کیس سٹڈی میں استقبال
ماڈیول ۱ کیس سٹڈی میں خوش آمدید ۔ یہ سرگرمی ان تصورات کے ایک حقیقی دنیا کے منظر نامے پر اطلاق میں آپ کی مدد کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے جن پر ہم ماڈیول ۱ میں گفتگو کر چکے ہیں ۔ اس مشق میں ، آپ سے ان معلومات کی بنیاد پر فیصلوں کا ایک سلسلہ بنا نے کو کہا جائے گا جو آپ نے سیکھے ہیں ۔ جیسے جیسے آپ کیس پر کام کرتے جائیں گے ، آپ کو اپنے جواب کے انتخابات کے بارے میں ردعمل ملے گا ۔ یہ درجہ بندی کے بغیر مشق کاایک طریقہ ہے اور آپ اس سرگرمی کو جتنی مرتبہ چاہیں دہرا سکتے ہیں ۔

کیس کا آغاز کرنے کے لئے نیچے دائیں کنارے پر موجود تیر کے نشان کو کلک کریں ۔

آپ نباتاتی صحت کے ریگولیٹری سرکاری اہلکار ہیں جو زرعی پروڈکٹس میں محفوظ تجارت کے فروغ اور یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں ۔ آپ کا ملک بہترین معیار کے املوک پیدا کرتا ہے ۔ اگرچہ املوک کے لئے داخلی مارکیٹ مضبوط ہے ، لیکن آپکے ملک کے کچھ کاشتکار برآمد کی آپشنز تلاش کرنا چاہیں گے ۔ آپ کے ملک کے کاشتکاروں کو یقین ہے کہ وہ خطے میں بڑے اور ، زیادہ امیر ممالک کو برآمد کر کے جہاں املوک جیسی بہترین پروڈکٹس بہترین قیمت حاصل کر سکتی ہیں ۔ تاہم اگر آپ کا ملک املوک کی برآمد کا انتخاب کرتا ہے ، تو اس بات کا امکان ہے کہ ممکنہ برآمدی مارکیٹ میں املوک کے پیدا کنندہ گان ، آپ کے داخلی پیدا کنندہ گان کو درآمد شدہ اشیا سے زیادہ مسابقت سے دوچار کرتے ہوئے اب آپ کے ملک کو برآمد کرنا چاہیں گے ۔ آپ کیا تجویز کرتے ہیں ؟

اپنے جواب کا انتخاب کریں ، پھر کیس کا آغاز کے لئے تیر کے نشان کو کلک کریں ۔

آئیے اپنی داخلی املوک کی پیداوار پر اعتماد کریں اور بین الاقوامی تجارت میں شامل نہ ہوں ۔ تجارتی ضابطے پیچیدہ ہیں اور ان کے نفاذ کے لئے بہت زیادہ وسائل کی ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ ، اگر املوک کے ہمارے داخلی پیدا کنندہ گان کو برآمدی اشیا کے ساتھ مسابقت کا سامنا ہوتا ہے تووہ ناخوش ہونگے ۔
آئیں تجارت کریں ، اگرچہ تجارتی ضابطے پیچیدہ ہیں اور ان کے نفاذ کے لئے بہت سے وسائل کی ضرورت ہے ، لیکن ہماری برآمدی مارکیٹ میں توسیع کے لئے یہ ایک اچھا موقع ہے ۔

یہ درست ہے ۔ ککو زینی اور آرائشی نباتات دونوں ہی پیسٹس ہوریبلس کے میزبان ہو سکتے ہیں ۔

یہ انتخاب شاید آپ کے ملک کے طویل المعیاد بہترین مفاد میں نہ ہو ۔ تجارت کو محدود کرکے داخلی مارکیٹوں کا تحفظ کرنا آپ کے ملک کو ایک نقصان میں ڈال دے گا ، کیونکہ تنہائی اقتصادی ترقی کو روکتی ہے اور صارفین کے لئے انتخاب کو محدود کردیتی ہے ۔

کیس کو جاری رکھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں ۔

بین الاقوامی تجارت کمیونٹی میں شرکت کرنے مشکل ہو سکتا ہے، اور محفوظ تجارت کو یقینی بنانے کے لئےیہا ں یقینی طو ر پرسیکھنے کے لئے کافی مقدار موجود ہے،لیکن املو ک کی برآمد ایک نئی مارکیٹ کو دریافت کرنے کا بہترین موقع کی نمائندگی کرتا ہے. آپ اپنے ملک کو نقصان میں ڈالیں گے اگر آپ تجارت کو محدود کرکے گھریلو مارکیٹ کی حفاظت کرنے کی کوشش کریں گے ،جیسا کہ علیحدگی اقتصادی ترقی اورصارفین کی پسند کو محد ود کرتی ہے.
آپ کے ملک میں املوک کے کاشتکاروں کو ان کی مصنوعات کی برآمد کے امکان کے بارے میں بہت پرجوش ہیں. تاہم، وہ فکر مند ہیں کہ تجارتی پارٹنرز حفاظتی اقدامات عائد کر سکتے ہیں اور یہ انہیں جو اپنے املوک بیرون ملک فروخت کرتے ہیں مسابقتی نقصان میں ڈال دے گا۔ آپ کاشتکاروں کو کیا کہیں گے؟
اپنے جواب کا انتخاب کریں ، پھر کیس کا آغاز کے لئے تیر کے نشان کو کلک کریں ۔

