کرنےوالے حکام ذمہ دار ہیں ۔

نیچے دی گئی وڈیو خطرے کی تشخیص انجام دینے کے عمل کی وضاحت کرنے میں آپکی مدد کرے گی ۔

اس موضوع میں ، آپ نے جانا کہ خطرے کی تشخیص ایس پی ایس معاہدے کا مرکزی حصہ ہے ۔ ممالک کو فیصلے خطرے کی تشخیص کی بنیاد پر کرنے چاہئیں ۔ اور یہ کہ تشخیص کی بنیاد سائنسی شواہد ، موجودہ حالات ، اور ممکنہ اقتصادی نقصانات کے درست تخمینوں پر ہونی چاہیئے ۔

جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کی فہرست میں سے موضوع ۴ کا انتخاب کریں ، یا یہاں پر کلک کریں ۔