سبق ۳ : ایس پی ایس معاہدے کے اصول

موضوع ۱ : بنیادی حقوق

اس موضوع میں ، آپ ان حقوق اور فرائض  کے بارے میں جانیں گے جو ایس پی ایس معاہدے کے تحت ممالک کو حاصل ہیں ۔

مقصد :

  • ایس پی ایس معاہدے کے بنیادی حقوق اور فرائض  کی وضاحت کرنا

ڈبلیو ٹی او (WTO) معاہدے کو تسلیم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ حکومتیں ، ایس پی ایس معاہدے (SPS Agreement) سمیت ، کثیر القومی تجارتی معاہدوں سے منسلک تمام قوانین کی پاسداری کرنے پر اتفاق کرتی ہیں ۔ ایس پی ایس معاہدہ ، ممکنہ اختلافات سے بچنے میں مدد کے لئے ایک عام مجموعہ قوانین کی فراہمی کے ذریعے ضابطہ کاروں اور تجارت کاروں دونوں کے لئے صورتحال کی غیر یقینی کو کم کرتا ہے ۔  ایس پی ایس معاہدے کے تحت فراہم کئے گئے بنیادی حقوق اور فرائض خود مختاری کی یقینی دہانی کراتے ہیں لیکن امتیازی سلوک کی حد تک جانے کی نہیں ۔

ایس پی ایس معاہدے کے آرٹیکل ۲ میں ارکان کے لئے فراہم کئے گئے بنیادی حقوق و فرائض مندرجہ ذیل ہیں :

  1. انسانی ، حیواناتی ، اور نباتاتی حیات یا صحت عامہ کے تحفظ کے لئے ارکان کو حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے ،تاوقتیکہ اس طرح کے ایسے اقدامات اس معاہدے کی شرائط کے بر خلاف نہ ہوں ۔
  2. ارکان یقینی بنائیں گے کہ کسی حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے اقدام ، جو انسانی ، حیواناتی ، اور نباتاتی حیات یا صحت عامہ کے صرف ضروری حد تک تحفظ کے لئے نافذ کیےجاتےہیں ، سائنسی اصولوں کی بنیاد پر ہو ںاور کافی سائنسی شواہد کے بغیر برقرار نہیں رکھے جا سکتے ہوں ، ما سوائے اس کے کہ جیسے آرٹیکل ۵ کے پیرا گراف ۷ میں دیا گیا ہے ۔
  3. ارکان یقینی بنائیں گے کہ ان کے حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات من مانے اور ارکان کے درمیان بلا جواز امتیاز کا باعث نہ ہوں جہاں یکساں یا ملتے جلتے حالات غالب ہوں ، بشمول ان کے اپنے علاقے یا دوسرے ارکان کے علاقے کے درمیان ۔ حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کا نفاذ ایک ایسے انداز سے نہیں کیا جانا چاہیئے کہ وہ بین لاقوامی تجارت پر ایک بھیس بدلی ہوئی پابندی لگنے لگے ۔
  4. حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات جو اس معاہدے کی متعلقہ شرائط سے مطابقت رکھتے ہوں ، انہیں ۱۹۹۴ میں ہونے والے معاہدے جی اے ٹی ٹی ( GATT )  کی شرائط کے تحت ، جن کا تعلق حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے استعمال ، با لخصوص آرٹیکل XX (b) کی شرائط سے ہے ، ارکان کے فرائض سے مطابقت میں سمجھا جائے گا ۔
  5.  تمام ممالک کو خوراک کے تحفظ کی موزوں سطح اور حیواناتی اور نباتاتی صحت عامہ کے تحفظات کے تعین کے لئے حق خود مختاری حاصل ہے بشرطیکہ ایسے اقدامات باقی ایس پی ایس معاہدے کے ساتھ ہم آہنگی رکھتے ہوں ۔ اقدامات کا نفاذ صرف اس وقت کیا جانا چاہیئے جب ضروری ہو اور تمام اقدامات دستیاب سائنسی شواہد کے ذریعے تکنیکی طور پر قابل جواز ہونے ضروری ہیں ۔ آخر میں ، اقدامات کا یکساں طور پر نافذ کرنا ضروری ہے تاکہ یہ نفاذ تجارتی شراکت داروں کے درمیان امتیاز پیدا نہ کرے یا تجارت میں غیر ضروری رکاوٹیں پیدا نہ کرے ۔

حفظان صحت یا نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے نفاذ پر معاہدہ

نیچے دی گئی وڈیو ایس پی ایس معاہدے کے تحت ممالک کے بنیادی حقوق اور فرائض  کی وضاحت میں مدد دے گی ۔    

اس موضوع میں ، آپ نے جانا کہ ممالک کو خود اپنے تحفظ کا حق حاصل ہے ، لیکن حفاظتی اقدامات صرف اس وقت نافذ کرنے چاہیئں جب ان کی ضرورت ہو اور یہ سائنسی بنیاد پر ہونے چاہیئں ۔ اقدامات کا یکساں طور پر نافذ کرنا ضروری ہے تاکہ یہ نفاذ تجارتی شراکت داروں کے درمیان امتیاز پیدا نہ کرے یا تجارت میں غیر ضروری رکاوٹیں پیدا نہ کرے ۔

جاری رکھنے کے لئے ، اوہر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع   ۲   کا انتخاب کریں ، یا یہاں پر کلک کریں ۔