زرعی اجناس کی درآمد اور برآمد کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی بین الاقوامی سرکاری معاہدے نہیں ہیں. تاہم، اس طرح کے حفاظتی اقدامات جیسا کہ دھونی بہت نادر ہے اور برآمد کنندگان کو کسی بھی رکاوٹوں کا امکان نہیں ہو سکتا .
حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے اطلاق کے معاہدے ( ایس پی ایس معاہدہ ) زرعی سامان کی محفوظ اور منصفانہ تجارت کو یقینی بنانے کے لئے بنایا گیا تھا. حفاظتی اقدامات، جیسا کہ د ھونی، نا کافی جواز کے بغیر درآمد ملک کی طرف سے لاگو نہیں کیا جا سکتا کہ علاج کیو ں ضروری ہے.

یہ درست نہیں ہے. ایس پی ایس معاہدہ حفاظتی اقدامات کے استعمال اور ایک درآمد ملک کی طرف سے عائد تمام اقدامات تکنیکی جواز اور سائنسی بنیاد کو بیان کرنے میں مدد کو یقینی بناتا ہے۔ تمام رکن ممالک اپنے اقدامات شائع کریں تاکہ املوک کے کاشتکاروں کو پتہ چلےکہ دوسرے رکن ملک میں ان کے املوک برآمد کرنے لیے کن اقدامات کی ضرورت ہے .

کیس کو جاری رکھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں ۔

آپ اپنے ملک کے املوک کے کاشتکاروں کے ساتھ ، خوراک سے پھیلنے والے خطرات سے انسانی یا جانوروں کی صحت عامہ کی حفاظت میں ایس پی ایس اقدامات کی اہمیت کی وضاحت کے لئے ، بیماریاں لئے ہوئے جانوروں یا نباتات سے انسانی صحت عامہ کی حفاطت کرنے کے لئے ، پیسٹس اور بیماریوں سے حیوانات اور نباتات کی حفاظت کے لئے ، اور پیسٹس کے داخلے ، ترویج ، اور پھیلاؤ سے بچاؤ یا ہونے والے نقصان کو محدود کرنے کے لئے، ایس پی ایس معاہدے پر بات چیت کرتے ہیں ۔
آپ کاشتکاروں کو یہ بھی وضاحت کرتے ہیں کہ جب آپ کا ملک املوک کی برآمد کا فیصلہ کرتا ہے ، تو دوسرے ممالک بھی جلد آپ کے ملک کو املوک برآمد کرنا چاہیں گے ، کیونکہ تجارت ایک یک طرفہ گلی نہیں ہے ۔ املوک کے کاشتکار اپنے املوک کی فصلوں کو درآمد شدہ پیسٹس سے تحفظ دینے کے لئے آپ سے پوچھیں گے کہ کیا درآمد شدہ املوک پر حفاظتی اقدامات عائد کئے جا سکتے ہیں ۔ آپ انہیں کیا بتائیں گے ؟
اپنے جواب کا انتخاب کریں ، پھر کیس جاری رکھنے کے لئے نیکسٹ کے تیر کے نشان کو کلک کریں ۔

جی ہاں ، املوک کے داخلی پیدا کنندہ گان کو تحفظ دیا جائے گا ۔ تاہم ، درآمد کئے گئے املوک پر نفاذ کئے گئے تمام حفاظتی اقدامات سائنس کی بنیاد پر ہونے ضروری ہیں ۔
جی نہیں ، املوک کی برآمد سے منسلک پیسٹ کا مخصوص خطرہ جانا پہچانا نہیںہے ۔ لہٰذا ، پراسرار پیسٹس کی ترویج کے خلاف داخلی پیدا کنندہ گان کو تحفظ دینا ممکن نہیں ہے ۔ 

یہ درست نہیں ہے ۔ ایس پی ایس معاہدہ املوککے پیدہ کنندگان کو یقین دلانے میں مدد کر سکتا ہے کہ وہ محفوظ ہیں۔ اصل میں ،ایس پی ایس معاہدہ کا بنیادی اصول بھی یہی ہے کہ ایک ملک کا یہ حق ہے کہ وہ خود کی حفاظت کرے۔ مثال کے طور پر ، ممالک کو پیسٹ کے خاتمے کے لئے مخصوص علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔تاہم ، ان اقدامات کو مقامی پیداواری مصنوعات اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک سے درآمد دونوں پر یکساں طور پر لاگو کرنا ہو گا۔ اس طرح کے قوانین کے بغیر ایس پی ایس اقدامات کی مسلسل درخواست کو اختیار کرنا، مقامی املوککے پیدہ کنندگان ضرورت سے زیادہ اقدامات کے استعمال جو کہ پیسٹ رسک کی بنیاد پر نہ ہوں تا کہ درآمدی املوککو محدود کرنے کی خاطر ممالک پر دباؤ ڈال سکتے ہیں ۔ اس طرح کے اقدامات صحت مند مقابلہ کم کرنے کے لئے کام کرتے ہیں اور ایس پی ایس معاہدے کی خلاف ورزی ہو تی ہے۔

