سبق  ۳: ایس پی ایس معاہدے کے اصول

موضوع ۶ : مساوات

اس موضوع میں آپ مساوات کے بارے میں سیکھیں گے ۔ مساوات وہ مختلف طریقے ہیں کہ جن کے ذریعے تحفظ کی ایک جیسی مناسب سطح ( اے ایل او پی - ALOP ) پر پورا اترنے کے لئے اقدامات کا اطلاق کیا جا سکتا ہے ۔  

مقاصد:

  • وضاحت کریں کہ مختلف ایس پی ایس اقدامات کس طرح ایک جیسی تحفظ کی مناسب سطح ( اے ایل او پی - ALOP ) پر پورا تر سکتے ہیں ۔
  • وضاحت کریں کہ نباتات اور جانوروں کی صحت عامہ کی ریگولیٹری باڈیز کے ذریعےکس طرح مساوات کے تصور کا اطلاق کیا جاتا ہے ۔
  • بیان کریں کہ برآمد کرنے والا ایک ملک ، درآمد کرنے والے ملک پر کیسے ظاہر کر سکتا ہے کہ اس کے اقدامات درآمد کرنے والے ملک کی تحفظ کی مناسب سطح ( اے ایل او پی - ALOP ) پر پورا اترتے ہیں ۔  

ایس پی ایس معاہدہ رکن ممالک کے لئے حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کا احاطہ کرتا ہے ۔ تاہم ، ممالک کو متبادل اقدامات کے انتخاب کے لئے حق خود مختاری حاصل ہے جو خطرے کی سطح میں ایک بین الاقوامی طور پر منظور شدہ اقدام کے برابر قابل اطمینان سطح کی کمی کر ے ۔ تحفظ کی یکساں سطح کے حاصل کرنے کے لئے کئی طریقوں کی اجازت کی یہ شرط ضابطہ کاروں اور تجارتی شراکت داروں، دونوں کو لچک فراہم کرتی ہے ۔ متبادل اقدامات کے استعمال پر پابندیاں نہیں ہوتی ہیں ، اور ایس پی ایس معاہدے کا آرٹیکل ۴ مساوات کے اصولوں کی وضاحت کرتا ہے ۔

اقدامات کی مساوات کے مضمون پر ایس پی ایس معاہدے کے آرٹیکل ۴ میں بات چیت کی گئی ہے ۔ یہ بیان کرتا ہے :

  1. ارکان ، دوسرے ارکان کے حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کو مساوی کے طور پر قبول کریں گے ، چاہے ایک سطرح کیپروڈکٹ کی تجارت میں یہ اقدامات ان کے اپنے اقدامات یا دوسرے ارکان کی جانب سے استعمال کئے جانے والے اقدامات سے مختلف ہی کیوں نہ ہوں ، اگر برآمد کرنے والا رکن ، درآمد کرنے والے رکن پر معروضی طور پر یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کے اقدامات درآمد کرنے والے رکن کی حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے تحفظ کی مناسب سطح حاصل کرتے ہیں ۔ اس مقصد کے لئے ، درآمد کرنے والے ملک کو اس کی درخواست پر معائنہ کرنے ، ٹیسٹ کرنے اور دوسرے متعلقہ طریقہ کار کے لئے مناسب رسائی فراہم کی جائے گی ۔    
  2. ارکان ، درخواست کرنے پر ، مخصوص حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کو تسلیم کرنے کے لئے دوطرفہ اور کثیر طرفہ معاہدوں کے حصول کے مقصد کے ساتھ مشاورتوں میں جاسکتے ہیں ۔

حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے نفاذ پر معاہدہ ۔

اگر دو یا زیادہ اقدامات مساوی طور پر موثر ہوں ، یا اگر اقدامات کا مجموعہ ایک اقدام کے برابر تحفظ کی سطح پر پہنچتا ہے ، تو ایک رکن کو اپنے تجارتی شراکت داروں کی پسند کے مطابق کم ترین پابندی والے اقدام کا استعمال کرنا چاہیئے ۔ برآمد کرنے والے ملک کو وہ ڈیٹا اور ریکارڈز فراہم کرنے چاہیئیں جو مساوی افادیت کے دعوے کی حمایت کرتے ہیں ۔ یہ تصور تجارت کو فائدہ پہنچاتا ہے کیونکہ یہ بہت سے مختلف طریقوں سے درآمد کرنے والے ملک کی تحفظ کی مناسب سطح اے ایل او پی (ALOP ) پر پورا اترنے کے لئے لچک فراہم کرتے ہیں ۔ مختلف ممالک درخواست کئے گئے اقدامات کے حصول کے لئے بہت سی صلاحتیوں کے مالک ہوتے ہیں ۔ مساوات ممالک کو تجارت میں مساوی طور پر حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے جن کو خاص ٹیکلنالوجیوں یا ذرائع تک رسائی نہیں مل سکتی ہے ۔

نیچے دی گئی وڈیو مساوات کے تصور کی وضاحت میں آپ کی مدد کرے گی ۔

اس موضوع میں ، آپ نے سیکھا کہ ایک جیسی تحفظ کی مناسب سطح ( اے ایل او پی - ALOP ) تک پہنچنے کے لئے مختلف اقدامات استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔ جب اقدامات کی افادیت ایک جیسی ہو ، تو درآمد کرنے والے ملک کو ایسے اقدامات کی اجازت دینی چاہیئے جو تجارت میں کم ترین رکاوٹ ڈالنے والے ہوں ۔

 جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع  ۷   کا انتخاب کریں ، یا یہاں پر کلک کریں ۔