سبق ۲: ایس پی ایس معاہدہ

موضوع ۲ : ایس پی ایس معاہدہ میں کیا شامل نہیں

ایس پی ایس معاہدہ ممالک کو بہت سے اہم طریقوں سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے اقدامات کے استعمال کی اجازت دیتا ہے ۔ اس موضوع میں ، آپ ان مخصوص اقدامات کے بارے میں جانیں گے کہ جو ایس پی ایس معاہدے میں شامل نہیں کئے گئے ہیں ۔

مقاصد :

  • دوسرے ڈبلیو ٹی او معاہدات میں شامل کئے گئے ایس پی ایس اقدامات اور مختلف اقسام کے اقدامات کے درمیان اختلافات کی وضاحت کرنا ۔ مثال کے طور پر ، تجارت کے لئے تکنیکی رکاوٹوں کے بارے میں معاہدے [(Agreement on Technical Barriers to Trade (TBT] میں شامل کئے گئے اقدامات
کیا یہ ایس پی ایس معاہدے میں آتا ہے ؟

ایس پی ایس معاہدہ ، ان تمام اقدامات کا احاطہ کرتا ہے جو خوراک سے پھیلنے والے خطرات سے انسانی یا حیوانوں کی صحت کا تحفظ کرتے ہیں ، بیمار حیوانات یا نباتات سے انسانی صحت عامہ کا تحفظ کرتے ہیں ، یا پیسٹس یا بیماریوں سے حیوانات اور نباتات کی حفاظت کرتے ہیں ۔ تاہم ایس پی ایس معاہدہ تمام اقسام کے تحفظات کا احاطہ نہیں کرتا جن کے نفاذ کی ایک ملک خواہش کر سکتا ہے ۔

ایس پی ایس معاہدہ احاطہ نہیں کرتا :

  • ماحولیاتی تحفظ
  • صارفین کے مفادات کا تحفظ
  • حیوانات کی عام بہبود  

اقدامات کی بہت سی دوسری اقسام ہیں جو ایس پی ایس معاہدے میں احاطہ کئے گئے اقدامات کے ساتھ ذہنی الجھاؤ پیدا کر سکتی ہیں ۔  مثال کے طور پر ، تجارت میں تکنیکی رکاوٹوں کا معاہدہ ( Technical Barriers to Trade (TBT) Agreement ) ، تکنیکی ضابطوں ، رضا کارانہ معیارات ، اور طریقہ کار جو یہ یقینی بناتے ہیں کہ یہ ضابطے اور معیارات پورے کئے جائیں ۔ ٹی بی ٹی (تجارت میں تکنیکی رکاوٹوں کے معاہدے ) میں شامل کئے گئے اقدامات کی شناخت انکے مقصد سے نہیں بلکہ انکی قسم سے کی جاتی ہے ۔ ایس پی ایس معاہدے میں شامل کئے گئے اقدامات کا تعین ان کے ارادے یا مقصد سے کیا جاتا ہے ۔ اگر اقدام کا مقصد ایس پی ایس معاہدے کے تحت شا مل کیا جاتا ہے تو یہ اقدام ایک ایس پی ایس اقدام ہے ۔

ایک مثال پروڈکٹ کی لیبلنگ ( labeling ) میں مل سکتی ہے ۔  ٹی بی ٹی معاہدہ غذائیت اور پیکجنگ کی ضروریات کا احاطہ کرتا ہے ، جبکہ ایس پی ایس معاہدہ کیڑے مار ادویات کے رہ جانے کی سطحوں کا احاطہ کرتا ہے ۔ غذائیت اور پیکجنگ کے بارے میں معلومات صارفین کے فائدے کے لئے فراہم کی جاتی ہیں لیکن اس کا پروڈکٹ کے مجموعی تحفظ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، جبکہ کیڑے مار ادویات کے رہ جانے کے بارے میں معلومات کا براہ راست تعلق انسانی صحت سے ہے ۔

ٹی بی ٹی اور ایس پی ایس معاہدات کے تحت احاطہ کئے گئے اقدامات کی اقسام کے بارے میں مزید سیکھئے ۔

اس موضوع میں ، آپ نے اقدامات کی ان قسام کے بارے میں سیکھا جن کا احاطہ ایس پی ایس معاہدے میں نہیں کیا گیا ۔ آپ نے سیکھا کہ ایس پی ایس معاہدے کے تحت احاطہ کئے گئے اقدامات ، تجارت میں تکنیکی رکاوٹوں کے معاہدے کے تحت احاطہ کئے گئے اقدامات سے کیسے مختلف ہیں ۔

جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے سبق کے خلاصے کا انتخاب کریں ، یا یہاں پر کلک کریں ۔