کیس کو جاری رکھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں ۔

ایس پی ایس معاہدہ یہ یقینی بنانے میں مدد کرسکتا ہے کہ املوک کے پیدا کنندہ گان محفوظ ہیں ۔ حقیقت میں ، ایک ملک کا اپنے آپ کو بچانے کا حق ایس پی ایس معاہدے اک ایک بنیادی اصول ہے ۔ مثال کے طور پر ، ایک ملک کو املوک کو متاثر کرنے والے پیسٹس کی تخفیف کے لئے مخصوص علاجوں کی ضرورت ہو سکتی ہے ۔ تاہم ، ان اقدامات کا داخلی طور پر پیدا کی گئی پروڈکٹس کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک سے برآمد کی پروڈکٹس ، دونوں پر یکساں نفاذ ضروری ہے ۔
ایسے قوانین کے بغیر جو ای پی ایس معاہدے کے مسلسل نفاذ کا حکم دیتے ہیں ، املوک کے داخلی پیدا کنندہ گان شاید ممالک پر ضرورت سے زیادہ اقدامات ( مثال کے طور پر ، پیسٹ کے خطرے کی بنیاد پر نہیں ) کے استعمال کے لئے دباؤ ڈالیں گے ۔ ایسے اقدامات صحت مند مقابلے میں کمی کا کام کریں گے اور ایس پی ایس معاہدے کی ایک خلاف ورزی ہیں ۔
آپ نے املوک کے کاشتکاروں کو یقین دلا دیا ہے کہ ایس پی ایس معاہدہ ان کی املوک کی داخلی فصل کی حفاظت کے حق کا تحفظ کرے گا ۔ تاہم ، وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ایس پی ایس معاہدہ کسی رکن کے فرائض پہنچاتا ہے کہ جس کی انہیں پیروی کی ضرورت ہوگی ۔ آپ انہیں کیا بتائیں گے ؟
اپنے جواب کا انتخاب کریں ، پھر کیس جاری رکھنے کے لئے تیر کے نشان کو کلک کریں ۔ 

جی ہاں ، ایس پی ایس معاہدہ ممالک کے لئے حقوق اور فرائض دونوں کو واضح طور پر بیان کرتا ہے ۔
جی نہیں ، ایس پی ایس معاہدہ ممالک کو حقوق تو دیتا ہے ، لیکن رکن ممالک کے لئے ذمہ دارانہ رویئے کے حوالے سے کوئی توقعات نہیں ہیں ۔ 

یہ غلط ہے ۔ ایس پی ایس معاہدہ واضح طور پر تمام رکن ممالک کے لئے دونوں کے حقوق اور ذمہ داریوں کو بیان کرتا ہے۔

کیس کو جاری رکھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں ۔

ایس پی ایس معاہدہ ممالک کے لئے حقوق اور فرائض دونوں کو واضح طور پر بیان کرتا ہے ۔ تمام ممالک کو موزوں نباتاتی صحت عامہ کے تحفظات کے تعین کا حق حاصل ہے ۔ یہ تعین دلچسپی رکھنے والے سٹیک ہولڈرز کے مشورے کے ساتھ کیا جا سکتا ہے ، جیسے کہ ، آپکے ملک میں ، املوک کے پیدا کنندہ گان ۔ تاہم ، اقدامات صرف اس وقت نافذ کئے جانے چاہئیں جب ان کی ضرورت ہو اور تمام اقدامات کے لئے دستیاب سائنسی شواہد سے تکنیکی طور پر منصفانہ ہونا ضروری ہے ۔ اگر آپ کا ملک املوک کی درآمد پر اقدامات نافذ کرنا چاہتا ہے ، تو ایسے اقدامات کی ضرورت کو سائنسی شواہد کی حمایت حاصل ہونی چاہیئے ۔ آخر میں ، اقدامات کا نفاذ یکساں طریقے سے اس طرح کیا جانا چاہیئے کہ نفاذ ممالک کے درمیاں امتیاز نہ کرے جو املوک برآمد کرتے ہیں یا تجارت میں ایک غیر ضروری رکاوٹ پیدا نہ کرے ۔
ایس پی ایس معاہدہ آپ کے ملک کے لئے نیا ہے اور آپ کی نباتات کے تحفظ کی تنظیم کے پاس بہت سے اقسام کی صورتحالوں کے لئے پالیسیوں اور اپروچز کی تشکیل کا وقت یا وسائل نہیں تھے کہ جس میں ایک تجارتی ملک اپنے آپ کو گھرا ہوا پا سکتا ہے ۔ آپ کیا سفارش کرتے ہیں ؟
اپنے جواب کا انتخاب کریں ، پھر کیس جاری رکھنے کے لئے نیکسٹ کے تیر کے نشان کو کلک کریں ۔

