سبق ۳ : ایس پی ایس معاہدے کے اصول
موضوع ۲ : ہم آہنگی
اس موضوع میں ، آپ معیار بندی کرنے کے عمل کا مطالعہ کرنے جارہے ہیں کہ معیارات کا نفاذ کیسے اور کب کرنا چاہیئے ۔ اسے ہم آہنگی کہا جاتا ہے ۔
مقصد :
- ہم آہنگی کے تصور کی وضاحت کرنا کہ جب اس کا اطلاق ایس پی ایس معاہدے اور بین الاقوامی تجارت پر ہوتا ہے ۔
ایس پی ایس معاہدے کے مقاصد میں سے ایک ، تجارت پر منفی اثرات میں کمی کے لئے ایس پی ایس اقدامات کی تشکیل ، اپنانے ، اور نافذ العمل کرنے میں راہنمائی کے لئے قوانین کا ایک کثیر القومی فریم ورک قائم کرنا ہے ۔ ارکان باہمی اتفاق رائے سے طے کئے گئے راستوں کے استعمال کی قدر کرتے ہیں جو تسلسل اور تکنیکی جواز کو فروغ دیتے ہیں ۔
ایس پی ایس معاہدے کا آرٹیکل ۳ہم آہنگی سے متعلق اراکین کی ذمہ داریوں کی تفصیلات فراہم کرتا ہے اور مندرجہ ذیل طریقے سےپڑھتا ہے :
- ہر ممکن حد تک ایک وسیع بنیاد پر حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کو ہم آہنگ کرنے کے لئے ، ارکان ، بین الاقوامی معیارات ، راہنما اصولوں یا سفارشات پر اپنے حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کی بنیاد رکھیں گے ، جہاں یہ پائےجائیں ، ماسوائے اس معاہدے میں فراہم کی گئی دوسری صورت کے ، اور خاص طور پر پیرا گراف ۳ میں ۔
- انسانی ، حیواناتی ، اور نباتاتی حیات یا صحت عامہ کے تحفظ کے لئے حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات ضروری تصور کئے جائیں گے جو بین الاقوامی معیار ، راہنما اصولوں یا سفارشات کی مطابقت میں ہوں ، اور۱۹۹۴ ( GATT ) کی متعلقہ شرائط کے ساتھ ہم آہنگ تصور کئے جائیں گے ۔
- ارکان حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات متعارف کرا سکتے ہیں یا برقرار رکھ سکتے ہیں جن کے نتیجے میں متعلقہ بین الاقوامی معیارات ، راہنما اصولوں یا سفارشات کی بنیاد پر اقدامات کے ذریعے حاصل کیا جاسکنے والے حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے تحفظ کے مقابلے میں زیادہ اونچی سطح کا تحفظ حاصل ہو ، اگر اس کا سائنسی جواز ہو ، یا اگر ایک رکن حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے تحفظ کی سطح کے ایک نتیجے کے طور پر ایک رکن آرٹیکل ۵ کے ۸ کے ذریعے پیرا گراف ۱ * کی متعلقہ شرائط کی مطابقت میں مناسب ہونے کا تعین کرتا ہو۔ مندجہ بالا کے باوجود ، تمام اقدامات جن کے نتیجے میں حاصل ہونے والی حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کی ایک سطح ، جو بین الاقوامی معیارات ، راہنمائیوں یا سفارشات کی بنیاد پر اقدامات کے ذریعے حاصل کئے جا سکنے والی سطح سے مختلف ہو ، اس معاہدے کی کسی دوسری شرط سے مطابقت میں نہیں ہوگی ۔
* یہاں ایک سائنسی جواز ہے اگر ، اس معاہدے کی متعلقہ شرائط کے ساتھ مطابقت میں دستیاب سائنسی معلومات کے ایک معائنےاور جائزے بنیاد پر ، ایک رکن تعین کرتا ہے کہ حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے تحفظ کی موزوں سطح کے حصول کے لئے متعلقہ بین الاقوامی معیارات ، راہنما اصول یا سفارشات کافی نہیں ہیں ۔ - ارکان ، اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے ، متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں ، خاص طور پر کوڈیکس ایلی مینٹیریس کمیشن (Codex Alimentarius Commission ) ، انٹرینیشنل آفس آف ایپی زوٹکس ( International Office of Epizootics ) ، اور نباتاتی تحفظ کے بین الاقوامی کنوینشن ( آئی پی پی سی ) [ International Plant Protection Convention (IPPC). ] کے فریم ورک کے اندر کام کرنے والی بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں میں ، حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے تمام پہلوؤں کے حوالے سے ان تنظیموں کے اندر ترقی اور معیارات کے تواتر سے جائزے ، راہنما اصولوں اور سفارشات کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے ۔
- حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات پر آرٹیکل ۱۲ کے پیرا گرافس ۱ اور۴ میں فراہم کی گئی کمیٹی ( اس معاہدے میں “ کمیٹی “ کےطور پر حوالہ دیا گیا ہے ) بین الاقوامی ہم آہنگی کے عمل کی نگرانی اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کی اس حوالے سے کوششوں کو مربوط بنانے کے لئے ایک طریقہ کار تشکیل دے گی ۔
حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے نفاذ پر معاہدہ ۔
جب قومی معیارات تخلیق کئے جارہے ہوں ، تو ایس پی ایس معاہدہ ڈبلیو ٹی او (WTO) کے دوسرے ارکان اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے بنائے گئے معیارات ، راہنمائیوں ، اور سفارشات کے استعمال کے لئے حکومتوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ اسے ہم آہنگی کہا جاتا ہے ۔ ہم آہنگی کا مقصد ڈبلیو ٹی او کے ارکان کے درمیان اقدامات کے نفاذ میں یکسانیت کو فروغ دینا ہے ۔
ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے جن بین الاقوامی زرعی تنظیموں سے مشاورت کی جانی چاہیئے ، ان میں شامل ہیں :
- اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت ( ایف اے او ) [ Food and Agricultural Organization ( FAO ) ]
- ڈبلیو ایچ او (WHO) کا کوڈیکس ایلی مینٹیریس کمیشن برائے تحفظ خوراک [ Codex Alimentarius Commission]
- عالی تنظیم برائے صحت حیوانات ( او آئی ای ) [ World Animal Health Organization ( OIE ) ]
- ایف اے او کا بین الاقوامی کنوینشن برائے تحفظ نباتات برائے نباتاتی صحت عامہ ( آئی پی پی سی ) [ International Plant Protection Convention ( IPPC )
ہم آہنگی کا ایک اہم فائدہ یہ ہے کہ ڈبلیو ٹی او کے ارکان ، دوسرے ارکان اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے کئے گئے کام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ یہ تنہا ایک رکن کے اقدامات کی تخلیق کے بوجھ میں کمی کر سکتا ہے ۔
بین الاقوامی معیارات ، قومی اقدامات کی تشکیل کو محدود نہیں کرتے ۔ قومی معیارات ایس پی ایس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرتے اگر یہ بین الاقوامی معیارات سے مختلف ہوں ۔ اگر حکومتیں قومی معیارات کو نافذ کرنے کا اتنخاب کرتی ہیں جو بین الاقوامی معیارات سے مختلف ہیں ، تو قومی معیارات تکنیکی لحاظ سے منصفانہ اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر ہونے ضروری ہیں ۔ خطرات کی واضح تفصیل فراہم کرنا ضروری ہے کہ جن کی تخفیف کے لئے معیارات استعمال کئے جاتے ہیں ۔ ایک تنازع کی صورت میں ، اگر اس کے اقدامات ، بین الاقوامی معیارات کے مقابلے میں زیادہ سخت ہوں تو ایک ملک کے لئے اپنی کارروائیوں کا دستیاب سائنسی شواہد اور خطرے کی تشخیص کی بنیاد پر جواز دینا ضروری ہے ۔
نیچے دی گئی وڈیو ہم آہنگی کے تصور کی وضاحت کرنے میں آپکی مدد کرے گی ۔
اس موضوع میں ، آپ نے سیکھا کہ ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک کو اپنے قومی ایس پی ایس اقدامات کی بنیاد بین الاقوامی معیارات پر رکھنی چاہیئے ۔ جب اضافی اقدامات کی ضرورت ہو ، ارکان کو ان اقدامات کے استعمال کا تکنیکی جواز فراہم کرنا ہوگا ۔
جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کی فہرست میں سے موضوع ۳ کا انتخاب کریں ، یا یہاں پر کلک کریں ۔