سبق ۳ : ایس پی ایس معاہدے کے اصول
موضوع ۹ : نتیجہ
اس موضوع میں ، آپ ، جی اے ٹی ٹی ( GATT ) کے ذریعے احاطہ نہ کئے جانے والے معاملات پر ایس پی ایس معاہدہ کیسے توجہ دیتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ رکن ممالک کو فراہم کئے جانے والے فوائد کے بارے میں جانیں گے ۔
مقاصد :
- بات چیت کرنا کہ جی اے ٹی ٹی ( GATT ) کے ذریعے احاطہ نہ کئے جانے والے معاملات پر ایس پی ایس معاہدہ کیسے توجہ دیتا ہے ۔
- وضاحت کرنا کہ ایس پی ایس معاہدے سے ممالک کو کس طرح فائدہ ہوتا ہے ۔
ایس پی ایس معاہدے کی پیش روی
قومی غذائی تحفظ اور جانوروں اور پودوں کے اقدامات کی تشکیل جی اے ٹی ٹی ( GATT ) کےقوانین سے مشروط تھی . خاص طور پر، ارکان کو دیگر رکن ممالک سے درآمدات کرنے کے لئے سب سے ترجیحی قوم کا درجہ فراہم کرنا پڑتا تھا ، اور جی اے ٹی ٹی ( GATT ) نے مقامی تیار کردہ اشیاء کے لئے ترجیحی قومی سلوک ممنوع قرار دے دیا تھا . جی اے ٹی ٹی ( GATT ) نے ممالک کو “ انسان ، حیوان یا پودوں کی حیات یا صحت کے تحفظ کے لئے ضروری “ اقدامات کرنے کی بھی اجازت دی تھی ( آرٹیکل XX – b ) اس وقت تک کہ اقدامات امتیازی نہ ہوتے یا تجارت میں غیر ضروری رکاوٹ کا سبب نہ بنتے ۔
حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات بہت موثر تجارتی رکاوٹیں ہو سکتے ہیں ۔ جی اے ٹی ٹی ( GATT ) کے ارکان نے یہ محسوس کیا کہ ایس پی ایس اقدامات (SPS Agreement) کے استعمال کے حوالے سے قوانین وضع کرنا ایک ضرورت تھی ، اور جی اے ٹی ٹی ( GATT ) نے وہ مخصوص راہنمائی فراہم نہیں کی ۔ جب مذاکرات کے مسلسل ادوار نے تجارت پر دوسری اقسام کی رکاوٹوں میں کمی کی ، تو ایس پی ایس کے لئے راہنمائی کی ضرورت اور زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ۔ ایس پی ایس معاہدے کا مقصد سابقہ معاہدات کی ممکنہ کمیاور خامیوں کو دور کرنا تھا ۔ یہ واضح اور تفصیلی حقوق اور ذمہ داریاں فراہم کرتا ہے ۔ صحت عامہ کے تحفظ کے لئے ممالک صرف ان ہی شرائط کا استعمال کر سکتے ہیں جو سائنسی ثبوت کی بنیاد پر ہوں ۔ ایک حکومت دوسرے ملک کے اقدامات کو ان بنیادوں پر چیلنج کرسکتی ہے کہ یہ اقدامات سائنسی ثبوت کی بنیاد پر قابل جواز نہیں ہیں ۔ خطرے کی تشخیص کرنے کے لئے ایک ملک کی جانب سے استعمال کئے گئے طریقہ کار اور فیصلوں کو دوسرے ممالک کے لئے ضرور دستیاب بنایا جانا چاہیئے ، اور ممالک کو خطرے کی نشاندہی کرنے اور جانور اور پودوں کی صحت عامہ کی فکر مندیوں پر ردعمل میں یکسانیت پر عمل کرنا چاہیئے ۔
ایس پی ایس معاہدے کے فوائد
ایس پی ایس معاہدے سے ممالک کو کس طرح فائدہ ہوتا ہے ؟ اس پی ایس معاہدے میں شفافیت کی دفعات اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں کہ اقدامات ملکی اور بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز دونوں کے لئے معلومات فراہم کرتےہیں ۔ کیونکہ نئی شرائط فوراً شائع کی جانی چاہیئیں ، اور دوسرے ممالک نئی شرائط کی ضرورت کی ایک وضاحت کے لئے درخواست کرسکتے ہیں ، تجارتی شراکت دار اس کے مقابلے میں بہت کم غیر یقینی کا سامنا کرتے ہیں جو وہ اس طرح کے قوانین کی غیر موجودگی میں کریں گے ۔ غیر یقینی پیدا ہو سکتی ہے جب شرائط شفاف نہ ہوں ، خطرے یا سائنسی ثبوت کی بنیاد پر نہ ہوں ، یا ایک امتیازی طیقے سے نافذ کی جاتی ہیں ۔ خطرے کی تشخیص کی راہنمائی اور ایک رسمی ذرائع فراہم کرکے ، جس کے ذریعے تنازعات حل کئے جا سکتے ہیں ، ایس پی ایس معاہدہ شرائط کی سائنسی بنیاد اور تمام تجارتی شراکت داروں کے درمیان ان کے یکسانیت سے نفاذ کے لئے ارکان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ تجارتی تعلقات اور زیادہ مستحکم ہوتے ہیں جب غیر یقینی ختم کردی جاتی ہے ، اور ایک مستحکم تعلقات میں اقتصادی خوشحالی ہونے کا زیادہ امکان ہے ۔ اس وجہ سے ، پوری بین الاقوامی زرعی کمیونٹی کو فائدہ ہوتا ہے جب تمام ممالک ایس پی ایس معاہدے پر قائم رہتے ہیں ۔
اس موضوع میں ۔ آپ نے جانا کہ ایس پی ایس معاہدہ ان معاملات پر توجہ دیتا ہے جن کا جی اے ٹی ٹی ( GATT ) میں احاطہ نہیں کیا گیا تھا ۔ یہ مخصوص راہنمائی ، حقوق ، اور ذمہ داریاں فراہم کرتا ہے جو یہ یقینی بنانے میں مدد دیتے ہیں کہ ایس پی ایس اقدامات ایک یکسانیت سے تکنیکی طور پر منصفانہ طریقے سے نافذ کئے جاتے ہیں ۔ ایس پی ایس معاہدے سے ممالک کو فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ایس پی ایس اقدامات کا نفاذ شفاف ہے ، خطرے اور سائنس کی بنیاد پر ہے ، اور ایک رسمی تنازعے کے حل کے عمل سے مشروط ہے ۔
جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے سبق کے خلاصے کا انتخاب کریں ، یا یہاں پر کلک کریں ۔