اس سے قبل کہ املوک کی درآمد اور برآمد شروع ہوسکے آپ کے ملک کو احتیاط سے تحقیق اور خود اپنی پالیسیاں اور اقدامات تشکیل دینے کی ضرورت ہوگی ۔
آپ کے ملک کو شاید نئی پالیسیوں اور اقدامات کی تشکیل کی ضرورت نہ ہو ، کیونکہ آپ کا ملک ان پر بھروسہ کر سکنے کے قابل ہو سکتا ہے جو ان معیارات بنانے کی بین لاقوامی تنظیموں کی طرف سے تشکیل دئے گئے ہیں جن کے نام ایس پی ایس معاہدے میں دئیے گئے ہیں ۔ 

یہ ضروری نہیں ہو سکتا۔ املوککی درآمد اور برآمد کے لئے کسٹم پالیسیوں کوبنانے اور کنٹرول کرنے میں وقت کا ضیاع اور مہنگا ہوجائے گا ۔ قومی اقدامات تشکیل دیتے وقت بین الاقوامی معیارات ، ہدایات اور دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے تیار کردہ سفارشات کو استعمال کیا جانا چاہیئے۔

کیس کو جاری رکھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں ۔

ایس پی ایس معاہدہ حکومتوں کی دوسرے ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے بنائے گئے بین الاقوامی معیارات ، راہنمائیوں ، اور سفارشات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ، جب وہ قومی اقدامات تشکیل دے رہے ہوں ۔ اسے ہم آہنگی ( harmonization ) کہتے ہیں ۔ ہم آہنگی کا مقصد ڈبلیو ٹی او کے ارکان کے درمیان اقدامات کے نفاذ میں یکسانیت کو فروغ دینا ہے ۔ ممالک ، دوسرے ممالک اور بین الاقوامی معیارات بنانے والی تنظیموں کی جانب سے کئے گئے کاموں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ ہم آہنگی اقدامات کی تنہا تشکیل کے بوجھ میں کمی کر سکتی ہے ۔ بین الاقوامی معیارات ، جیسے کہ وہ جو تحفظ نباتات کے بین الاقوامی کنوینشن [ International Plant Protection Convention ( IPPC ) ] کی جانب سے تشکیل دئے گئے ہیں ، قومی معیارات کی تشکیل سے نہیں روکتے ۔ اہم اگر آپ کی حکومت ان قومی معیارات کے نفاذ کا انتخاب کرتی ہے جو بین الاقوامی معیارات سے مختلف ہیں ، تو قومی اقدامات کا تکنیکی طور پر جائز ، اور سائینسی شواہد کی بناید ہر ہونے چاہیئیں ۔ اگر آپ کا ملک ایسے اقدامات کا نفاذ کرنا چاہتا ہے جو بین الاقوامی معیارات سے زیادہ سخت ہوں ، تو ان کو چیلنج کئے جانے کی صورت میں ، آپ کے ملک کو سائینسی شواہد اور خطرے کی تشخیص کی بنیاد پر اپنی کاروائیوں کے لئے جواز پیش کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے ۔
آپ کا ملک پیسٹس کی حادثاتی ترویج کے بارے میں بہت فکرمند ہے جو املوک کی داخی پیداوار کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔ اگلا قدم کیا ہے ؟ 
اپنے جواب کا انتخاب کریں ، پھر کیس جاری رکھنے کے لئے نیکسٹ کے تیر کے نشان کو کلک کریں ۔

یہ شناخت کرنے کے لئے پیسٹ کے خطرے کا ایک تجزیہ ( پی آر اے ) کریں کہ برآمد کرنے والے ملک میں کونسے پیسٹس موجود ہیں اور املوک کے پھل کی درآمد کے ذریعے جن کی ترویج کا امکان ہوسکتا ہے ۔
املوک کے پھل سے متعلقہ ان تمام حفاظتی اقدامات کا نفاذ کریں جو کہ بین الاقوامی معیارات بنانے والی تنظیموں کی جانب سے سفارش کئے گئے ہیں ۔ 

یہ عمل شاید تکنیکی طور پر جائز نہیں ہو سکتا ۔ اقدامات کا نفاذ سائینیس بنیاد پر اور تکنیکی طور پر جائز ہونا ضروری ہے ۔ اور املوک کے پھل کی درآمد سے متعلق تمام اقدامات کا نفاذ کرنا ضروری یا مناسب نہیں ہو سکتا ۔

