سبق ۴  : ایس پی ایس معاہدے کا اطلاق

موضوع ۱  : یو ایس ڈی اے (USDA) کا کردار

اس موضوع میں ، اس سبق میں ، آپ جانیں گے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ایس پی ایس معاہدے کے اطلاق کا ذمہ دار کون ہے اور امریکہ کی حکومت کا کونسا حصہ ایس پی ایس کی کمیٹی میٹنگز اور ڈبلیو ٹی او کی تنازعے کے تصفیئے کی باڈی ( WTO Dispute Settlement Body ) میں شرکت کرتا ہے ۔

مقاصد :

  • ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مجاز حکام کی شناخت کرنا
  • ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی ایس پی ایس کے اجلاسوں اور کمیٹیوں میں شرکت کی وضاحت کرنا
  • WTO ڈبلیو ٹی او کی تنازعے کے تصفیئے کی باڈی ( WTO Dispute Settlement Body ) کے ساتھ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے تجربات بیان کرنا

یو ایس ڈی اے (USDA)( یونائیٹڈ سٹیٹس ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر ) ، کھیتی باڑی ، زراعت ، اور خوراک کے بارے میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی وفاقی حکومت کی پالیسی کی تشکیل اور اطلاق کا ذمہ دار ہے ۔ یو ایس ڈی اے بہت بڑا ہے اور اسکے بہت سے کردار ہیں ۔ فارن ایگریکلچر سروس ( ایف اے ایس ) یو ایس ڈی اے کا حصہ ہے جو مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ باہمی رابطے کی ذمہ دار ہے ۔ ایف اے ایس کے اہلکاروں کا مثبت تعلقات برقرار رکھنے اور تجارتی شراکت داروں کے ساتھ واضح کمیونیکیشن یقینی بنانے میں ایک اہم کردار ہے جو بہت سے ممالک میں تعینات ہیں ۔  ایف ای ایس ، یو ایس ڈی اے کی متعدد شاخوں میں سے ایک ہے جو ایس پی ایس کمیٹی (SPS Committee) کی میٹنگز میں شرکت کرتی ہے اور تنازع کی کاروائیوں میں مدد کے لئے بلائی جا سکتی ہے ۔

 یونائیٹڈ سٹیٹس ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر ( امریکی محکمہ زراعت )

United States Department of Agriculture

یونائیٹڈ سٹیٹس ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر ( یو ایس ڈی اے ) ۱۸۶۲ میں قائم کیا گیا اور یہ کھیتی باڑی ، زراعت ، اور خوراک کے بارے میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی وفاقی حکومت کی پالیسی کی تشکیل اور اطلاق کا ذمہ دار ہے ۔ یو ایس ڈی اے بہت بڑا ہے اور اسکے بہت سے کردار ہیں ۔ ان کرداروں میں ، ایس پی ایس معاہدے سے چند بہت زیادہ متعلقہ کرداروں میں شامل ہیں :

  • کاشتکاروں اور مویشی خانے کے مالکان کی ضروریات پر توجہ دینا
  • زرعی تجارت اور پیداوار کو فروغ دینا
  • خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانا
  • قدرتی وسائل کی حفاظت کرنا

قومی قوانین اور ضابطے داخلی پیدا کنندہ گان کی ضروریات پر توجہ دینے میں یو ایس ڈی اے کی مدد کرتے ہیں ، جبکہ بین الاقوامی معاہدے جیسے کہ ایس پی ایس معاہدہ (SPS Agreement) دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات میں راہنمائی کرتے ہیں ۔ جب داخلی پیدا کنندہ گان کی ضروریات بین الاقوامی تجارتی شراکت داروں کی ضروریات سے مختلف ہوں ، تو یو ایس ڈی اے یہ یقینی بنانے کے لئے کام کرتی ہے کہ ان کے حل قومی اور بین الاقوامی دونوں ذمہ داریوں سے ہم آہنگ ہوں ۔

یو ایس ڈی اے (USDA) کے اہلکار دنیا بھر میں ۱۶۰ سے زائد ممالک میں موجود ہیں ۔ ان کی موجودگی ریاستہائے متحدہ امریکہ کو حالات پر توجہ دینے اور سمجھنے میں مدد دیتی ہے جو ممالک کے درمیان تبدیل ہوتے ہیں ، اور یہ حکومتوں کے درمیان کمیونیکیش میں سہولت فراہم کرتی ہے ۔

یو ایس ڈی اے (USDA) کی فارن ایگریکلچر سروس ( ایف اے ایس )

USDA Foreign Agriculture Service

یو ایس ڈی اے کی فارن ایگریکلچر سروس ( ایف اے ایس ) ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے لئے سرکاری عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او ) ایس پی ایس انکوائری پوائنٹ (Enquiry Point)اور نیشنل نوٹیفکیشن اتھارٹی (National Notification Authority) ہے ۔