کیس کو جاری رکھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں

ایس پی ایس معاہدہ رسک اسیسمنٹمیں حصہ لینے کے لئے، درآمد کرنے والے اور برآمد کرنے والے ممالک دونوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ آپکے ملک کو املوک کی درآمدات پر اقدامات کے نفاذ یا ہٹانے کے جواز کے لئے پیسٹ رسک اسیسمنٹ ( پی آر اے ) [ Pest Risk Assessment ( PRA ) ] کا استعمال کرنا چاہیئے ۔ درآمد کرنے والے ملک میں یہ شناخت کر کے املوک کے کون سے پیسٹس موجود ہیں ، املوک کے پھل سے کون سے پیسٹس منسلک ہیں ، ( نباتاتی حصہ جو کہ برآمد کیا جانا ہے ) ، اور املوک کے پھل کی درآمد کرنے سے کون سے پیسٹس کی ترویج کے امکانات ہیں کے ذریعے رسک کا اندازہ لگانے کے لئے سائنسی شواہد استعمال کئے جاتے ہیں ۔ آ پ کا ملک پی آر اے ( PRA ) کی تشکیل کے لئے ، برآمد کرنے والے ملک سے معلومات فراہم کرنے کی درخواست کر سکتا ہے ۔ جونہی ہیسٹ کی ترویج ہونے کا تعین کرلیا جاتا ہے ، آپ کو پیسٹ کی ترویج کے نتائج کے تعین کے لئے سائنسی شواہد کا استعمال کرنا چاہیئے ۔ ایسی پیداوار یا فروخت کے خسارے کی شکل میں ہونے والے ممکنہ نقصانات ، اس کےساتھ ساتھ اس پر قابو پانے اور خاتمے کے اخراجات کا نادزاہ لگا کر کیا جاتا ہے ۔ رسک کا اندازہ لگانے کے لئے استعمال کئے جانے والے تمام شواہد دستا ویز کئے جانے چاہیں اور تجارتی شراکت داروں کو فراہم کرنے چاہیں ، اگر وہ درخواست کریں ۔
آپ کے ملک کی تحفظ نباتات کی قومی تنظیم ( این پی پی او ) [ National Plant Protection Organization ( NPPO ) ] ، اس ملک کی این پی پی او کے ساتھ بات چیت شروع کرتی ہے جسے آپ املوک برآمد کرنا چاہتے ہیں ۔ اس وقت درآمد کرنے والے ملک کے ساتھ کیا معلومات شیئر کی جا سکتی ہیں ؟
اپنے جواب کا انتخاب کریں ، پھر کیس جاری رکھنے کے لئے نیکسٹ کے تیر کے نشان کو کلک کریں ۔

رسک اسیسمنٹ کا عمل بہت طویل ہو سکتا ہے ۔ لہٰذا ، اس عمل کو تیز کرنے میں مدد کے لئے ، آپ کے ملک کی این پی پی او کو وہی معلومات شئیر کرنی چاہیں جن کی درآمد کرنے والے ملک نے خاص طور درخواست کی ہے ۔
آپ کے ملک کی این پی پی او ٹریپ پروٹوکولز اور ریکارڈز فراہم کر سکتی ہے جو ان علاقوں میں پیسٹ کا بہت کم غلبہ دکھارہے ہوں جہاں املوک کاشت کیا جاتا ہے ۔ اسکے علاوہ ، املوک کے پیدا کنندہ گان اس حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کر سکتے ہیں کہ وہ پیسٹس کا کیسے مینج کر تے ہیں ۔

یہ فیصلہ عمل کو زیادہ تیزی سے آگے نہیں بڑھا سکتا اور یہ آپ ملک کی ، مارکیٹ تک رسائی کے امکانات کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔ درآمد کرنے والے ملک کے ساتھ ڈیٹا اور دوسری متعلقہ معلومات شیئر کرنا پیسٹ رسک اسیسمنٹ کے عمل میں رکاوٹ بننے کی بجائے مدد گار ہوتا ہے ۔