جب ریاست ہائے متحدہ امریکہ ایک ضابظے کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتا ہے جو تجارت پر اثر انداز ہوسکتا ہے ، تو ایف اے ایس ، مجوزہ تبدیلی کےبارے میں ڈبلیو ٹی او کو مطلع کرنے کا ذمہ دار ہے ۔ ممالک کو جن کے نئے یا زیر التوا ضوابط کے بارے میں سوالات ہیں ، انہیں اپنے ملک میں موجود یا قریبی ایف اے ایس برانچ سے رابطہ کرنا چاہیئے ۔

ایف اے ایس آزاد تجارت کے معاہدات ( Free Trade Agreements ( FTAs ) ) ، بین الاقوامی معیار مقرر کرنے والی تنظیموں ( کوڈیکس ( CODEX ) ، او آئی ای ( OIE )  ، آئی پی پی سی ( IPPC ) ) ، اور تجارت سے متعلق دوسری سرگرمیوں میں شرکت کرتی ہے ۔ یہ یقینی بناتی ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے مفادات کی ترجمانی کی جاتی ہے ، اور یہ قومی اقدامات پر ایس پی ایس اور ٹی بی ٹی (TBT) معاہدات کے اطلاق میں ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے ۔

یو ایس ڈی اے (USDA) کی اینیمل پلانٹ ہیلتھ انسپکشن سروس

USDA Animal Plant Health Inspection Service

اینیمل پلانٹ ہیلتھ انسپکشن سروس ( اے پی ایچ آئی ایس ) (APHIS) یو ایس ڈی اے کی ریگولیٹری برانچوں میں سے ایک ہے ۔ اے پی ایچ آئی ایس سائنس کی بنیاد پر بنائی جانے والی تجارتی پالیسیوں کی تشکیل اور اطلاق ، بشمول وہ جن کا تعلق ایس پی ایس اقدامات اور بین الاقوامی معیارات سے ہے ، کے ذریعے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی زراعت کی صحت عامہ کو فروغ دیتی ہے ۔ یہ معیارات یقینی بناتے ہیں کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی زرعی برآمدات کو بلا جواز تجارتی پابندیوں سے محفوظ رکھا جائے ۔

اے پی ایچ آئی ایس کے اندر ، پلانٹ پرٹیکشن اینڈ کوارنٹائن ( پی پی کیو ) [ Plant Protection and Quarantine (PPQ) ] پیسٹس کے داخلے ، ترویج ، اور پھیلاؤ سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی زراعت اور قدرتی وسائل کو تحفظ دینے کی ذمہ دار ہے ۔ پی پی کیو ( PPQ ) نباتات اور نباتاتی پروڈکٹس کے لئے ریگولیٹری اتھارٹی ہے ، اور یہ یو ایس کی زرعی پروڈکٹس کی تجارت اور برآمدات میں مدد دیتی ہے ۔

یو ایس ڈی اے (USDA) انٹرنیشنل سروسز

USDA International Services

اے پی ایچ آئی ایس کی انٹرنیشنل سروسز ( آئی ایس ) کے اہلکار دنیا بھر میں تعینات ہیں اور بین الاقوامی تجارت میں سہولت فراہم کرنے ، بین الاقوامی تحفظ کو فروغ دینے ، اور استعداد کار کی تعمیر کے ذمہ دار ہیں ۔

یو ایس ڈی اے (USDA) کی فوڈ سیفٹی انسپکشن سروس

USDA Food Safety Inspection Service

فوڈ سیفٹی انسپکشن سروس ( ایف ایس آئی ایس )((FSIS)) ، یو ایس ڈی اے میں عوامی صحت کی ریگولیٹری ایجنسی ہے جو یہ یقینی بنانے کی ذمہ دار ہے کہ گوشت، پولٹری ، اور انڈے کی پروڈکٹس کی قوم کو تجارتی فراہمی محفوظ ، صحت بخش ، اور درست لیبل اور پیک کی گئی ہے ۔

جیسا کہ یہاں دکھایا گیا ہے ، یو ایس ڈی اے بہت سی برانچوں یا ایجنسیوں پر مشتمل ہے ۔ ایس پی ایس کے اطلاق کے علاوہ ، یو ایس ڈی اے کے اہلکار دوسری چیزوں کے درمیان ، رسک کی مینیجمنٹ، کھیتوں کی انشورنس، قدرتی وسائل کے تحفظ، دیہی ترقی، غذائیت کی پالیسی اور فروغ، زرعی معاشیات اور تحقیق، اناج کے معائنے، اور اعداد و شمار، کے بھی ذمہ دار ہیں . اگرچہ ان میں سے بہت سی سرگرمیوں کا مقصد ریاستہائے متحدہ امریکہ میں پیدا کنندہ گان اور صارفین کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ، لیکن یہ بلا واسطہ یا بالواسطہ طور پر بین الاقوامی کمیونٹی کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں ۔

ایس پی ایس (SPS) کمیٹی میں شرکت

SPS Committee Participation

بہت سی یو ایس کی ایجنسیاں ڈبلیو ٹی او کی ایس پی ایس کمیٹی کی میٹنگوں میں شرکت کرتی ہیں ۔ امریکہ کا تجارتی نمائندہ( یو ایس ٹی آر ) [ United States Trade Representative (USTR) ] ان میٹنگوں میں یو ایس کی نمائندگی کرنے والے وفد کی سربراہی کرتا ہے ۔

ایف اے ایس ( FAS ) اور اے پی ایچ آئی ایس (APHIS ) ، ڈبلیو ٹی او ( عالمی تجارتی تنظیم ) کی کمیٹی برائے حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات اور کمیٹی برائے تجارت کی تکنیکی رکاوٹیں (Technical Barriers to Trade ) میں ایک کثیر ایجنسی ( Multi – Agency ) وفد کے ارکان کے طور پر شرکت کرتی ہیں ۔ ایف اے ایس ( FAS ) عموماً سیاسی اور مارکیٹ کے تجزیئے فراہم کرتی ہے ، جبکہ اے پی ایچ آئی ایس (APHIS ) امریکہ اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدات سے متعلق تکنیکی مہارت فراہم کرتی ہے ۔ یو ایس ڈی کی ان ایجنسیوں کے علاوہ ، امریکہ کی ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی ) ای پی اے ) [ Environmental Protection Agency (EPA) ] ، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ( ایف ڈی اے ) ، اور وزارت خارجہ ایس پی ایس کمیٹی میٹنگوں میں شرکت کرتی ہیں ۔ امریکہ کے تجارتی نمائندے ( یو ایس ٹی آر ) [ United States Trade Representative (USTR) ] ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر کے لئے لیڈ ٹریڈ آرگنائزیشن، وفد کی سربراہی کرتا ہے ۔

ایس پی ایس کمیٹی جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں ایک سال میں کئی بار ملاقات کرتی ہے ۔ یہ میٹنگز ممالک کو ایس پی ایس معاملات پر بات چیت کا ایک موقع فراہم کرتی ہیں جو کئی یا تمام ارکان کو متاثر کرتے ہیں ۔ اس رسمی میٹنگ کے علاوہ ، کئی ممالک جب جنیوا میں اکھٹے ہوتے ہیں ، تو موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ جاری تجارت کے معاملات کے بارے میں غیر رسمی بات چیت بھی کرتے ہیں ۔

ڈبلیو ٹی او (WTO) کی ایس پی ایس میٹنگز میں بات چیت کے موضوعات :

  • مخصوص تجارت کے خدشات جس میں دو یا زیادہ تجارتی شراکت دار شامل ہوں
  • شفافیت کی شرائط کا نفاذ
  • مساوات
  • پیسٹ اور بیماریوں سے پاک علاقے
  •  تکنیکی تعاون اور امداد کی سرگرمیاں
  • ایس پی ایس معاہدے کے آپریشن اور نفاذ کا جائزہ
  • بین الاقوامی معیار کے استعمال

ایک سال میں تین یا چار بار ایس پی ایس کمیٹی کی میٹنگز میں شرکت کے علاوہ ، ریاستہائے متحدہ امریکہ کا وفد ڈبلیو ٹی او کے رسمی تجارتی تنازعات میں بھی شرکت کرتا ہے ۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ نے دو سو سے زائد رسمی تنازعات میں شرکت کی ہے : ۸۹  مرتبہ شکایت کنندہ فریق کے طور پر اور ۱۳۰ مرتبہ جواب دینے والے فریق کی حیثیت سے ۔ ڈبلیو ٹی کی کے قیام سے لے کراب تک جو ساڑھے چار سو تنازع کے مقدمات درج کئے گئے ، ان میں سے زیادہ تر ایس پی ایس معاہدے سے تعلق نہیں رکھتے ہیں ۔ دنیا کے تمام ممالک کی جانب سے صرف ۴۰ تنازعات ،  مشاورت کے لئے ان کی بنیاد کے طور پر ایس پی ایس کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہیں. جب کہ ممالک کو ڈبلیو ٹی او کی تنازع کے حل میں دی جا سکنے والی معاونت سے بچنا چاہیئے ، تنازعات بہت مہنگے ہو سکتے ہیں ، اور ممالک کو ڈبلیو ٹی او کو اپنے اختلافات میں ڈالے بغیر تنازعات کے حل کے لئے کام کرنا چاہیئے ۔  

اس موضوع میں ، آپ نے جانا کہ یو ایس ڈی اے ، ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ایس پی ایس معاہدے کے کئی حصوں کے نفاذ کا ذمہ دار ہے ۔ فارن ایگریکلچر سروس ( ایف ای ایس ) انکوائری پوائنٹ اور نیشنل نوٹیفکیشن اتھارٹی کے طور پر کام کرتی ہے، جب کہ اینیمل پلانٹ ہیلتھ انسپکشن سروسز ، زرعی کموڈٹیز کی تجارت کو ضابطہ کار میں لاتی ہے ۔ دونوں گروپس ایس پی ایس کمیٹی کی میٹنگز کے سرگرم شرکا ہیں ، اور جب ریاستہائے متحدہ امریکہ ڈبلیو ٹی او کے ایک رسمی تنازع میں شرکت کرتا ہے تو دونوں کوطلب کیا جاتا ہے ۔

جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع   ۲   کا انتخاب کریں یا پھر یہاں کلک کریں۔