کیس کو جاری رکھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں

درآمد کرنے والے ملک کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنے سے ان کو درست رسک اسیس کرنے میں مدد ملتی ہے اور مذاکرات کے عمل میں مدد ملتی ہے ۔ ہر ملک کو تحفظ کی سطح کے تعین کا حق حاصل ہے جو اس کی ضروریات کے مطابق ہو ۔ اس کو تحفظ کی موزوں سطح ( ایلوپ ) [ Appropriate Level of Protection ( ALOP ) کہا جاتا ہے ۔ تاہم ، تحفظ کی یہ سطح تکنیکی طور پر جائز ہونی چاہیئے اور اس کا نفاذ یکساں طور کیا جانا چاہیئے ۔ تجارت کا آغاز کرنے سے پہلے ، آپ کا ملک دوسرے ملک سے املوک کی درآمد سے منسلک رسکس کا اندازہ لگاتا ہے ۔
رسک انالیسیز نشاندہی کرتا ہے کہ کئی فروٹ فلائیز کےتجارتی طور پر برآمد کئے گئے پھل کے راستے کا پیچھا کرنے کے امکانات ہیں ۔ آپ کی ملک کی کو تحفظ کی موزوں سطح ( ایلوپ ) [ Appropriate Level of Protection ( ALOP ) پر پورا اترنے کے لئے ، درآمد کئے گئے املوک کو یا تو کولڈ ٹریٹڈ ( Cold – Treated ) یا پھر ارریڈی ایٹڈ ( Irradiated ) کیا جانا ضروری ہے ۔ یہ مساوات کی ایک مثال ہے ، اور برآمد کنندہ گان کو علاج منتخب کرنے کی اجازت دیتی ہے جو ان کے لئے انتہائی معقول اور منطقی احساس دیتی ہے ۔ علاج کا یہ انتخاب تمام تجارت شراکت داروں کے لئے دستیاب ہے جن کے پاس ایسے ہی پیسٹ رسک ہے ۔ آپ کی تحفظ کی سطح جزوی طور پر زیادہ ہے ، کیونکہ آپ کے ملک کے املوک کی پیداوار کے علاقوں میں فروٹ فلائیز نہیں ہوتیں ۔ درآمد کرنے والے ممالک آپ کی املوک کی درآمدات پر اضافی نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کا نفاذ نہیں کرتے کیونکہ آپ کے ملک کا پیداواری خطہ فروٹ فلائیز سے آزاد ہے ، اس لئے علاقائیت آپ کے ملک کو تجارت برقرار رکھنے کی اجازت دیتی ہے ۔ آپ کا ملک فروٹ فلائیز کی تقسیم کی تشریح کے لئے وسائل کو ایک طرف کردیتا ہے اور اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ یہ معلومات شیئر کرتا ہے ۔
آپ کے ملک نے فروٹ فلائیز کی موجودگی والے ممالک سے املوک کی درآمد کے لئے ضروری نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے بارے میں فیصلہ کرلیا ہے ۔ اب آپ کو کیا کرنا چاہیئے ؟
اپنے جواب کا انتخاب کریں ، پھر کیس جاری رکھنے کے لئے نیکسٹ کے تیر کے نشان کو کلک کریں ۔

درآمد کے اجازت ناموں کا اجرا شروع کردیں گے
وہ شپمنٹس قبول کرنے سے انکار کر دیں گے جو آپ کے ملک کے نئے اقدامات کی تعمیل میں نہیں ہیں ۔
اپنے تجارتی شراکت داروں اور ایس پی ایس کمیٹی کو اپنے نئے اقدامات کے بارے میں اظلاع دین گے ۔

شاید یہ درآمد پرمٹ جاری کرنا شروع کرنا بہت جلدی ہے ۔آپ نے ابھی تک اپنے تجارتی شراکت داروں کو نئے اقدامات سے مطلع نہیں کیا،آپ کے شراکت داروں کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے کہ وہ جانے کہ آپ کی نئی اندراج کی ضروریات کیا ہیں ۔

کیس کو جاری رکھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں ۔

یہ غلط ہے . اپنے ٹریڈنگ پارٹنرز اپنے ملک کے نئی ضروریات نہیں جانتے . آپ کو ایک برآمد تھے اور ایک ملک کے بعد ، آپ کو بتائے بغیر اس کی ضروریات کو تبدیل کر آپ کی ترسیل کی تردید تو آپ محسوس کریں گے کہ کس طرح کے بارے میں سوچو .

کیس کو جاری رکھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں ۔

اپنے نئے اقدامات سے اپنے تجارتی شراکت داروں اور ایس پی ایس کمیٹی کو مطلع کرنا درست جواب ہے ۔ تجارت شراکت داروں کے درمیان پیغامات کا کھلا تبادلہ مستحکم بین الاقوامی تجارت کے لئے ایک اہم عنصر ہے ۔ پیغامات کا کھلا تبادلہ اس وقت خاص طور پر اہم ہے جب نئے قوانین کے بارے میں اطلاع دینی ہو یا موجودہ پالیسیوں کے بارے میں سوالات پوچھنے ہوں ۔
آپ کا ملک تجارتی شراکت داروں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اس لئے تجارتی شراکت داروں کو ضابطوں میں اچانک تبدیلی یا بلا جواز اقدامات کے نفاذ سے حیران و پریشان نہیں کیا جاتا ۔ لہٰذا ، آپ کا ملک ، فروٹ فلائیز کی موجودگی والے ممالک سے درآمد کئے گئے املوک پر نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے نفاذ کے اپنے فیصلے سے آپنے تجارتی شراکت داروں اور ایس پی ایس کمیٹی کو اطلاع دیتا ہے ۔ نئے اقدامات کے بارے میں بہت سےممالک کے پاس سوالات ہیں اور ایک تجارتی شراکت دار کولڈ ٹریٹمنٹ شیڈول کے لئے سائنسی جواز کی ایک نقل کی فراہمی کے لئے درخواست کرتا ہے ۔ یہ سوالات آپ کے ملک کے قائم کردہ معلوماتی مرکز ( Point of Enquiry ) کو بھیج دیئے جاتے ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ تمام سوالات کے فوری اور اچھی طرح جواب دینا اچھے تعلقات برقرار رکھنے میں آپ کے ملک کی مدد کرے گا ۔
جیسا کہ درخواست کی گئی ، آپ کا ملک وہ سائنسیشواہد فراہم کرتا ہے جو آپ کے ملک کے کولڈ ٹریٹمنٹ شیڈول کے لئے استعمال کئے گئے ۔ تاہم ، آپ کا تجارتی شراکت دار اپنی اس تشخیص کی بنیاد پر کہ مارکیٹ گریڈ املوک کے ساتھ فروٹ فلائیز کو منسلک نہیں کیا جائے گا ، کسی ٹریٹمنٹ کی ضرورت کے حوالے سے تنازع کھڑا کر دیتا ہے ۔ آپ کے ملک کے پاس ٹھوس سائنسی شواہد موجود ہیں جو اس بات کے قوی امکان ظاہر کرتے ہیں کہ فروٹ فلائیز کی درآمد کئے گئے املوک میں ترویج ہو سکتی ہے ، لیکن آپ کا تجارتی شراکت دار اس کے برعکس ثبوت پیش کرتا ہے ۔
اگر بات چیتوں اور مشاورتوں کے نتیجے میں معاہدہ نہیں ہوتا ، تو کیا اس اختلاف کے حل کا کوئی اور راستہ ہے ؟
اپنے جواب کا انتخاب کریں ، پھر کیس جاری رکھنے کے لئے نیکسٹ کے تیر کے نشان کو کلک کریں ۔

جی ہاں ، آپ کے ملک کو ان ممالک سے جن کے ساتھ اختلاف ہے ، اس وقت تک اشیا ءکی درآمد روک دینی چاہیئے جب تک کہ وہ اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کرتے ۔
جی ہاں ، ایس پی ایس معاہدے میں ان اقسام کے جھگڑوں سے نمٹنے کے لئے تنازع کے تصفئیے کا ایک نظام ( Dispute Settlement System ) شامل ہے ۔
جی نہیں ، اگر ممالک دو طرفہ بات مذاکرات کے ذریعے ایک حل پر نہیں پہنچ سکتے تو اختلافات کے حل کے لئے کوئی راستہ نہیں ہے ۔

یہ فیصلہ دو طرفہ تعلقات اور مستحکم بین الاقوامی تجارت کے برعکس ہے ۔ اختلافات مشاورتوں اور بات چیت کت ذریعے حل کئے جانے چاہئیں ، نہ کہ تجارتی جنگوں میں الجھ کر ۔ ایس پی ایس معاہدہ تجارتی شراکت داروں کے درمیان تنازعات کے حل کے لئے ایک خاص طریقہ کار فراہم کرتا ہے ۔

کیس کو جاری رکھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں ۔

ایس پی ایس کے اختلافات اور تنازعات کے حل میں مشاورت ایک بنیادی جزو ہے ۔ رسمی تنازعات کا عمل کافی حد تک ایک عدالت یا ٹرائی بیونل سے مشابہ ہے ۔ لہٰذا ، ممالک کے لئے خود اپنے مسائل پر بات چیت اور تنازع کا تصفیہ کرنا ترجیحی حل ہے ۔ تاہم ، اگر دو تجارتی شراکت دار صلاح مشورے کرتے ہیں لیکن کسی حل پر پینچنے میں ناکام ہو جاتے ہیں ، تو ممالک عالمی تجارتی تنظیم ) ڈبلیو ٹی او ) کے ذریعے رسمی تنازعے کے حل کے عمل میں جا سکتے ہیں ۔
ڈبلیو ٹٰی او ( WTO ) کی تنازعے کے حل کی باڈی ( ڈی بی ایس ) [ Dispute Settlement Body ( DBS ) ] تنازعات کے حل کے لئے ذمہ دار ہے ۔ ڈی بی ایس ( DBS ) کیس پر غور کے لئے ماہرین کا ایک پینل بنا سکتی ہے ۔ پینل تمام معاملے کو سمجھنے کی کوشش کر ےگا اور پس منظر کی معلومات ، سائنسی شواہد ، یا دو ممالک کے درمیان اختلاف کے بارے میں معاملے کی توضیح فراہم کرے گا ، جیسے اس صوتحال میں ، آیا کہ فروٹ فلائیز مارکیٹ گریڈ املوک کے ساتھ منسلک ہے یا نہیں ۔ پینل کی رپورٹ صرف ڈی بی ایس ( DBS ) میں اتفاق رائے سے مسترد کی جا سکتی ہے اور اس کے نتائج کو تبدیل کرنا مشکل ہے ۔ ڈی بی ایس ( DBS ) فیصلوں کے نفاذ سفارشات کی نگرانی بھی کرتی ہے ، اور جب ایک ملک فیصلوں کی تعمیل نہیں کرتا تو اس کے پاس جوابی کارروائی کی اجزت دینے کا اختیار بھی رکھتی ہے ۔
ایس پی ایس معاہدے کے تحت رکن ممالک کے لئے واضح طور پرکئی فرائض ہیں ۔ املوک کے لئے نئی برآمدی مارکیٹوں کو کھولنے کی خاطر آپ کے ملک کے لئے مندرجہ ذیل میں سے کون سی اپروچ بہترین ہے ؟
اپنے جواب کا انتخاب کریں ، پھر کیس جاری رکھنے کے لئے نیکسٹ کے تیر کے نشان کو کلک کریں ۔

ہر ممکن آسان ترین اور تیز ترین طریقے سے ، تجارتی پالیسیاں اور معاہدات تخیلق کرے ۔ کیونکہ کوئی بھی دو ممالک ایسے نہیں ہیں جو ایسی تجارتی شرائط تشکیل دیں جو ہر تجارتی شراکت دار کے لئے منفرد ہو اور ایس پی ایس معاہدے سمیت بین الاقوامی معاہدات کی لازمی طور پر ہم آہنگ نہ ہوتے ہوں ۔
تجارتی پالیسیاں اور معاہدات تخلیق کرے جو ایس پی ایس معاہدے سمیت ، کثیر طرفہ تجارتی کمیونٹی کی راہنمائی سے مطابقت میں ہوں ۔ ایس پی ایس معاہدہ کثیر طرفی تجارت میں سہو لت دیتا ہے ، اور پیدا کنندہ گان اور صارفین کے لئے ذمہ داریوں کے بوجھ سے زیادہ ، فائدہ پہنچاتا ہے ۔

یہ انتخاب شاید آپ کے ملک کے بہترین طویل المعیاد مفادات میں نہ ہو ۔ بین الاقوامی تجارتی کمیونٹی میں شمولیت کئی ذمہ داریوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے اور یہاں یقینی طور پر کئی اقدامات ہیں ، جن کی محفوظ تجارت کو یقینی بنانے کے لئے پابندی کی جانی چاہیئے ۔ تاہم ، ایس پی ایس معاہدے کے ذریعے ممالک کو واضح طور پر بہت سے فوائد کی پیشکش کی جاتی ہے ، جو اس کی ذمہ داریوں کے بوجھ سے زیادہ ہیں ۔

کیس کو جاری رکھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں ۔ 

اختتام
ایس پی ایس معاہدے سے وابستگی کے ذریعے ممکن بنائے گئے ، کثیر طرفہ معاہدات آپ کے ملک کے لئے بہترین اپروچ ہیں ۔ ایس پی اس معاہدے میں شفافیت کی شرائط یہ یقینی بنانے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں کہ اقدامات سے داخلی اور بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز واقفیت دی جائے ۔ کیونکہ نئی شرائط کا فوری طور پر شائع کیا جانا ضروری ہے ، اور دوسرے ممالک نئی شرائط کے لئے وجوہات کی ایک وضاحت دینے کی استدعا کر سکتے ہیں ، تجارتی شراکت داروں کو اس کے مقابلے بہت کم غیر یقینی صورت حال کا سامنا ہوتا ہے جو وہ ایسے قوانین کی غیر موجودگی میں کریں گے ۔ غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جب شرائط شفاف نہ ہوں ، رسک یا سائنسی شواہد کی بنیاد پر نہ ہوں ، یا امتیازی طور پر نافذ کی جاتی ہیں ۔ رسک اسیسمنٹکے لئے راہنمائی اور ایک رسمی ذرائع کی فراہمی کرتے ہوئے جس کے ذریعے تنازعات حل کئے جاسکتے ہیں ، ایس پی ایس معاہدہ ، شرائط کی بنیاد سائینس پر رکھنے اور تمام تجارتی شراکت داروں کے درمیان یکسان نفاذ کے لئے ارکان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ تجارتی شراکت دار زیادہ مستحکم ہوتے ہیں جب غیر یقینی صورت حال کا خاتمہ کر دیا جاتا ہے ، اور ایک مستحکم تعلقات میں اقتصادی خوشحالی کا نیادہ امکان ہے ۔ اس وجہ سے ، زرعی تجارت کی پوری بین الاقوامی کمیونٹی فائدہ ہوتا ہے ، جب تمام ممالک ایس پی ایس معاہدے سے وابستہ ہوتے ہیں ۔
مبارک ہو ! آپ اس کیس کے اختتام پرپہنچ گئے ہیں ۔
جارے رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے ماڈیول کے خلاصے کا انتخاب کریں ، یا یہاں پر کلک کریں ۔

Start Again
Start Again
Start Again
Start Again
Start Again
Start Again
Start Again
Start Again
Start Again
Start Again
Start Again
Start Again